الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4035 :ترقیم البانی
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4103 :حدیث نمبر
سلسله احاديث صحيحه
شادی، بیویوں کے مابین انصاف، اولاد کی تربیت، ان کے درمیان انصاف اور ان کے اچھے نام
विवाह, पत्नियों के बीच न्याय, बच्चों की परवरिश, बच्चों के बीच न्याय और बच्चों के अच्छे नाम
1016. بیوی کی جنت و جہنم کا دارومدار خاوند پر ہے
“ पत्नी की जन्नत और जहन्नम पति पर निर्भर करती है ”
حدیث نمبر: 1465M
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" انظري اين انت منه (يعني الزوج)، فإنه جنتك ونارك".-" انظري أين أنت منه (يعني الزوج)، فإنه جنتك ونارك".
حصین بن محصن اپنی پھوپھی، جن کا نام اسما بتایا جاتا ہے، سے روایت کرتے ہیں کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کسی کام کے لیے گئیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا کام کیا اور پوچھا: کیا تو شادی شدہ ہے؟ انہوں نے کہا: جی ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: تیرا (اپنے خاوند) کے ساتھ کیسا سلوک ہے؟ انہوں نے کہا: میں اس کے حق میں کوئی کوتاہی نہیں کرتی، مگر جو میرے بس میں نہ ہو۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دیکھ لے، تیرا اس کے ہاں کیا مقام ہے؟ کیونکہ وہی تیری جنت ہے اور وہی تیری جہنم ہے۔
1017. خاوند کی ناشکری کرنے والی عورت اللہ تعالیٰ کی نظر رحمت سے محروم
“ पती का शुक्र न करने वाली औरत को अल्लाह तआला रहमत की नज़र से नहीं देखता है ”
حدیث نمبر: 1466
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" لا ينظر الله إلى امراة لا تشكر لزوجها، وهي لا تستغني عنه".-" لا ينظر الله إلى امرأة لا تشكر لزوجها، وهي لا تستغني عنه".
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالی اس عورت کی طرف (نظر رحمت سے) نہیں دیکھتا جو اپنے خاوند کا شکریہ ادا نہیں کرتی، حالانکہ وہ اس سے بےنیاز نہیں ہو سکتی۔
1018. بیوی اپنے خاوند کا کفر کیسے کرتی ہے؟
“ पत्नी अपने पती का कुफ़्र कैसे करती है ”
حدیث نمبر: 1467
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" إياكن وكفر المنعمين، فقلت: يا رسول الله وما كفر المنعمين؟ قال: لعل إحداكن تطول ايمتها من ابويها، ثم يرزقها الله زوجا ويرزقها منه ولدا، فتغضب الغضبة فتكفر فتقول: ما رايت منك خيرا قط".-" إياكن وكفر المنعمين، فقلت: يا رسول الله وما كفر المنعمين؟ قال: لعل إحداكن تطول أيمتها من أبويها، ثم يرزقها الله زوجا ويرزقها منه ولدا، فتغضب الغضبة فتكفر فتقول: ما رأيت منك خيرا قط".
سیدہ اسماء بنت یزید انصاریہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس سے گزرے اور میں اپنی ہم عمر لڑکیوں کے پاس بیٹھی تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: خوشحال لوگوں کی طرح ناشکری کرنے سے بچنا۔ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! خوشحال لوگوں کی ناشکری کیا ہوتی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ممکن ہے کہ تم عرصہ دراز تک اپنے والدین کے پاس بےشوہر کی زندگی گزارتی رہو، پھر اللہ تعالیٰ تمہیں خاوند عطا کرے اور (اس کے ذریعے) اولاد کی نعمت بھی دے، لیکن تم کسی دن غصے میں آ کر (خاوند کو) یہ کہہ دو کہ میں نے تیرے پاس کوئی خیر و بھلائی دیکھی ہی نہیں۔
1019. خاوند کی عدم موجودگی میں بیوی کا غیروں کے لیے میک اپ کرنا
“ पति के पीछे दूसरों के लिए पत्नी का सजना संवरना ”
حدیث نمبر: 1468
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" ثلاثة لا تسال عنهم: رجل فارق الجماعة وعصى إمامه ومات عاصيا، وامة او عبد ابق فمات، وامراة غاب عنها زوجها قد كفاها مؤنة الدنيا فتبرجت بعده، فلا تسال عنهم. وثلاثة لا تسال عنهم: رجل نازع الله عز وجل رداءه، فإن رداءه الكبرياء وإزاره العزة، ورجل شك في امر الله والقنوط من رحمة الله".-" ثلاثة لا تسأل عنهم: رجل فارق الجماعة وعصى إمامه ومات عاصيا، وأمة أو عبد أبق فمات، وامرأة غاب عنها زوجها قد كفاها مؤنة الدنيا فتبرجت بعده، فلا تسأل عنهم. وثلاثة لا تسأل عنهم: رجل نازع الله عز وجل رداءه، فإن رداءه الكبرياء وإزاره العزة، ورجل شك في أمر الله والقنوط من رحمة الله".
سیدنا فضالہ بن عبید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تین آدمیوں کے (عذاب کے) بارے میں تو مت سوال کر: (۱) ایسا آدمی جو جماعت سے علیحدہ ہو گیا اور امام کی نافرمانی کی ہو اور اسی حالت میں مر گیا ہو، (۲) ایسی لونڈی یا غلام جو (اپنے مالک سے) بھاگ گیا ہو اور اسی حالت میں مر گیا اور (۳) ایسی عورت کہ اس کا شوہر اس سے غائب ہو اور وہ اس کے دنیاوی اخراجات پورے کر کے گیا ہو، پھر بھی وہ (اس کی عدم موجودگی میں) بن سنور ک باہر نکلی ہو۔ ان کے بارے میں تو مت پوچھ (کہ یہ کتنے بڑے مجرم ہیں)۔ اسی طرح تین آدمی ہیں (ان کے عذاب کے بارے میں بھی) مت دریافت کر: (۱) ایسا آدمی جس نے اللہ سے اس کی چادر چھیننے (کی کوشش کی ہو) اور اس کی چادر کبریائی ہے اور اس کا ازار عزت (و طاقت) ہے۔ (۲) ایسا آدمی جس نے اللہ کے حکم میں شک کیا ہو اور (۳) ایسا شخص جو اللہ کی رحمت سے نا امید ہو گیا ہو۔
1020. ازدواجی تعلق کا محل اور اس کا اجر
“ औरतों से संभोग किस ओर से किया जाए और उसका सवाब ”
حدیث نمبر: 1469
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" إتيان النساء في ادبارهن حرام".-" إتيان النساء في أدبارهن حرام".
سیدنا خذیمہ بن ثابت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عورتوں سے غیر فطری جماع کرنا (یعنی ان کو پشت سے استعمال کرنا) حرام ہے۔
حدیث نمبر: 1470
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
- (من اتى النساء في اعجازهن؛ فقد كفر).- (من أتى النساء في أعجازهن؛ فقد كفر).
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے عورتوں سے غیر فطری جماع کیا (یعنی ان کو پشت سے استعمال کیا) اس نے کفر کیا۔
1021. عورتوں سے غیر فطری جماع کرنا ممنوع ہے
“ औरतों के साथ उनके पीछे से संभोग करना मना है ”
حدیث نمبر: 1471
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" نهى عن محاشي النساء".-" نهى عن محاشي النساء".
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے عورتوں سے غیر فطری جماع کرنے (یعنی ان کو پشت سے استعمال کرنے) سے منع فرمایا۔
1022. عزل اور اس کا حکم
“ अज़्ल करने यानि बच्चे के जन्म से बचने के बारे में ”
حدیث نمبر: 1472
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" اصنعوا ما بدا لكم، فما قضى الله فهو كائن، فليس من كل الماء يكون الولد".-" اصنعوا ما بدا لكم، فما قضى الله فهو كائن، فليس من كل الماء يكون الولد".
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم نے غزوہ حنین والے دن کچھ قیدیوں پر قابو پا لیا۔ ہم چاہتے تھے کہ (بعد میں) ان کو فروخت کر دیں۔ اس لیے ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عزل کے بارے میں سوال کیا (تا کہ قیدی عورتیں حاملہ نہ ہو جائیں)؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تک مناسب سمجھو (عزل) کرتے رہو، (بہرحال) جو فیصلہ اللہ نے کر دیا ہے وہ تو ہو کر رہے گا۔ یہ بات نہیں ہے کہ ہر پانی (مادہ منویہ) سے بچہ پیدا ہوتا ہے۔
1023. کسر شہوت کا بہترین حل بیوی ہے
“ यदि संभोग की इच्छा हो तो सब से अच्छा उपाय पत्नी है ”
حدیث نمبر: 1473
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" مرت بي فلانة، فوقع في قلبي شهوة النساء، فاتيت بعض ازواجي فاصبتها، فكذلك فافعلوا، فإنه من اماثل اعمالكم إتيان الحلال".-" مرت بي فلانة، فوقع في قلبي شهوة النساء، فأتيت بعض أزواجي فأصبتها، فكذلك فافعلوا، فإنه من أماثل أعمالكم إتيان الحلال".
سیدنا ابوکبثہ انماری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے صحابہ کے ساتھ تشریف فرما تھے، (اچانک) اندر چلے گئے اور غسل کر کے باہر تشریف لائے۔ ہم نے کہا: اے اللہ کے رسول! کچھ کام پڑ گیا تھا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاں، فلاں عورت میرے پاس سے گزری تو میرے دل میں عورت کی طلب پیدا ہوئی، اس لیے میں اپنی ایک بیوی کے پاس گیا اور اپنی حاجت پوری کی۔ تم بھی ایسے ہی کیا کرو، حلال چیز کو استعمال کرنا افضل عمل ہے۔
حدیث نمبر: 1474
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" من اماثل اعمالكم إتيان الحلال (يعني النساء)".-" من أماثل أعمالكم إتيان الحلال (يعني النساء)".
سیدنا ابوکبشہ انماری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے صحابہ میں تشریف فرما تھے، (اچانک آپ اٹھے اور) گھر چلے گئے اور غسل کر کے واپس تشریف لائے۔ ہم نے پوچھا: اے اللہ کے رسول! کچھ کام پڑ گیا تھا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاں، جب فلاں عورت میرے پاس سے گزری تو میرے دل میں عورت کی طلب پیدا ہوئی۔ اس لیے میں اپنی ایک بیوی کے پاس گیا اور اپنی حاجت پوری کی۔ تم بھی ایسے ہی کیا کرو، کیونکہ حلال چیز کو استعمال کرنا افضل عمل ہے۔

Previous    1    2    3    4    5    6    7    8    9    Next    

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.