مختصر حصن المسلم سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
32. أٔذكار النوم
سوتے وقت کی دعائیں
حدیث نمبر: 117
اللّٰهُمَّ رَبَّ السَّمَاوَاتِ السَّبْعِ وَرَبَّ الْأَرْضِ وَرَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ، رَبَّنَا وَرَبَّ كُلِّ شَيْءٍ، فَالِقَ الْحَبِّ وَالنَّوَى، وَمُنْزِلَ التَّوْرَاةِ وَالْإِنْجِيلِ وَالْفُرْقَانِ، أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ كُلِّ شَيْءٍ أَنْتَ آخِذٌ بِنَاصِيَتِهِ، اللّٰهُمَّ أَنْتَ الْأَوَّلُ فَلَيْسَ قَبْلَكَ شَيْءٌ، وَأَنْتَ الْآخِرُ فَلَيْسَ بَعْدَكَ شَيْءٌ، وَأَنْتَ الظَّاهِرُ فَلَيْسَ فَوْقَكَ شَيْءٌ، وَأَنْتَ الْبَاطِنُ فَلَيْسَ دُونَكَ شَيْءٌ، اقْضِ عَنَّا الدَّيْنَ، وَأَغْنِنَا مِنَ الْفَقْرِ
”اے اللہ! ساتوں آسمانوں اور زمینوں کے رب، اور عرش عظیم کے رب، ہمارے رب اور ہر چیز کے رب، اے دانے اور گٹھلی کو پھاڑنے والے، اور تورات، انجیل، اور قرآن کو نازل کرنے والے، میں ہر اس چیز کے شر سے تیری پناہ میں آتا ہوں جسے تو پیشانی کے بالوں سے پکڑے ہوئے ہے، اے اللہ! تو ہی اول ہے، تجھ سے پہلے کوئی چیز نہیں اور تو ہی آخر ہے تیرے بعد کوئی چیز نہیں، تو غالب ہے، تیرے اوپر کوئی چیز نہیں، تو ہی باطن ہے تجھ سے مخفی کوئی چیز نہیں، ہمارا قرض ادا فرما دے اور ہمیں محتاجی سے خوشحالی عطا فرما۔“ [صحيح مسلم: 2713]
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 117]
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 117]
حدیث نمبر: 118
الْحَمْدُ لِلَٰهِ الَّذِي أَطْعَمَنَا وَسَقَانَا، وَكَفَانَا وَآوَانَا، فَكَمْ مِمَّنْ لَا كَافِيَ لَهُ وَلَا مُؤْوِيَ
”تمام تعریفات اللہ کے لئے ہیں جس نے ہمیں کھلایا اور پلایا، ہمیں کافی ہوا، اور ہمیں پناہ دی، کتنے ہی ایسے لوگ ہیں جنہیں نہ ہی کوئی کفایت کرنے والا ہے اور نہ ہی کوئی پناہ دینے والا۔“ [صحيح مسلم: 2715]
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 118]
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 118]
حدیث نمبر: 119
اللَٰهُمَّ عَالِمَ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ، فَاطِرَ السَّمَوَاتِ، وَالْأَرْضِ، رَبَّ كُلِّ شَيْءٍ وَالْمَلَائِكَةُ اَشْهَدُ اَنَ لَّا إِلٰهَ إِلَّا أَنْتَ، اَعُوْذُ بِكَ مِنْ شَرِّ أَنْفُسِىْ، وَمِنْ شَرِّ الشَّيْطَانِ، وَشِرْكِهِ، وَأَنْ اَقْتَرِفَ سُوْءًا عَلَى أَنْفُسِىْ أَوْ اَجُرَّهُ إِلَى مُسْلِمٍ
”اے اللہ! غیب اور حاضر کو جاننے والے، آسمانوں اور زمین کو نئے سرے سے پیدا کرنے والے، ہر چیز کے رب اور مالک میں گواہی دیتا ہوں کہ تیرے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں، میں اپنے نفس کے شر اور شیطان کے شر اور اس کے شرک سے تیری پناہ میں آتا ہوں اور اس بات سے تیری پناہ میں آتا ہوں کہ میں اپنے نفس پر برائی کا ارتکاب کروں یا اسے کسی مسلمان کی طرف کھینچ لاؤں۔“ [اسناده ضعيف، سنن ابي داؤد: 5083]
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 119]
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 119]
حدیث نمبر: 120
يقرأ (ألم * تنزيل) السجدة،
و(تبارك الذي بيده الملك)
سورۃ السجدۃ اور سورۃ الملک پڑھے۔ [ضعيف، سنن ترمذي: 3404]
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 120]
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 120]
حدیث نمبر: 121
اللَٰهُمَّ أَسْلَمْتُ نَفْسِي إِلَيْكَ، وَفَوَّضْتُ أَمْرِي إِلَيْكَ، وَوَجَّهْتُ وَجْهِي إِلَيْكَ، وَأَلْجَأْتُ ظَهْرِي إِلَيْكَ، رَغْبَةً وَرَهْبَةً إِلَيْكَ، لاَ مَلْجَا وَلاَ مَنْجَا مِنْكَ إِلَّا إِلَيْكَ، آمَنْتُ بِكِتَابِكَ الَّذِي أَنْزَلْتَ، وَبِنَبِيِّكَ الَّذِي أَرْسَلْتَ
”اے اللہ! میں نے اپنی جان کو تیرا فرمانبردار بنا لیا، اپنا کام تیرے سپرد کر دیا، اپنا چہرہ تیری طرف متوجہ کر لیا، اپنی کمر تیرے لئے جھکا دی، تیری طرف رغبت کرتے ہوئے اور تجھ سے ڈرتے ہوئے، نہ تجھ سے بھاگ کر جانے کی کوئی پناہ ہے نہ راہ نجات ہے مگر تیری طرف ہی، میں تیری اس کتاب پر ایمان لایا جسے تو نے نازل کیا اور تیرے اس نبی پر ایمان لایا جسے تو نے بھیجا۔“
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر کوئی شخص یہ کلمات پڑھنے کے بعد فوت ہو گیا تو وہ فطرت پر فوت ہو گا۔“ [صحيح بخاري: 6313، صحيح مسلم: 2710]
اور یہ لفظ بخاری کے ہیں۔
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 121]
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر کوئی شخص یہ کلمات پڑھنے کے بعد فوت ہو گیا تو وہ فطرت پر فوت ہو گا۔“ [صحيح بخاري: 6313، صحيح مسلم: 2710]
اور یہ لفظ بخاری کے ہیں۔
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 121]
33. الدعاء إذا تقلب ليلاً
رات پہلو بدلتے وقت کی دعا
حدیث نمبر: 122
لَا إِلٰهَ إِلَّا اللَٰهُ الْوَاحِدُ الْقَهَّارُ رَبُّ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ، وَمَا بَيْنَهُمَا الْعَزِيزُ الْغَفَّارُ
”اللہ کے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں، وہ اکیلا ہے، وہ زبردست ہے، آسمانوں اور زمین کا رب اور جو ان دونوں کے درمیان ہے، غالب ہے، بخشنے والا ہے۔“ [حسن، المستدرك للحاكم: 540/1ح1980]
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 122]
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 122]
34. دعاء القلق والفزع في النوم ومن بلي بالوحشة
نیند میں گھبراہٹ اور وحشت کے وقت کی دعا
حدیث نمبر: 123
أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللَٰهِ التَّامَّاتِ مِنْ غَضَبِهِ وَعِقَابِهِ وَشَرِّ عِبَادِهِ، وَمِنْ هَمَزَاتِ الشَّيَاطِينِ وَأَنْ يَحْضُرُونِ
”میں اللہ تعالیٰ کے کامل کلمات کے ساتھ، اس کے غصے، اس کی سزا، اس کے بندوں کے شر، شیاطین کے وسوسوں اور اس بات سے کہ وہ میرے پاس حاضر ہوں، پناہ میں آتا ہوں۔“ [ضعيف، سنن ترمذي: 3528، سنن ابي داؤد: 3893]
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 123]
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 123]
35. ما يفعل من رأى الرؤيا أو الحلم
برا خواب دیکھنے والا کیا کرے؟
حدیث نمبر: 124
يَنْفُثُ عَنْ يَسَارِهِ (ثلاثاً)
بائیں طرف تین مرتبہ تھوک دے۔ [صحيح مسلم: 2261]
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 124]
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 124]
حدیث نمبر: 125
يَسْتَعِيذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيطَانِ وَمِنْ شَرِّ مَا رَأَى (ثَلاَثَ مَرَّاتٍ)
اللہ تعالیٰ سے شیطان اور جو کچھ اس نے دیکھا ہے اس کے شر سے پناہ طلب کرے (تین مرتبہ)۔ [صحيح مسلم: 2261]
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 125]
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 125]
حدیث نمبر: 126
لاَ يُحَدِّثْ بِهَا أَحَداً
کسی کو خواب کے متعلق نہ بتائے۔ [صحيح مسلم: 2261]
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 126]
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 126]