🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مشکوۃ المصابیح میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (6294)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
--. (مِنًى مَكَانٌ مُشْتَرَكٌ لِلْجَمِيعِ)
منیٰ کی جگہ سب کے لیے برابر ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2625
2625 - وَعَنْهَا قَالَتْ: قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، ألَا نَبْنِي لَكَ بِنَاءً يُظِلُّكَ بِمِنًى؟ قَالَ:"لَا، مِنًى مُنَاخُ مَنْ سَبَقَ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ، وَابْنُ مَاجَهْ، وَالدَّارِمِيُّ.
عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں، ہم نے عرض کیا، اللہ کے رسول! کیا ہم (صحابہ کی جماعت) آپ کے سایہ کے لیے منیٰ میں کوئی کمرہ (سائبان) نہ بنا دیں؟ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”نہیں، منیٰ پہلے پہنچ جانے والے کے لیے اونٹ بٹھانے کی جگہ ہے۔“ اسنادہ حسن، رواہ الترمذی و ابن ماجہ و الدارمی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب المناسك/حدیث: 2625]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه الترمذي (881 وقال: حسن صحيح) و ابن ماجه (2006) [و أبو داود (2019) و الدارمي (73/2ح1943) وصححه الحاکم (467/1) علي شرط مسلم ووافقه الذهبي] »
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
--. (بَيَانُ وُقُوفِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا)
ابن عمر رضی اللہ عنہما کے وقوف کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2626
الْفَصْلُ الثَّالِثُ 2626 - عَنْ نَافِعٍ قَالَ: إِنَّ ابْنَ عُمَرَ كَانَ يَقِفُ عِنْدَ الْجَمْرَتَيْنِ الْأُولَيَيْنِ وُقُوفًا طَوِيلًا يُكَبِّرُ اللَّهَ، وَيُسَبِّحُهُ  ، وَيَحْمَدُهُ، وَيَدْعُو اللَّهَ، وَلَا يَقِفُ عِنْدَ جَمْرَةِ الْعَقَبَةِ. رَوَاهُ مَالِكٌ.
نافع رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما پہلے دو جمروں کے پاس بہت دیر تک ٹھہرتے، اللہ کی کبریائی بیان کرتے، اس کی تسبیح و تحمید بیان کرتے اور اللہ سے دعائیں کرتے، لیکن وہ جمرہ عقبی (بڑے شیطان) کے پاس کھڑے نہیں ہوتے تھے۔ اسنادہ صحیح، رواہ مالک۔ [مشكوة المصابيح/كتاب المناسك/حدیث: 2626]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده صحيح، رواه مالک (407/1 ح 939)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
--. (وَضْعُ الْقِلَادَةِ فِي عُنُقِ الْهَدْيِ)
قربانی کے جانور کے گلے میں ہار وغیرہ پہنانا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2627
[ ص: 1819 ] (7) - بَابُ الْهَدْيِ الْفَصْلُ الْأَوَّلُ 2627 - عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ:"صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الظُّهْرَ بِذِي الْحُلَيْفَةِ  ، ثُمَّ دَعَا بِنَاقَتِهِ، فَأَشْعَرَهَا فِي صَفْحَةِ سَنَامِهَا الْأَيْمَنِ، وَسَلَّتَ الدَّمَ عَنْهَا، وَقَلَّدَهَا نَعْلَيْنِ  ، ثُمَّ رَكِبَ رَاحِلَتَهُ، فَلَمَّا اسْتَوَتْ بِهِ عَلَى الْبَيْدَاءِ أَهَلَّ بِالْحَجِّ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ.
ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے نمازِ ظہر ذوالحلیفہ کے مقام پر ادا کی، پھر آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اپنی اونٹنی منگوائی، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس کی کوہان کے دائیں پہلو پر ہلکا سا زخم لگایا، وہاں سے خون بہنے لگا، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے وہ خون صاف کر دیا اور اس کی گردن میں دو جوتے ڈال دیے، پھر آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اپنی سواری پر سوار ہو گئے، جب وہ بیداء میں آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو لے کر سیدھی کھڑی ہو گئی تو آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے حج کے لیے تلبیہ پکارا۔ (رواہ مسلم) [مشكوة المصابيح/كتاب المناسك/حدیث: 2627]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (1243/205)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
--. (جَوَازُ وَضْعِ الْقِلَادَةِ فِي عُنُقِ الْهَدْيِ)
قربانی کے جانور کے گلے میں ہار ڈالنا جائز ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2628
2628 - وَعَنْ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ أَهْدَى النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَرَّةً إِلَى الْبَيْتِ غَنَمًا، فَقَلَّدَهَا  . مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ایک مرتبہ چند بکریاں بطور قربانی بیت اللہ بھجوائیں تو آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے انہیں «قِلَادَة» (ہار وغیرہ) پہنایا۔ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب المناسك/حدیث: 2628]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (1701) و مسلم (1321/367)»
قال الشيخ الألباني: مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
--. (أُضْحِيَةُ النَّبِيِّ ﷺ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا عائشہ رضی اللہ عنہا کی طرف سے قربانی کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2629
2629 - وَعَنْ جَابِرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: ذَبَحَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ عَائِشَةَ بَقَرَةً يَوْمَ النَّحْرِ  . رَوَاهُ مُسْلِمٌ.
جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے عائشہ رضی اللہ عنہا کی طرف سے قربانی کے روز ایک گائے ذبح کی۔ (رواہ مسلم)۔ [مشكوة المصابيح/كتاب المناسك/حدیث: 2629]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (1319/356)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
--. (ذَبْحُ النَّبِيِّ ﷺ بَقَرَةً عَنْ أَزْوَاجِهِ)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بیگمات کی طرف سے گائے ذبح کی
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2630
2630 - وَعَنْهُ، قَالَ: نَحَرَ النَّبِيُّ عَنْ نِسَائِهِ بَقَرَةً  فِي حَجَّتِهِ. رَوَاهُ مُسْلِمٌ.
جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اپنے حج کے موقع پر اپنی ازواج مطہرات کی طرف سے ایک گائے ذبح کی۔ (رواہ مسلم)۔ [مشكوة المصابيح/كتاب المناسك/حدیث: 2630]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (1319/357)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
--. (وَضْعُ النَّبِيِّ ﷺ الْقِلَادَةَ فِي أَعْنَاقِ الْإِبِلِ)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اونٹوں کے گلے میں ہار ڈالا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2631
[ ص: 1820 ] 2631 - وَعَنْ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - قَالَتْ: فَتَلْتُ قَلَائِدَ بُدْنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِيَدَيَّ، ثُمَّ قَلَّدَهَا، وَأَشْعَرَهَا، وَأَهْدَاهَا، فَمَا حُرِّمَ عَلَيْهِ شَيْءٌ كَانَ أُحِلَّ لَهُ  . مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ میں نے نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے قربانی کے اونٹوں کے قلادے خود اپنے ہاتھوں سے بٹے، پھر آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے انہیں قلادے پہنائے، ان کا شعار کیا اور انہیں قربانی کے لیے بھیجا، اور جو چیز آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے لیے حلال کی گئی وہ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم پر حرام نہیں ہوئی تھی۔ (متفق علیہ) [مشكوة المصابيح/كتاب المناسك/حدیث: 2631]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (1696) و مسلم (1321/362)»
قال الشيخ الألباني: مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
--. (أَقْلَادُ الْإِبِلِ مِنْ صُوفٍ مَغْزُولٍ)
اونٹوں کے گلے کے ہار اون کے بٹے ہوئے تھے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2632
2632 - وَعَنْهَا، قَالَتْ: فَتَلْتُ قَلَائِدَهَا مِنْ عِهْنٍ كَانَ عِنْدِي، ثُمَّ بَعَثَ بِهَا مَعَ أَبِي. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ میں نے ان کے قلادے اس اون سے تیار کیے جو میرے پاس موجود تھی، پھر آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے انہیں میرے والد کے ساتھ (بیت اللہ) روانہ کیا۔ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب المناسك/حدیث: 2632]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (1705) و مسلم (1321/364)»
قال الشيخ الألباني: مُتَّفق عَلَيْهِ
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
--. (حُكْمُ الرُّكُوبِ عَلَى الْهَدْيِ)
قربانی کے جانور پر سواری کرنا کیسا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2633
2633 - وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَأَى رَجُلًا يَسُوقُ بَدَنَةً، فَقَالَ:"ارْكَبْهَا". فَقَالَ: إِنَّهَا بَدَنَةٌ. قَالَ:"ارْكَبْهَا". فَقَالَ: إِنَّهَا بَدَنَةٌ. قَالَ:"ارْكَبْهَا، وَيْلَكَ"فِي الثَّانِيَةِ، أَوِ الثَّالِثَةِ. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ایک آدمی کو قربانی کا اونٹ ہانکتے ہوئے دیکھا تو آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”اس پر سوار ہو جا۔“ اس نے عرض کیا: یہ تو قربانی کا اونٹ ہے، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”اس پر سوار ہو جا۔“ اس نے عرض کیا: یہ تو قربانی کا اونٹ ہے، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے دوسری یا تیسری مرتبہ فرمایا: ”تجھ پر افسوس ہو! اس پر سوار ہو جا۔“ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب المناسك/حدیث: 2633]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (1689) و مسلم (1322/371)»
قال الشيخ الألباني: مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
--. (مَسْأَلَةُ الرُّكُوبِ عَلَى الْهَدْيِ)
قربانی کے جانور پر سواری کرنے کا مسئلہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2634
2634 - وَعَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ قَالَ: سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - سُئِلَ عَنْ رُكُوبِ الْهَدْيِ  ، فَقَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:"ارْكَبْهَا بِالْمَعْرُوفِ إِذَا أُلْجِئْتَ إِلَيْهَا حَتَّى تَجِدَ ظَهْرًا". رَوَاهُ مُسْلِمٌ.
ابو زبیر بیان کرتے ہیں کہ میں نے جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے سنا، ان سے قربانی کے اونٹ پر سواری کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا: میں نے نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جب تو اس پر سواری کرنے پر مجبور ہو جائے تو پھر سواری ملنے تک بھلے طریقے سے اس پر سواری کر۔“ رواہ مسلم۔ [مشكوة المصابيح/كتاب المناسك/حدیث: 2634]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (1324/375)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں