الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4035 :ترقیم البانی
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4103 :حدیث نمبر
سلسله احاديث صحيحه
شادی، بیویوں کے مابین انصاف، اولاد کی تربیت، ان کے درمیان انصاف اور ان کے اچھے نام
विवाह, पत्नियों के बीच न्याय, बच्चों की परवरिश, बच्चों के बीच न्याय और बच्चों के अच्छे नाम
حدیث نمبر: 1456
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
- (لا آمر احدا ان يسجد لاحد، ولو امرت احدا ان يسجد لاحد؛ لامرت المراة ان تسجد لزوجها).- (لا آمرُ أحَداً أنْ يسجُدَ لأحَدٍ، ولو أمرْتُ أحداً أنْ يسجُدَ لأحدٍ؛ لأمرتُ المرأةَ أن تسْجدَ لزوجِها).
سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ ایک انصاری آدمی کے دو طاقتور سانڈ تھے، وہ دونوں مستی میں آ گئے، اس نے ان کو ایک باغ میں داخل کر کے دروازہ بند کر دیا، پھر دعا کروانے کے لیے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم چند صحابہ میں تشریف فرما تھے۔ اس نے آ کر کہا: اے اللہ کے نبی! میں ایک ضرورت کے پیش نظر آپ کے پاس آیا ہوں، میرے دو سانڈ ہیں، وہ دونوں مستی میں آ گئے ہیں، میں نے ان کو ایک باغ میں داخل کر کے دروازہ بند کر دیا ہے۔ اب میں چاہتا ہوں کہ آپ دعا کریں کہ اللہ تعالی ان کو میرے لیے مسخر کر دے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ سے فرمایا: اٹھو (چلتے ہیں)۔ آپ چلے یہاں تک کہ باغ کے دروازے تک پہنچ گئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دروازہ کھولو۔ دروازہ کھول دیا گیا۔ ایک سانڈ دروازے کے قریب ہی کھڑا تھا، جب اس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا تو آپ کو سجدہ کیا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کوئی (رسی وغیرہ) لاؤ تاکہ میں اس کا سر باندھ کر اس کو تیرے لیے مسخر کروں۔ وہ لگام لے آیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا سر باندھا اور اسے اس کے لیے مسخر کر دیا۔ پھر دوسرے سانڈ کو پکڑنے کے لیے باغ کے دوسرے کنارے کی طرف گئے، جب اس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا تو اس نے بھی سجدہ کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس آدمی سے فرمایا: کوئی (رسی وغیرہ) لاؤ تاکہ میں اس کا سر باندھ دوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا سر باندھا اور اس کی تسخیر میں دے دیا اور فرمایا: جاؤ، اب یہ تیری بغاوت نہیں کریں گے۔ جب صحابہ نے (سجدہ کرنے کا) منظر دیکھا تو کہا: اے اللہ کے رسول یہ دو سانڈ، جو غیر عاقل ہیں، آپ کو سجدہ کرتے ہیں، کیا ہم آپ کو سجدہ نہ کیا کریں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں کسی کو کسی کے لیے سجدہ کا حکم نہیں دیا، اگر میں کسی کو کسی کے لیے سجدہ کا حکم دیتا تو عورت کو حکم دیتا کہ وہ اپنے خاوند کو سجدہ کرے۔
حدیث نمبر: 1457
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
- (لو كنت آمرا احدا ان يسجد لاحد؛ لامرت المراة ان تسجد لزوجها، ولا تؤدي المراة حق زوجها؛ حتى لو سالها نفسها على قتب لاعطته).- (لو كنت آمراً أحداً أن يسجد لأحد؛ لأمرت المرأة أن تسجد لزوجها، ولا تؤدي المرأة حق زوجها؛ حتى لو سألها نفسها على قتب لأعطته).
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! آپ نے دیکھا ہو گا کہ اہل کتاب اپنے پادریوں اور عالموں کو سجدہ کرتے ہیں۔ کیا ہم بھی آپ کو سجدہ کر سکتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر میں کسی کو کسی کے لیے سجدہ کا حکم دیتا تو عورت کو حکم دیتا کہ وہ اپنے خاوند کو سجدہ کیا کرے اور بیوی تو اس وقت تک اپنے خاوند کے حق سے عہدہ برآ نہیں ہو سکتی، جب تک ایسا نہ ہو کہ وہ اس سے اس کے نفس کا سوال کرے اور وہ اس کی بات مان لے، اگرچہ وہ پالان پر ہی ہو۔
حدیث نمبر: 1458
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" نهى عن ان تكلم النساء (يعني في بيوتهن) إلا بإذن ازواجهن".-" نهى عن أن تكلم النساء (يعني في بيوتهن) إلا بإذن أزواجهن".
سیدنا علی بن ابو طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خاوندوں کی اجازت کے بغیر بیویوں سے (ان کے گھروں میں) گفتگو کرنے سے منع فرمایا۔
1013. خاوند کو تکلیف دینے والی بیوی کے لیے حوروں کی بد دعا
“ पति को तकलीफ़ देने वाली पत्नी के लिए हूरों की बद-दुआ ”
حدیث نمبر: 1459
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" لا تؤذي امراة زوجها في الدنيا إلا قالت زوجته من الحور العين: لا تؤذيه قاتلك الله، فإنما هو عندك دخيل، يوشك ان يفارقك إلينا".-" لا تؤذي امرأة زوجها في الدنيا إلا قالت زوجته من الحور العين: لا تؤذيه قاتلك الله، فإنما هو عندك دخيل، يوشك أن يفارقك إلينا".
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب کوئی عورت اپنے خاوند کو تکلیف دیتی ہے تو موٹی آنکھوں والی (جنتی) حوروں میں سے اس کی بیوی کہتی ہے: اللہ تجھے ہلاک کرے، اس کو تکلیف نہ دے، یہ تو تیرے پاس مہمان ہے، قریب ہے کہ یہ تجھے چھوڑ کر ہمارے پاس آ جائے۔
1014. اعمال صالحہ میں بیوی کا اپنے خاوند کی اقتدا کرنا
“ पत्नी को अपने पति का पालन अच्छे कर्मों में करना चाहिए ”
حدیث نمبر: 1460
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
- (والذي نفسي بيده! لو طوقتيه؛ ما بلغت العشر من عمله حتى يرجع. يعني: زوجها الغازي)- (والذي نفْسِي بيده! لو طُوِّقْتِيه؛ ما بلغتِ العُشُر من عمله حتّى يرجع. يعني: زوجَها الغازي)
سہل بن معاذ بن انس اپنے باپ سے رویت کرتے ہیں کہ ایک عورت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی اور کہا: اے اللہ کے رسول! میرا خاوند جہاد کے لیے روانہ ہو گیا ہے اور میں اور اس کے تمام (اچھے) اعمال میں اس کی اقتدا کرتی تھی، اب آپ مجھے کوئی ایسا عمل بتا دیں جو مجھے اس کے عمل (کے درجے) تک پہنچا دے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے فرمایا: کیا تو طاقت رکھتی ہے کہ (مسلسل) قیام کرتی رہے اور آرام نہ کرے اور (مسلسل) روزے رکھتی رہے اور کسی دن افطار نہ کرے اور (مسلسل) اللہ کا ذکر کرتی رہے اور (کبھی) اس سے غفلت نہ برتے، یہاں تک کہ وہ لوٹ آئے؟۔ اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! میں اس عمل کی طاقت نہیں رکھتی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تجھے ان اعمال کو انجام دینے کی طاقت مل بھی جائے تو پھر بھی تو اس کے عمل کے دسویں حصے تک بھی نہیں پہنچ سکے گی۔
1015. بیوی کا خاوند کی اجازت کے بغیر خرچ کرنا
“ पत्नी का पति की अनुमति के बिना ख़र्च करना ”
حدیث نمبر: 1461
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" لا يجوز لامراة عطية إلا بإذن زوجها".-" لا يجوز لامرأة عطية إلا بإذن زوجها".
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: خاوند کی اجازت کے بغیر بیوی کا اپنے مال سے بھی عطیہ دینا جائز نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 1462
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" إذا انفقت المراة من طعام بيتها غير مفسدة كان لها اجرها بما انفقت ولزوجها اجره بما كسب وللخازن مثل ذلك لا ينقص بعضهم اجر بعض شيئا".-" إذا أنفقت المرأة من طعام بيتها غير مفسدة كان لها أجرها بما أنفقت ولزوجها أجره بما كسب وللخازن مثل ذلك لا ينقص بعضهم أجر بعض شيئا".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب عورت اپنے گھر کے کھانے (والی چیزوں) سے خرچ کرتی ہے، بشرطیکہ کہ ضائع کرنے والی نہ ہو، تو اسے خرچ کرنے کا اجر ملتا ہے، خاوند کو کمانے کی وجہ سے اجر ملتا ہے اور خزانچی کو بھی اسی طرح ثواب ملتا ہے، کوئی کسی کے اجر و ثواب میں کمی نہیں کرتا۔
حدیث نمبر: 1463
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" إذا انفقت المراة من كسب زوجها من غير امره فله نصف اجره".-" إذا أنفقت المرأة من كسب زوجها من غير أمره فله نصف أجره".
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب عورت اپنے خاوند کی کمائی سے اس کے حکم کے بغیر خرچ کرتی ہے تو اسے نصف اجر ملتا ہے۔
حدیث نمبر: 1464
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" ليس للمراة ان تنتهك شيئا من مالها إلا باذن زوجها".-" ليس للمرأة أن تنتهك شيئا من مالها إلا بأذن زوجها".
سیدنا واثلہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عورت اپنے خاوند کی اجازت کے بغیر اپنے مال میں سے کچھ خرچ نہیں کر سکتی۔
حدیث نمبر: 1465
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" إذا ملك الرجل المراة لم تجز عطيتها إلا بإذنه".-" إذا ملك الرجل المرأة لم تجز عطيتها إلا بإذنه".
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب مرد (نکاح کے ذریعے) کسی عورت کا مالک بن جاتا ہے تو خاوند کی اجازت کے بغیر اس کا (کسی کو) عطیہ دینا جائز نہیں ہوتا۔

Previous    1    2    3    4    5    6    7    8    Next    

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.