الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4035 :ترقیم البانی
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4103 :حدیث نمبر
سلسله احاديث صحيحه
شادی، بیویوں کے مابین انصاف، اولاد کی تربیت، ان کے درمیان انصاف اور ان کے اچھے نام
विवाह, पत्नियों के बीच न्याय, बच्चों की परवरिश, बच्चों के बीच न्याय और बच्चों के अच्छे नाम
1001. شادی سے پہلے عورت کو دیکھ لینا چاہیئے
“ शादी से पहले लड़की को देख लेना चाहिए ”
حدیث نمبر: 1436
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" إذا القي في قلب امرئ خطبة امراة فلا باس ان ينظر إليها".-" إذا ألقي في قلب امرئ خطبة امرأة فلا بأس أن ينظر إليها".
سیدنا سہل بن ابوحثمہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب کسی آدمی کے دل میں کسی عورت سے منگنی کرنے کی خواہش پیدا ہو تو وہ (پہلے) اسے دیکھ لے، اس میں کوئی حرج نہیں۔
حدیث نمبر: 1437
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" إذا خطب احدكم المراة، فإن استطاع ان ينظر إلى ما يدعوه إلى نكاحها فليفعل".-" إذا خطب أحدكم المرأة، فإن استطاع أن ينظر إلى ما يدعوه إلى نكاحها فليفعل".
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی آدمی کسی عورت کو منگنی کا پیغام بھیجے تو وہ اس کی جس صفت کی بنا پر اس سے شادی کرنا چاہتا ہے، اسے دیکھ لے۔
حدیث نمبر: 1438
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" إذا خطب احدكم امراة فلا جناح عليه ان ينظر إليها إذا كان إنما ينظر إليها لخطبته، وإن كانت لا تعلم".-" إذا خطب أحدكم امرأة فلا جناح عليه أن ينظر إليها إذا كان إنما ينظر إليها لخطبته، وإن كانت لا تعلم".
سیدنا ابوحمید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب کوئی آدمی کسی کو منگنی کا پیغام بھیجے، تو اسے دیکھ لینے میں کوئی حرج نہیں، اگرچہ اس عورت کو علم نہ ہو، بشرطیکہ وہ منگنی کی وجہ سے دیکھ رہا ہے۔
حدیث نمبر: 1439
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" انظر إليها، فإن في اعين الانصار شيئا. يعني الصغر".-" انظر إليها، فإن في أعين الأنصار شيئا. يعني الصغر".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نے ایک انصاری عورت سے شادی کرنا چاہی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے فرمایا: اسے دیکھ لے، کیونکہ انصاریوں کی آنکھیں (عموما چھوٹی) ہوتی ہیں۔
حدیث نمبر: 1440
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" انظر إليها فإنه احرى ان يؤدم بينكما".-" انظر إليها فإنه أحرى أن يؤدم بينكما".
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ نے ایک عورت کو شادی کا پیغام بھیجا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں فرمایا: اسے دیکھ لو، کیونکہ اس بات کا زیادہ امکان ہے کہ (اس بنا پر) تمہارے درمیان محبت ڈال دی جائے۔
1002. شادی کے لیے کس کا انتخاب کیا جائے؟
“ शादी के लिए किसे चुना जाए ? ”
حدیث نمبر: 1441
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" إذا اتاكم من ترضون خلقه ودينه فزوجوه، إلا تفعلوا تكن فتنة في الارض وفساد عريض".-" إذا أتاكم من ترضون خلقه ودينه فزوجوه، إلا تفعلوا تكن فتنة في الأرض وفساد عريض".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تمہارے پاس (رشتہ لینے کے لیے) کوئی ایسا رشتہ آئے جس کے اخلاق اور دین کو تم پسند کرتے ہو تو اس سے شادی کر دو، اگر تم ایسا نہیں کرو گے تو زمین میں وسیع پیمانے پر فتنہ و فساد برپا ہو جائے گا۔
1003. دولہا اور دلہن میں یکسانیت کا دارومدار کس چیز پر ہے؟
“ दूल्हा और दुल्हन के बीच समानता किस चीज़ पर निर्भर करती है ? ”
حدیث نمبر: 1442
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" تخيروا لنطفكم، فانكحوا الاكفاء وانكحوا إليهم".-" تخيروا لنطفكم، فانكحوا الأكفاء وأنكحوا إليهم".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اپنے نطفوں کے لئے (اچھی عورتوں کا) انتخاب کرو، ہم پلہ عورتوں سے نکاح کرو اور ہم پلہ مردوں کو (اپنی بیٹیوں وغیرہ کا) نکاح دو۔
حدیث نمبر: 1443
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" تنكح المراة على إحدى خصال ثلاثة، تنكح المراة على مالها، وتنكح المراة على جمالها، وتنكح المراة على دينها، فخذ ذات الدين والخلق تربت يمينك".-" تنكح المرأة على إحدى خصال ثلاثة، تنكح المرأة على مالها، وتنكح المرأة على جمالها، وتنكح المرأة على دينها، فخذ ذات الدين والخلق تربت يمينك".
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تین خصائل میں کسی ایک کی بنیاد پر عورت سے شادی کی جاتی ہے: ?? اس کے مال کی بنا پر شادی کی جاتی ہے ② یا اس کے حسن و جمال کی وجہ سے نکاح کیا جاتا ہے ③ یا اس کے دین کی بنا پر شادی کی جاتی ہے۔ تیرا دایاں ہاتھ خاک آلود ہو، دین اور اخلاق والی عورت کا انتخاب کر لینا۔
1004. نکاح کی تشہیر کرنا
“ निकाह का एलान किया जाना चाहिए ”
حدیث نمبر: 1444
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" اشيدوا النكاح، اشيدوا النكاح، هذا النكاح لا السفاح".-" أشيدوا النكاح، أشيدوا النكاح، هذا النكاح لا السفاح".
عبداللہ بن ابوعبداللہ بن ہبار بن اسود اپنے باپ سے اور وہ ان کے دادا سیدنا ہبار رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے اپنی بیٹی کی شادی کی اور ان کے پاس یک رخا ڈھول اور ایک دف تھا (اور وہ ان کا استعمال کر رہے تھے)۔ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم باہر آئے اور آوازیں سنیں تو پوچھا: یہ کیا ہے (یہ آوازیں کیوں آرہی ہیں)؟ کہا گیا کہ ہبار نے اپنی بیٹی کی شادی کی ہے۔ پس نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نکاح کی تشہیر کرو، نکاح کی تشہیر کرو، یہ نکاح ہے، زنا نہیں ہے۔ ایک راوی کہتا ہے: میں نے کہا: کہ «كبر» کیا ہوتا ہے؟ انہوں نے کہا: بڑے ڈھول کو کہتے ہیں۔ اور ایک قسم کے باجے کو «غرابيل» کہتے ہیں۔
1005. بہترین نکاح کون سا ہے؟
“ सबसे अच्छा निकाह कौन सा है ”
حدیث نمبر: 1445
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" خير النكاح ايسره".-" خير النكاح أيسره".
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بہترین نکاح وہ ہے، جو سب سے زیادہ آسان ہو۔

Previous    1    2    3    4    5    6    Next    

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.