🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
34. مسنَد اَنَسِ بنِ مَالِك رَضِیَ اللَّه عَنه
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12183
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" يَذْبَحُ أُضْحِيَّتَهُ بِيَدِهِ".
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے دیکھا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنی قربانی کا جانور اپنے ہاتھ سے ذبح کرتے تھے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 12183]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح ، خ : 5558 ، م: 1966
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12184
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ عَبْدِ الْأَعْلَى الثَّعْلَبِيِّ ، عَنْ بِلَالِ بْنِ أَبِي مُوسَى ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ سَأَلَ الْقَضَاءَ، وُكِلَ إِلَيْهِ، وَمَنْ أُجْبِرَ عَلَيْهِ، نَزَلَ عَلَيْهِ مَلَكٌ فَيُسَدِّدُهُ".
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص عہدہ قضاء کو طلب کرتا ہے، اسے اس کے حوالے کردیا جاتا ہے اور جسے زبردستی عہدہ قضاء دیا جائے، اس پر ایک فرشتہ نازل ہوتا ہے جو اسے سیدھی راہ پر گامزن رکھتا ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 12184]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف عبدالأعلي بن عامر الثعلبي وبلال أبى موسيٰ: وهو ابن مرداس
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12185
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا الدَّسْتُوَائِيُّ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" نَهَى أَنْ يَشْرَبَ الرَّجُلُ قَائِمًا".
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع فرمایا ہے کہ کوئی شخص کھڑے ہو کر پانی پیے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 12185]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح ، م: 2024
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12186
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا هِشَامٌ الدَّسْتُوَائِيُّ ، عَنْ أَبِي عِصَامٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَنَفَّسُ فِي الْإِنَاءِ ثَلَاثًا، وَيَقُولُ:" هَذَا أَهْنَأُ، وَأَمْرَأُ، وَأَبْرَأُ".
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم تین سانسوں میں پانی پیتے تھے اور فرماتے تھے کہ یہ طریقہ زیاہ آسان، خوشگوار اور مفید ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 12186]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا اسناد حسن، م: 2028
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12187
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، قَالَ: قُلْتُ لِمُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ : أَسَمِعْتَ أَنَسًا ، يَقُولُ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِلنُّعْمَانِ بْنِ مُقَرِّنٍ:" ابْنُ أُخْتِ الْقَوْمِ مِنْهُمْ"؟، قَالَ: نَعَمْ.
شعبہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے معاویہ بن قرہ رحمہ اللہ سے پوچھا کہ کیا آپ نے حضرت انس رضی اللہ عنہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت لقمان بن مقرن رضی اللہ عنہ سے فرمایا تھا کہ قوم کا بھانجا ان ہی میں شمار ہوتا ہے؟ انہوں نے جواب دیا ہاں! [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 12187]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح ، خ : 6761 ، م: 1059
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12188
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ الْجَزَرِيِّ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي ابْنُ ابْنَةِ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" دَخَلَ عَلَى أُمِّ سُلَيْمٍ، وَفِي الْبَيْتِ قِرْبَةٌ مُعَلَّقَةٌ،" فَشَرِبَ مِنْ فِيهَا وَهُوَ قَائِمٌ"، قَالَ: فَقَطَعَتْ أُمُّ سُلَيْمٍ فَمَ الْقِرْبَةِ، فَهُوَ عِنْدَنَا.
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم حضرت ام سلیم رضی اللہ عنہ کے یہاں تشریف لائے، گھر میں ایک مشکیزہ لٹکا ہوا تھا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کھڑے کھڑے اس کے منہ سے منہ لگا کر پانی نوش فرمایا: ام سلیم رضی اللہ عنہ نے مشکیزے کا منہ کاٹ کر (تبرک کے طور پر) اپنے پاس رکھ لیا اور وہ آج بھی ہمارے پاس موجود ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 12188]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لجهالة ابن بنت أنس، واسمه البرأ بن زيد، والصحيح أن هذه القصة وقعت لكبشة بنت ثابت الأنصارية كما سيأتي برقم: 27448
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12189
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ السُّدِّيِّ ، عَنْ أَبِي هُبَيْرَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّ أَبَا طَلْحَةَ سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ أَيْتَامٍ وَرِثُوا خَمْرًا؟، فَقَالَ: أَهْرِقْهَا، قَالَ: أَفَلَا نَجْعَلُهَا خَلًّا؟، قَالَ: لَا".
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضرت ابوطلحہ رضی اللہ عنہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ اگر یتیم بچوں کو وراثت میں شراب ملے تو کیا حکم ہے؟ فرمایا اسے بہا دو، انہوں نے عرض کیا کہ کیا ہم اسے سرکہ نہیں بناسکتے؟ فرمایا نہیں۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 12189]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح ، م: 1983
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12190
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ طَلْحَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَجَدَ تَمْرَةً، فَقَالَ:" لَوْلَا أَنْ تَكُونِي مِنَ الصَّدَقَةِ، لَأَكَلْتُكِ".
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک جگہ راستے میں ایک کھجور پڑی ہوئی ملی، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اگر تو صدقہ کی نہ ہوتی تو میں تجھے کھا لیتا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 12190]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح ، خ : 2055 ، م: 1071
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12191
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ جَرِيرِ بْنِ حَازِمٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" احْتَجَمَ عَلَى الْأَخْدَعَيْنِ وَعَلَى الْكَاهِلِ".
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اخد عین اور کامل نامی کندھوں کے درمیان مخصوص جگہوں پر سینگی لگوائی ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 12191]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12192
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: قَالَ رَجُلٌ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَيْنَ أَبِي؟، قَالَ:" فِي النَّارِ"، قَالَ: فَلَمَّا رَأَى مَا فِي وَجْهِهِ، قَالَ:" إِنَّ أَبِي وَأَبَاكَ فِي النَّارِ".
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک آدمی نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ میرے والد کہاں ہوں گے؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جہنم میں، پھر جب اس کے چہرے پر ناگواری کے آثار دیکھے تو فرمایا کہ میرا اور تیرا باپ دونوں جہنم میں ہوں گے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 12192]

الحكم على الحديث:
اسناد صحيح، قاله أحمد شاكر، م: 203
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں