الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4035 :ترقیم البانی
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4103 :حدیث نمبر
سلسله احاديث صحيحه
حج اور عمرہ
हज और उमरा
690. ایام تشریق کے احکام
“ तशरीक़ के दिन यानि 11،12،13 ज़ुलहिज्जह के दिन ”
حدیث نمبر: 1020
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" ايام التشريق ايام طعم وذكر".-" أيام التشريق أيام طعم وذكر".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایام تشریق کھانے اور ذکر کرنے کے دن ہیں۔
حدیث نمبر: 1021
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
- (لا تصوموا هذه الايام؛ فإنها ايام اكل وشرب).- (لا تصومُوا هذه الأيام؛ فإنّها أيامُ أكل وشرب).
سیدنا حمزہ اسلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے (منیٰ کے دنوں میں) ایک آدمی کو اونٹ پر سوار دیکھا، وہ لوگوں کی قیام گاہوں میں جا کر یہ اعلان کر رہا تھا، جبکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی موجود تھے: (لوگو!) ان دنوں کا روزہ نہ رکھو، کیونکہ یہ کھانے پینے کے دن ہیں۔ قتادہ کہتے ہیں: ہمیں بتایا گیا کہ یہ اعلان کرنے والے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ تھے۔
691. تمام ایام تشریق، ایام ذبح ہیں
“ तशरीक़ के सारे दिन यानि 11،12،13 ज़ुलहिज्जह क़ुरबानी के दिन हैं ”
حدیث نمبر: 1022
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" كل ايام التشريق ذبح".-" كل أيام التشريق ذبح".
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمام ایام تشریق ذبح دن کے ہیں۔ یہ حدیث سیدنا جبیر بن مطعم، سیدنا ابوسعید خدری یا سیدنا ابوہریرہ اور ایک اور صحابی رسول رضی اللہ عنہم سے مروی ہے۔
692. حج کی نیکی کیا ہے؟
“ हज्ज की नेकी क्या है ? ”
حدیث نمبر: 1023
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" بر الحج إطعام الطعام وطيب الكلام".-" بر الحج إطعام الطعام وطيب الكلام".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کھانا کھلانا اور شیریں کلام کرنا حج کی نیکی ہے۔
693. دوران حج اور نفاس والی عورتوں کے احکام
“ माहवारी औरतों के लिए हज्ज के नियम ”
حدیث نمبر: 1024
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" الحائض والنفساء إذا اتتا على الوقت تغتسلان وتحرمان، وتقضيان المناسك كلها غير الطواف بالبيت".-" الحائض والنفساء إذا أتتا على الوقت تغتسلان وتحرمان، وتقضيان المناسك كلها غير الطواف بالبيت".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر حائضہ اور نفاس والی عورتیں (حج کے) وقت پر پہنچ جائیں تو وہ غسل کریں اور احرام باندھ لیں اور تمام مناسک حج ادا کریں، سوائے بیت اللہ کے طواف کے۔
694. حج کے افضل ارکان
“ हज्ज के अफ़ज़ल कर्मों के बारे में ”
حدیث نمبر: 1025
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" افضل الحج العج والثج".-" أفضل الحج العج والثج".
سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ سوال کیا گیا کہ حج (کا کون سا رکن) سب سے زیادہ فضیلت والا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بآواز بلند تلبیہ کہنا اور قربانی کا خون بہانا۔
695. محرم پانچ قسم کے جانوروں کو قتل کر سکتا ہے
“ एहराम बांधने के बाद मोमिन पांच प्रकार के जानवरों को मार सकता है ”
حدیث نمبر: 1026
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" خمس من الدواب ليس على المحرم في قتلهن جناح: الغراب، والحداة، والفارة والعقرب، والكلب العقور".-" خمس من الدواب ليس على المحرم في قتلهن جناح: الغراب، والحدأة، والفأرة والعقرب، والكلب العقور".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: احرام والا آدمی ان پانچ جانوروں کو قتل کرنے کی وجہ سے گہنگار نہیں ہوتا: کوا، چیل چوہیا، بچھو اور باؤلا کتا۔
حدیث نمبر: 1027
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" لعن الله العقرب لا تدع مصليا ولا غيره، فاقتلوها في الحل والحرم".-" لعن الله العقرب لا تدع مصليا ولا غيره، فاقتلوها في الحل والحرم".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: ایک بچھو نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز کی حالت میں ڈسا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ بچھو پر لعنت کرے، یہ نمازی کو معاف کرتا ہے نہ غیر نمازی کو، لہٰذا حل ہو یا حرم، اس کو قتل کر دیا کرو۔
696. آب زمزم کی فضیلت
“ ज़मज़म के पानी की फ़ज़ीलत ”
حدیث نمبر: 1028
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" خير ماء على وجه الارض ماء زمزم، فيه طعام من الطعم وشفاء من السقم، وشر ماء على وجه الارض ماء بوادي برهوت بقية حضرموت كرجل الجراد من الهوام، يصبح يتدفق ويمسي لا بلال بها".-" خير ماء على وجه الأرض ماء زمزم، فيه طعام من الطعم وشفاء من السقم، وشر ماء على وجه الأرض ماء بوادي برهوت بقية حضرموت كرجل الجراد من الهوام، يصبح يتدفق ويمسي لا بلال بها".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: روئے زمین پر سب سے بہترین پانی زمزم ہے، یہ کھانے کا کھانا اور بیماری سے شفا ہے اور سطح زمین پر سب سے بدترین پانی وادی برہوت کا ہے، یہ حضر موت کا باقی ماندہ ہے، یہ کیڑے مکوڑوں میں سے ٹڈی کے لشکر کی طرح ہے، وہ بوقت صبح جوش کے ساتھ ابل رہا ہوتا ہے اور شام کے وقت اس میں کوئی تری ہی نہیں ہوتی۔
697. روئے زمین پر بدترین پانی
“ ज़मीन पर सब से ख़राब पानी ”
حدیث نمبر: 1029
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" خير ماء على وجه الارض ماء زمزم، فيه طعام من الطعم وشفاء من السقم، وشر ماء على وجه الارض ماء بوادي برهوت بقية حضرموت كرجل الجراد من الهوام، يصبح يتدفق ويمسي لا بلال بها".-" خير ماء على وجه الأرض ماء زمزم، فيه طعام من الطعم وشفاء من السقم، وشر ماء على وجه الأرض ماء بوادي برهوت بقية حضرموت كرجل الجراد من الهوام، يصبح يتدفق ويمسي لا بلال بها".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: روئے زمین پر سب سے بہترین پانی زمزم ہے، یہ کھانے کا کھانا اور بیماری سے شفا ہے اور سطح زمین پر سب سے بدترین پانی برہوت کا ہے، یہ حضرموت کا باقی ماندہ ہے، یہ کیڑے مکوڑوں میں سے ٹڈی کے لشکر کی طرح ہے، وہ بوقت صبح جوش کے ساتھ ابل رہا ہوتا ہے اور شام کے وقت اس میں کوئی تری ہی نہیں ہوتی۔

Previous    1    2    3    4    5    6    Next    

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.