الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4035 :ترقیم البانی
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4103 :حدیث نمبر
سلسله احاديث صحيحه
متفرق احادیث
विभिन्न हदीसें
2685. تین سعادتیں اور تین شقاوتیں
“ अच्छे और बुरे नसीब में तीन चीज़े कौनसी हैं ”
حدیث نمبر: 4077
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" ثلاث من السعادة وثلاث من الشقاوة فمن السعادة: المراة تراها تعجبك وتغيب فتامنها على نفسها ومالك، والدابة تكون وطيئة فتلحقك باصحابك، والدار تكون واسعة كثيرة المرافق. ومن الشقاوة المراة تراها فتسوءك وتحمل لسانها عليك وإن غبت عنها لم تامنها على نفسها، ومالك والدابة تكون قطوفا، فإن ضربتها اتعبتك وإن تركتها لم تلحقك باصحابك، والدار تكون ضيقة قليلة المرافق".-" ثلاث من السعادة وثلاث من الشقاوة فمن السعادة: المرأة تراها تعجبك وتغيب فتأمنها على نفسها ومالك، والدابة تكون وطيئة فتلحقك بأصحابك، والدار تكون واسعة كثيرة المرافق. ومن الشقاوة المرأة تراها فتسوءك وتحمل لسانها عليك وإن غبت عنها لم تأمنها على نفسها، ومالك والدابة تكون قطوفا، فإن ضربتها أتعبتك وإن تركتها لم تلحقك بأصحابك، والدار تكون ضيقة قليلة المرافق".
محمد بن سعد رضی اللہ عنہ اپنے باپ سے بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تین امور کا تعلق خوش قسمتی سے ہے اور تین کا بدقسمتی سے۔ سعادت والی (‏‏‏‏تین چیزیں:) (‏‏‏‏۱) وہ بیوی کہ جب تو اسے دیکھے تو وہ تجھے اچھی لگے اور جب تو غائب ہو تو اس کے نفس اور اپنے مال کے بارے میں مطمئن ہو، (‏‏‏‏۲) وہ نرم (‏‏‏‏ اور سبک رفتار) سواری جو تجھے تیرے ساتھیوں کے ساتھ ملا دے اور (‏‏‏‏۳) وہ گھر جو فراخ ہو اور تمام (‏‏‏‏ضروری) سہولتوں پر مشتمل ہو اور بدقسمتی (‏‏‏‏والی تین چیزیں یہ ہیں:) (‏‏‏‏۱) وہ بیوی کہ جب تو اس پر نگاہ ڈالے تو تجھے بری لگے، (‏‏‏‏نیز) وہ تجھ پر زبان درازی بھی کرے اور جب تو غائب ہو جائے تو اس پر اس کے نفس اور اپنے مال کے بارے میں (‏‏‏‏اس کی خیانت سے) مطمئن نہ ہو، (‏‏‏‏۲) وہ سواری جو سست (‏‏‏‏اور بے ڈھنگی چال چلنے والی ہو)، (‏‏‏‏اگر تو اسے تیز چلانے کے لیے) مارے تو تھک جائے گا اور اگر نہ مارے تو اپنے ساتھیوں (‏‏‏‏کے قافلے) سے پیچھے رہ جائے گا اور (‏‏‏‏۳) وہ گھر جو تنگ اور مکمل (‏‏‏‏ضروری) سہولیات پر مشتمل نہ ہو۔
2686. ماموں وارث بن سکتا ہے
“ मामा वारिस बन सकता है ”
حدیث نمبر: 4078
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" الخال وارث".-" الخال وارث".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ماموں بھی وارث ہے۔
2687. خواب کی اقسام
“ सपनों के प्रकार ”
حدیث نمبر: 4079
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" الرؤيا ثلاث، منها اهاويل من الشيطان ليحزن بها ابن آدم ومنها ما يهم به الرجل في يقظته فيراه في منامه ومنها جزء من ستة واربعين جزءا من النبوة".-" الرؤيا ثلاث، منها أهاويل من الشيطان ليحزن بها ابن آدم ومنها ما يهم به الرجل في يقظته فيراه في منامه ومنها جزء من ستة وأربعين جزءا من النبوة".
سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: خواب تین طرح کے ہیں: (۱) شیطان کی طرف سے ڈراؤنے خواب، جن سے وہ بندے کو پریشان کرتا ہے، (۲) وہ امور کہ جن کے بارے میں بندہ اپنی بیداری میں سوچتا ہے پھر وہ ان کو نیند میں دیکھتا ہے اور (‏‏‏‏۳) بعض خواب تو نبوت کا چھیالیسواں حصہ ہیں۔
2688. «سريا» کی تفسیر
“ अस्सरी ” « السري » से मुराद क्या है ”
حدیث نمبر: 4080
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" السري: النهر".-" السري: النهر".
سیدنا برا بن عازب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «السري» سے مراد نہر ہے۔
حدیث نمبر: 4081
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" الشاهد يرى ما لا يرى الغائب".-" الشاهد يرى ما لا يرى الغائب".
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! جب آپ مجھے بھیج ہی رہے ہیں تو اب میں (‏‏‏‏آپ کے حکم پر عمل کرنے کے لیے) گرم سکّہ کی طرح بن جاؤں یا ایسا حاضر جو کہ وہ کچھ دیکھ رہا ہے جسے غائب نہیں دیکھ سکتا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایسا حاضر جو کہ وہ کچھ دیکھ رہا ہے جسے غائب نہیں دیکھ سکتا۔
2689. سقط کی دیت، دیت کون ادا کرے گا؟
“ गर्भवती का बच्चा गिर जाने की दयत ”
حدیث نمبر: 4082
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" العقل على العصبة، وفي السقط غرة: عبد او امة".-" العقل على العصبة، وفي السقط غرة: عبد أو أمة".
سیدنا حمل بن نابغہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ان کی دو بیویاں تھیں، (‏‏‏‏ایک کا نام) لحیانیہ اور (‏‏‏‏دوسری کا نام) معاویہ تھا، جو قبیلہ معاویہ بن زید سے تھی۔ وہ دونوں کہیں اکٹھی ہوئیں اور ایک دوسرے سے غیرت کھا گئیں، پس معاویہ نے پتھر اٹھایا اور لحیانیہ کو دے مارا، وہ حاملہ تھی، اسے پتھر لگا تو وہ مر گئی اور اس کا ناتمام بچہ ساقط ہو گیا۔ حمل بن مالک نے عمران بن عویمر سے کہا: میری بیوی کی دیت ادا کرو۔ دونوں اپنا جھگڑا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے گئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دیت (‏‏‏‏قاتل عورت کے) عصبہ پر ہے اور ناتمام بچے (‏‏‏‏کی دیت) ایک غلام یا لونڈی ہے۔
2690. قصاص کب ہو گا؟
“ क़सास कब मिलता है ”
حدیث نمبر: 4083
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" العمد قود، والخطا دية".-" العمد قود، والخطأ دية".
سیدنا عمرو بن حزم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جان بوجھ کر (‏‏‏‏کی گئی زیادتی میں) قصاص ہے اور نادانستہ طور پر (‏‏‏‏کی گئی زیادتی میں صرف) دیت ہے۔
2691. انسان کے مختلف اعضا اور زخموں کی دیت
“ इन्सान के अंगों और घावों की दयत ”
حدیث نمبر: 4084
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" في الانف الدية إذا استوعب جدعه مائة من الإبل، وفي اليد خمسون وفي الرجل خمسون وفي الآمة ثلث النفس وفي الجائفة ثلث النفس وفي المنقلة خمس عشرة وفي الموضحة خمس وفي السن خمس وفي كل إصبع مما هنالك عشر".-" في الأنف الدية إذا استوعب جدعه مائة من الإبل، وفي اليد خمسون وفي الرجل خمسون وفي الآمة ثلث النفس وفي الجائفة ثلث النفس وفي المنقلة خمس عشرة وفي الموضحة خمس وفي السن خمس وفي كل إصبع مما هنالك عشر".
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مکمل کٹ جانے والے ناک کی دیت سو اونٹ ہے، ہاتھ کی پچاس، ٹانگ کی پچاس، دماغ کی جھلی تک یا اندر تک پہنچنے والے سر کے زخم کی دیت نفس کی ایک تہائی، اندر تک جانے والے پیٹ کے زخم کی دیت نفس کی ایک تہائی، ہڈی ٹوٹ جانے کی دیت پندرہ اونٹ، ہڈی ننگا کرنے والے زخم کی پانچ، دانت کی پانچ اور ہر انگلی کی دیت دس اونٹ ہے۔
2692. مسلمان کی مدد کرنے کی فضیلت
“ एक मुसलमान की सहायता करने की फ़ज़ीलत ”
حدیث نمبر: 4085
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" من نصر اخاه بالغيب نصره الله في الدنيا والآخرة".-" من نصر أخاه بالغيب نصره الله في الدنيا والآخرة".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے اپنے بھائی کی عدم موجودگی میں اس کی مدد کی، تو اﷲ تعالیٰ دنیا و آخرت میں اس کی مدد کرے گا۔
2693. استغفار کی برکتیں
“ अस्तग़फ़ार की बरकतें ”
حدیث نمبر: 4086
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" والذي نفسي بيده - او قال: والذي نفس محمد بيده - لو اخطاتم حتى تملا خطاياكم ما بين السماء والارض، ثم استغفرتم الله عز وجل لغفر لكم، والذي نفس محمد بيده - او قال: والذي نفسي بيده - لو لم تخطئوا لجاء الله عز وجل بقوم يخطئون ثم يستغفرون الله فيغفر لهم".-" والذي نفسي بيده - أو قال: والذي نفس محمد بيده - لو أخطأتم حتى تملأ خطاياكم ما بين السماء والأرض، ثم استغفرتم الله عز وجل لغفر لكم، والذي نفس محمد بيده - أو قال: والذي نفسي بيده - لو لم تخطئوا لجاء الله عز وجل بقوم يخطئون ثم يستغفرون الله فيغفر لهم".
اخشم سدوی کہتے ہیں: میں سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے پاس گیا، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! یا یوں فرمایا: اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی جان ہے! اگر تم گناہ کرتے رہو، حتیٰ کہ تمہاری خطائیں زمین و آسمان کے درمیان خلا کو بھر دیں، پھر تم اﷲ تعالیٰ سے بخشش طلب کرو تو وہ تمہیں بخش دے گا۔ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی جان ہے! یا یوں فرمایا: اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! اگر تم لوگوں نے گناہ نہ کئے تو اللہ تعالیٰ (‏‏‏‏تم کو فنا کر کے) ایسے لوگوں کو لے آئے گا جو خطائیں کریں گے، پھر اللہ تعالیٰ سے بخشش طلب کریں گے اور وہ ان کو بخش دے گا۔

Previous    1    2    3    Next    

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.