الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
مختصر صحيح بخاري کل احادیث 2230 :حدیث نمبر
مختصر صحيح بخاري
زکوٰۃ کے بیان میں
ज़कात के बारे में
حدیث نمبر: 722
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اور اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم صدقہ کا اور سوال سے بچنے کا ذکر کر رہے تھے: اوپر والا ہاتھ نیچے والے ہاتھ سے بہتر ہے اوپر والا ہاتھ تو دینے والا ہے اور نیچے والا ہاتھ مانگنے والا ہے۔
13. صدقہ کے لیے ترغیب دینا اور اس کے لیے سفارش کرنا (بڑے ثواب کا کام ہے)۔
“ दान के लिए प्रोत्साहन और इसके लिए सिफ़ारिश करना ( बड़े सवाब का काम है ) ”
حدیث نمبر: 723
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سائل آتا یا آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کسی چیز کا سوال کیا جاتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے: اس کی (داد رسی کے لیے) سفارش کرو تو تمہیں بھی ثواب ملے گا اور اللہ تعالیٰ اپنے پیغمبر کی زبان پر (احکامات میں سے) جو کچھ چاہتا ہے جاری فرماتا ہے۔
حدیث نمبر: 724
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدہ اسماء بنت ابی بکر صدیق رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا تھا: اے اسماء! خیرات کو مت روکو ورنہ تمہارے رزق (میں سے خیر و برکت) کو بھی روک لیا جائے گا۔ ایک دوسری حدیث میں یہ الفاظ بھی آئے ہیں کہ مال و دولت کو گنو مت ورنہ اللہ بھی تجھے گن گن کر دے گا (یعنی بغیر حساب کے خیرات کرو تو اللہ تعالیٰ بھی بےشمار دے گا)۔
14. جہاں تک ممکن ہو صدقہ دینا بہتر ہے۔
“ जितना हो सके सदक़ा देना बेहतर है ”
حدیث نمبر: 725
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدہ اسماء بنت ابی بکر صدیق رضی اللہ عنہا سے ہی ایک روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اپنا مال ہتھیلیوں میں مت رکھو ورنہ اللہ بھی اپنی رحمت تم سے روک لے گا اور جہاں تک ہو سکے خیرات کرتی رہو۔
15. جو شخص کفر کی حالت میں صدقہ دے پھر وہ اسلام لے آئے۔
“ जो व्यक्ति इस्लाम में आने से पहले सदक़ा दे ”
حدیث نمبر: 726
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کی کہ یا رسول اللہ! آپ بتائیے کہ جو کام عبادت کے، میں جاہلیت (کی حالت) میں کرتا تھا مثلا صدقہ کرنا اور (غلام) آزاد کرنا اور صلہ رحمی کرنا تو کیا ان کا بھی کچھ ثواب مجھے ملے گا؟ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم جتنی نیکیاں کر چکے ہو، ان ہی کے سبب سے تو مسلمان ہوئے جو (یعنی تمہیں ان کا ثواب ملے گا) اور تم ان سب نیکیوں کے ساتھ مسلمان ہوئے ہو۔
16. خادم کا ثواب جب کہ وہ اپنے مالک کے حکم سے صدقہ دے اور اس کی نیت گھر بگاڑنے کی نہ ہو۔
“ सेवक को सवाब तब होता है जब वह अपने मालिक के हुक्म से सदक़ा देता है और उसका इरादा घर को ख़राब करने का नहीं होता है ”
حدیث نمبر: 727
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ مسلمان خزانچی جو امانتدار ہو، (صاحب مال کا) حکم نافذ کرے یا اس کا صاحب جس قدر (صدقہ) دلائے وہ پورا اس کو دیدے جس کا دلایا گیا ہے اور اس سے اس کا دل بھی خوش ہو تو وہ بھی صدقہ دینے والوں میں سے ایک ہو گا۔
17. اللہ عزوجل کا یہ فرمانا کہ ”جو شخص صدقہ دے گا اور پرہیزگاری کرے گا .... اور (فرشتوں کا یہ دعا کرنا کہ) ”اے اللہ! خرچ کرنے والوں کو اس کا نعم البدل عطا فرما“ کا بیان۔
“ अल्लाह ताला का कहना कि “ जो कोई सदक़ा करेगा और परहेज़गारी करेगा .... “ फरिश्तों कि दुआ कि ऐ अल्लाह, हर ख़र्च करने वाले को उसके ख़र्च करने का बदला देदे ” के बारे में ”
حدیث نمبر: 728
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر صبح کو دو فرشتے (آسمان سے) اترتے ہیں ان میں سے ایک یہ کہتا ہے: اے اللہ! ہر خرچ کرنے والے کو اس کے خرچ کرنے کا نعم البدل عنایت فرما۔ اور دوسرا یہ کہتا ہے: اے اللہ! ہر بخل کرنے والے کے مال کو تباہ و برباد فرما دے۔
18. صدقہ دینے والے اور بخیل کی مثال (کا بیان)
“ सदक़ा देने वाले और कंजूस कि मिसाल ”
حدیث نمبر: 729
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بخیل کی اور صدقہ دینے والے کی مثال ان دو آدمیوں کی طرح ہے جو (جسم) پر سینہ سے لے کر گردن تک لوہے کا لباس پہنے ہوں تو سخی جب خرچ کرنا چاہتا ہے تو وہ جبہ کشادہ ہو جاتا ہے یا (یہ فرمایا کہ) اس کے جسم پر ڈھیلا ہو جاتا ہے یہاں تک کہ اس کی انگلیوں کو چھپا لیتا ہے اور بڑھ جاتا ہے اور بخیل جب کچھ خرچ کرنا چاہتا ہے تو اس لباس کا ہر حلقہ اپنی جگہ پر جم جاتا ہے، وہ اس کو کشادہ کرنا چاہتا ہے مگر کشادہ نہیں ہوتا۔
19. ہر مسلمان پر صدقہ (واجب) ہے پھر اگر کسی کو مقدور نہ ہو تو وہ اچھی بات پر عمل کرے۔
“ हर मुसलमान पर सदक़ा ( वाजिब ) है, जो न कर सकता हो, तो उसे नेक काम करना चाहिए ”
حدیث نمبر: 730
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر مسلمان پر صدقہ دینا ضروری ہے۔ تو لوگوں نے عرض کی کہ اے اللہ کے نبی! اگر کسی کو مقدور نہ ہو؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ اپنے ہاتھ سے محنت کرے اور خود فائدہ اٹھائے اور صدقہ دے۔ تو لوگوں نے عرض کی کہ اگر اس کا بھی مقدور نہ ہو؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: صاحب حاجت مظلوم کی فریاد رسی کرے۔ لوگوں نے عرض کی کہ اگر اس کا بھی مقدور نہ ہو؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو وہ اچھی بات پر عمل کرے اور برائی سے باز رہے یہی اس کے لیے صدقہ ہے۔
20. (ایک فقیر کو) زکوٰۃ یا صدقہ میں سے کس قدر دینا چاہیے؟
“ ( ग़रीब को ) कितनी ज़कात या सदक़ा देना चाहिए ? ”
حدیث نمبر: 731
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
ام عطیہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نسیہ انصاریہ رضی اللہ عنہا (جو کہ حقیقت میں ام عطیہ ہی کا نام ہے) کے پاس ایک صدقہ کی بکری بھیجی گئی تو اس نے اس میں سے کچھ ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کو بھی دے دیا۔ پھر جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم گھر میں تشریف لائے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارے پاس کچھ ہے؟ ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے جواب دیا کہ کچھ بھی نہیں سوائے اس کے جو صدقہ کی بکری (کے گوشت) میں سے ہے، جسے نسیبہ نے بھیجا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کو لاؤ کیونکہ وہ اپنے مقام پر پہنچ چکا (یعنی اب ہمارے لیے وہ صدقہ نہیں ہے)۔

Previous    1    2    3    4    5    6    7    Next    

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.