الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4035 :ترقیم البانی
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4103 :حدیث نمبر
سلسله احاديث صحيحه
فتنے، علامات قیامت اور حشر
फ़ितने, क़यामत की निशानियां और क़यामत का दिन
حدیث نمبر: 3648
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" انذركم الدجال، انذركم الدجال، انذركم الدجال، فإنه لم يكن نبي إلا وقد انذره امته، وإنه فيكم ايتها الامة وإنه جعد آدم، ممسوح العين اليسرى، وإن معه جنة ونارا، فناره جنة وجنته نار، وإن معه نهر ماء وجبل خبز، وإنه يسلط على نفس فيقتلها ثم يحييها، لا يسلط على غيرها، وإنه يمطر السماء ولا تنبت الارض، وإنه يلبث في الارض اربعين صباحا حتى يبلغ منها كل منهل، وإنه لا يقرب اربعة مساجد: مسجد الحرام ومسجد الرسول ومسجد المقدس والطور، وما شبه عليكم من الاشياء، فإن الله ليس باعور (مرتين)".-" أنذركم الدجال، أنذركم الدجال، أنذركم الدجال، فإنه لم يكن نبي إلا وقد أنذره أمته، وإنه فيكم أيتها الأمة وإنه جعد آدم، ممسوح العين اليسرى، وإن معه جنة ونارا، فناره جنة وجنته نار، وإن معه نهر ماء وجبل خبز، وإنه يسلط على نفس فيقتلها ثم يحييها، لا يسلط على غيرها، وإنه يمطر السماء ولا تنبت الأرض، وإنه يلبث في الأرض أربعين صباحا حتى يبلغ منها كل منهل، وإنه لا يقرب أربعة مساجد: مسجد الحرام ومسجد الرسول ومسجد المقدس والطور، وما شبه عليكم من الأشياء، فإن الله ليس بأعور (مرتين)".
جنادہ بن ابوامیہ دوسی کہتے ہیں: میں اور میرا دوست ایک صحابی رسول کے پاس گئے اور کہا: ہمیں ایسی حدث بیان کرو، جو تم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے خود سنی ہو، کسی اور سے نہیں، اگرچہ وہ ہمارے ہاں صادق ہو۔ انہوں نے کہا: جی ہاں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہم میں کھڑے ہوئے اور فرمایا: میں تمہیں دجال سے ڈراتا ہوں، میں دجال سے ڈراتا ہوں، میں تمہیں دجال سے ڈراتا ہوں، ہر نبی نے اپنی امت کو اس سے آگاہ کیا۔ اے میری امت! وہ تم میں نکلے گا۔ وہ گھونگھریالے بالوں والا اور گندمی رنگ کا ہو گا، اس کی بائیں آنکھ مٹی ہوئی ہو گی، اس کے پاس جنت اور جہنم ہو گی۔ (‏‏‏‏درحقیقت) اس کی جہنم، جنت ہو گی اور اس کی جنت، جہنم ہو گی۔ اس کے پاس پانی کی نہر اور روٹیوں کا پہاڑ ہو گا۔ (‏‏‏‏اسے اتنی قدرت دی جائے گی کہ) ایک جان کو قتل کر کے اسے زندہ کر سکے گا، مزید اسے اس قسم کا تسلط نہیں دیا جائے گا۔ وہ آسمان سے بارش برسائے گا، لیکن زمین سے کوئی چیز نہیں اگائے گی۔ وہ زمین میں چالیس دن ٹھہرے گا، لیکن ہر جگہ پر پہنچنے گا۔ وہ چار مساجد کے قریب نہیں آ سکے گا مسجد الحرام، مسجد نبوی، مسجد مقدس اور کوہ طور۔ اگر کچھ اختیارات کی وجہ سے تم پر (‏‏‏‏اس کے اللہ تعالیٰ سے) مشابہت پڑ نے لگے، تو ذہن میں رکھنا کہ اللہ تعالیٰ کانا نہیں ہے۔ یہ بات دو دفعہ ارشاد فرمائی۔
حدیث نمبر: 3649
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" تعلموا انه لن يرى احد منكم ربه حتى يموت وإنه مكتوب بين عينيه [ك ف ر]، يقرؤه من كره عمله".-" تعلموا أنه لن يرى أحد منكم ربه حتى يموت وإنه مكتوب بين عينيه [ك ف ر]، يقرؤه من كره عمله".
عمر بن ثابت انصاری کہتے ہیں کہ مجھے ایک صحابی رسول نے بیان کیا کہ ایک دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں دجال سے آگاہ کرتے ہوئے فرمایا: جان لو کہ کوئی بھی اپنے رب کو مرنے سے پہلے نہیں دیکھ سکتا اور اس دجال کی آنکھوں کے درمیان ‏‏‏‏ ک ف ر لکھا ہو گا، اس کے عمل کو ناپسند کرنے والا ہر شخص یہ الفاظ پڑھ لے گا۔
حدیث نمبر: 3650
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" إن من بعدكم الكذاب المضل، وإن راسه من بعده حبك حبك - ثلاث مرات - وإنه سيقول: انا ربكم، فمن قال: لست ربنا، لكن ربنا الله عليه توكلنا وإليه انبنا، نعوذ بالله من شرك، لم يكن له عليه سلطان".-" إن من بعدكم الكذاب المضل، وإن رأسه من بعده حبك حبك - ثلاث مرات - وإنه سيقول: أنا ربكم، فمن قال: لست ربنا، لكن ربنا الله عليه توكلنا وإليه أنبنا، نعوذ بالله من شرك، لم يكن له عليه سلطان".
ابوقلابہ کہتے ہیں کہ میں نے مدینہ منورہ میں ایک آدمی دیکھا، لوگ اس کے ارداگرد چکر لگا رہے تھے اور وہ کہہ رہا تھا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ وہ آدمی صحابی رسول تھا اور میں نے اسے یہ کہتے ہوئے سنا: تمہارے بعد انتہائی جھوٹا اور گمراہ کن آدمی پیدا ہو گا، اس کے سر کے بال گھونگھریالے (‏‏‏‏ یا بل دیے ہوئے) ہوں گے، وہ کہے گا: میں تمہارا رب ہوں۔ جس آدمی نے اسے یوں جواب دیا: تو ہمارا رب نہیں ہے، ہمارا رب تو اللہ ہے، ہم نے اس پر توکل کیا، اسی کی طرف رجوع کیا اور ہم تیرے شر سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگتے ہیں۔ تو اس پر اس کا کوئی بس نہیں چلے گا۔
2356. دجال کی جائے خروج
“ दज्जाल के उभरने की जगह ”
حدیث نمبر: 3651
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" إن الدجال يخرج من ارض بالمشرق، يقال لها: (خراسان) يتبعه قوم كان وجوههم المجان المطرقة".-" إن الدجال يخرج من أرض بالمشرق، يقال لها: (خراسان) يتبعه قوم كأن وجوههم المجان المطرقة".
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم کو بیان کیا: مشرقی سر زمین، جسے خراسان کہتے ہیں، سے دجال نمودار ہو گا، اس کی پیروی کرنے والے لوگوں کے چہرے گویا کہ تہ بر تہ ڈھالیں ہیں۔
2357. ستر ہزار یہودی دجال کی پیروی کریں گے
“ सत्तर हज़ार यहूदी दज्जाल की पैरवी करेंगे ”
حدیث نمبر: 3652
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
- (يتبع الدجال من يهود اصبهان سبعون الفا؛ عليهم الطيالسة).- (يَتْبَعُ الدجال من يهودِ أصبهانَ سبعون ألفاً؛ عليهم الطيالِسةُ).
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اصفہان کے ستر ہزار یہودی دجال کے پیچھے لگیں گے (‏‏‏‏پیروی کریں گے) جن کے جسموں پر سبز رنگ کی چادریں ہوں گی۔‏‏‏‏
2358. دجال مدینہ منورہ میں داخل نہیں ہو گا، مدینہ منورہ میں رہنے والے منافق دجال کے پاس کیسے پہنچیں گے؟
“ दज्जाल मदीने में नहीं घुस सकेगा ، मदीने में रहने वाले मुनाफ़िक़ दज्जाल के पास कैसे पहुंचेंगे ”
حدیث نمبر: 3653
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
- (نعمت الارض المدينة إذا خرج الدجال؛ على كل نقب من انقابها ملك لا يدخلها، فإذا كان كذلك رجفت المدينة باهلها ثلاث رجفات، لا يبقى منافق ولا منافقة إلا خرج إليه، واكثر- يعني- من يخرج إليه النساء، وذلك يوم التخليص، وذلك يوم تنفي المدينة الخبث كما ينفي الكير خبث الحديد، يكون معه سبعون الفا من اليهود، على كل رجل منهم ساج وسيف محلى، فتضرب قبته بهذا الضرب الذي عند مجتمع السيول. ثم قال رسول الله - صلى الله عليه وسلم -: ما كانت فتنة- ولا تكون حتى تقوم الساعة- اكبر من فتنة الدجال، ولا من نبي إلا حذر امته، ولاخبرنكم بشيء ما اخبره نبي قبلي. ثم وضع يده على عينه، ثم قال: اشهد ان الله عز وجل ليس باعور).- (نِعْمَتِ الأرضُ المدينةُ إذا خرجَ الدجالُ؛ على كُلِّ نَقْبٍ من أنقابها مَلَكٌ لا يدخُلُها، فإذا كان كذلك رَجَفَتِ المدينة بأهلها ثلاث رجفات، لا يبقى منافقٌ ولا منافقةٌ إلا خرج إليه، وأكثرُ- يعني- من يَخْرُجُ إليه النساء، وذلك يوم التخليص، وذلك يوم تنفي المدينة الخَبَثَ كما ينفي الكِيرُ خَبَثَ الحديد، يكون معه سبعون ألفاً من اليهود، على كل رجلٍ منهم ساجٌ وسيف محلى، فتُضْرَبُ قُبَّتُهُ بهذا الضرب الذي عند مجتمع السيول. ثم قال رسول الله - صلى الله عليه وسلم -: ما كانت فتنة- ولا تكون حتى تقوم الساعة- أكبر من فتنة الدجال، ولا من نبيٍّ إلا حذر أمته، ولأخبِرَنَّكُم بشيء ما أخبَرهُ نبيٌّ قبلي. ثم وضع يده على عينه، ثم قال: أشهد أن الله عز وجل ليس بأعور).
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم حرہ کے ایک ٹیلے سے جھانکے اور فرمایا: جب دجال کا ظہور ہو گا تو مدینہ بہترین سر زمین ثابت ہو گی، اس کی طرف آنے والے ہر راستے پر فرشتہ ہو گا، اس لیے دجال اس میں داخل نہیں ہو سکے گا۔ جب معاملہ یہ ہو گا تو مدینہ تین دفعہ اپنے باشندوں کو جھٹکا دے گا، (‏‏‏‏مدینہ میں رہنے والا) ہر منافق مرد اور عورت دجال کی طرف نکل جائے گا، زیادہ تر جانے والی عورتیں ہوں گی، یہ یوم التخلیص ہو گا۔ اس دن مدینہ اپنے اندر پائی جانے والی خباثت اس طرح نکال دے گا، جیسے دھونکنی لوہے کی میل کچیل کو صاف کر دیتی ہے۔ دجال کے ساتھ ستر ہزار (۷۰،۰۰۰) یہودی ہوں گے، ہر ایک نے زرہ زیب تن کی ہو گی اور ہر ایک کے پاس آراستہ کی ہوئی ایک تلوار ہو گی، جہاں پانی کے نالے جمع ہوتے ہیں وہاں اس کا ڈیرہ بنایا جائے گا۔ ‏‏‏‏ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (‏‏‏‏نہ ماضی میں) ایسا فتنہ تھا اور نہ تاقیامت ہو گا، جو دجال کے فتنے سے سنگین ہو۔ ہر نبی نے اپنی امت کو اس سے متنبہ کیا اور میں تمہیں اس کی ایسی علامت بتاتا ہوں جو کسی نبی نے نہیں بتائی۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ہاتھ اپنی آنکھ پر رکھا اور فرمایا: میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کانا نہیں ہے (‏‏‏‏اور دجال کانا ہو گا)۔
2359. مدینہ منورہ بالآخر خالی ہو جائے گا
“ मदीना मुनव्वरा ख़ाली हो जाएगा ”
حدیث نمبر: 3654
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
- (ليت شعري! متى تخرج نار من اليمن من جبل الوراق؛ تضيء منها اعناق الإبل بروكا ببصرى كضوء النهار).- (ليتَ شِعْري! متى تَخْرُجُ نارٌ من اليمن من جبل الوِرَاقِ؛ تضيء منها أعناقُ الإبل بُروكاً بِبُصرى كضَوْءِ النهارِ).
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ (‏‏‏‏سفر سے واپس آ رہے تھے)، ہم نے ذوالحلیفہ مقام میں پڑاؤ ڈالا کچھ لوگوں نے مدینہ جانے میں عجلت سے کام لیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہیں رات گزاری اور ہم بھی آپ کے ساتھ تھے۔ جب صبح ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے بارے میں پوچھا (‏‏‏‏ کہ وہ کہاں ہیں)؟ بتلایا گیا کہ انہوں نے مدینہ کی طرف جانے میں جلدی کی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ‏‏‏‏انہوں نے مدینہ اور عورتوں کی طرف جانے میں جلدی کی ہے، عنقریب یہ لوگ مدینہ کو چھوڑ جائیں گے، حالانکہ وہ ان کے لیے بہت بہتر ہو گا۔ پھر فرمایا: کاش میں جانتا ہوتا کہ جب یمن کے جبل وراق سے آگ نکلے گی، وہ بصریٰ میں بیٹھے ہوئے اونٹوں کی گردنوں کو ایسے روشن کر دے گی، جیسے وہ دن کی روشنی میں نظر آتی ہیں۔
حدیث نمبر: 3655
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" يتركون المدينة على خير ما كانت لا يغشاها الا العوافي (يريد عوافي السباع والطير)، وآخر من يحشر راعيان من مزينة يريدان المدينة ينعقان بغنمهما، فيجدانها وحشا حتى إذا بلغا ثنية الوداع خرا على وجوههما".-" يتركون المدينة على خير ما كانت لا يغشاها الا العوافي (يريد عوافي السباع والطير)، وآخر من يحشر راعيان من مزينة يريدان المدينة ينعقان بغنمهما، فيجدانها وحشا حتى إذا بلغا ثنية الوداع خرا على وجوههما".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: لوگ مدینہ کو خیر باد کہہ دیں گے، حالانکہ وہ ان کے لیے سب سے بہتر ہو گا، (‏‏‏‏درندے اور پرندے جیسے) روزی کے متلاشی جانور اس کو اپنی آماجگاہ بنا لیں گے۔ سب سے آخر میں مزینہ قبیلے کے دو چرواہے اپنی بکریوں کو ڈانٹتے للکارتے مدینہ کی طرف آئیں گے، (‏‏‏‏جب پہنچیں گے تو) اسے اجاڑ اور ویران پائیں گے، جب وہ ثنئیہ وداع تک پہنچیں گے تو چہروں کے بل گر پڑیں گے۔
2360. حرم مدینہ کی حد
“ हरम मदीने की सीमा ”
حدیث نمبر: 3656
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
- (حمى رسول الله - صلى الله عليه وسلم - كل ناحية من المدينة بريدا بريد ا).- (حمَى رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم - كل ناحيةٍ من المدينة برِيداً برِيد اً).
سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ کو اس کی چہار اطراف سے ایک ایک برید تک اس بات سے ممنوع قرار دیا کہ وہاں کے درختوں کے پتے (ڈنڈے وغیرہ کے ذریعے) جھاڑے جائیں یا انہیں کاٹا جائے، ہاں اونٹوں کو ہانکنے کے لیے (کوئی چھڑی وغیرہ) کاٹی جا سکتی ہے۔
2361. فتنہ دجال سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟
“ दज्जाल के फ़ितने से कैसे बचा जाए ”
حدیث نمبر: 3657
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" من حفظ عشر آيات من اول سورة الكهف عصم من فتنة الدجال".-" من حفظ عشر آيات من أول سورة الكهف عصم من فتنة الدجال".
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے سورہ کہف کی ابتدائی دس آیات یاد کر لیں وہ دجال کے فتنے سے محفوظ رہے گا۔

Previous    8    9    10    11    12    13    14    15    16    Next    

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.