الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4035 :ترقیم البانی
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4103 :حدیث نمبر
سلسله احاديث صحيحه
حج اور عمرہ
हज और उमरा
675. طواف وداع، اقسام طواف، نماز طواف کا محل، سوار ہو کر طواف کرنا
“ तवाफ़ विदाअ ، तवाफ़ के प्रकार ، तवाफ़ की नमाज़ की जगह और सवार होकर तवाफ़ करना ”
حدیث نمبر: 1000
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" إذا اقيمت الصلاة فطوفي على بعيرك من وراء الناس".-" إذا أقيمت الصلاة فطوفي على بعيرك من وراء الناس".
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ کہتی ہیں: میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! اللہ کی قسم! میں نے (تو ابھی تک) طواف نہیں کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب نماز فجر پڑھی جانے لگے تو اپنے اونٹ پر سوار ہو کر لوگوں کے پیچھے طواف کر لینا۔
حدیث نمبر: 1001
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" إذا اقيمت صلاة الصبح فطوفي على بعيرك والناس يصلون. قاله لام سلمة".-" إذا أقيمت صلاة الصبح فطوفي على بعيرك والناس يصلون. قاله لأم سلمة".
زوجہ رسول سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ میں تھے، وہاں سے روانہ ہونے کا سوچ رہے تھے، جبکہ میں نے طواف نہیں کیا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے بارے میں فرمایا: جب نماز فجر کھڑی کر دی جائئے اور لوگ نماز ادا کر رہے ہوں تو تم نے اپنے اونٹ پر سوار ہو کر طواف کر لینا ہے۔ انہوں ایسے ہی کیا، لیکن نماز نہ پڑھی، حتی کہ (مکہ سے) نکل گئی تھیں۔
676. جمروں کو کنکریاں مارنے کی فضیلت
“ शैतानों को कंकरियां मारने की फ़ज़ीलत ”
حدیث نمبر: 1002
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" إذا رميت الجمار كان لك نورا يوم القيامة".-" إذا رميت الجمار كان لك نورا يوم القيامة".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تو جمروں کو کنکریاں مارے گا تو یہ (عمل) تیرے لیے قیامت کے روز نور ہو گا۔
677. جمروں کو کنکریاں مارنے کے لیے پیدل آنا جانا چاہیے
“ शैतानों को कंकरियां मारने के लिए पैदल आना चाहिए ”
حدیث نمبر: 1003
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" كان إذا رمى الجمار مشى إليها ذاهبا وراجعا".-" كان إذا رمى الجمار مشى إليها ذاهبا وراجعا".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب جمرہ کو کنکریاں مارتے تو پیدل آتے جاتے تھے۔
678. رمی کا اصل وقت اور مجبور لوگوں کے لیے رخصت
“ शैतानों को कंकरियां मारने का समय और मजबूर लोगों के लिए छूट ”
حدیث نمبر: 1004
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
- (الراعي يرمي بالليل، ويرعى بالنهار).- (الراعي يَرْمِي بالليلِ، ويَرْعَى بالنهارِ).
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: چرواہا رات کو کنکریاں مار لیا کرے اور دن کو جانور چرا لیا کرے۔
حدیث نمبر: 1005
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" الراعي يرمي بالليل، ويرعى بالنهار".-" الراعي يرمي بالليل، ويرعى بالنهار".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: چرواہا رات کو کنکریاں مار لیا کرے اور دن کو جانور چرا لیا کرے۔
679. جمروں کے لیے کنکریاں کہاں سے اٹھائی جائیں؟
“ शैतानों को मारने के लिए कंकरियां कहां से चुनी जाएं ”
حدیث نمبر: 1006
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" عليكم بحصى الخذف الذي ترمى به الجمرة".-" عليكم بحصى الخذف الذي ترمى به الجمرة".
سیدنا فضل بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ جب لوگ عرفہ کی شام اور مزدلفہ کی صبح کو لوٹے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان فرمایا: سکینت کو اختیار کرو۔ اس حال میں آپ خود اپنی اونٹنی کو (تیز چلنے سے) روک رہے تھے، حتی کہ منیٰ میں داخل ہو گئے اور وادی محسر میں اتر گئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (چنے یا لوبیا وغیرہ کے دانے کے برابر) کنکریوں کا اہتمام کرو، جن سے جمرے کو مارا جائے۔
680. دس ذوالحجہ کو جمرہ کی رمی کے بعد محرم پر عورتوں کے علاوہ ہر چیز حلال ہو جاتی ہے
“ 10 ज़ुल हिज्जह के दिन शैतान को कंकरियां मारने क बाद हराम की गई हर चीज़ हलाल हो जाती है सिवाए पत्नी के ”
حدیث نمبر: 1007
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" إذا رميتم الجمرة فقد حل لكم كل شيء إلا النساء".-" إذا رميتم الجمرة فقد حل لكم كل شيء إلا النساء".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم جمرہ (عقبہ) کو کنکریاں مار لو تو (احرام کی وجہ سے حرام ہونے والی چیزیں) حلال ہو جائیں گی، سوائے عورتوں کے۔
681. تکمیل حج کے بعد گھروں کے لیے فورا رخت سفر باندھنا
“ हज्ज पूरा करने के बाद जल्दी घर की ओर लौटना ”
حدیث نمبر: 1008
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" إذا قضى احدكم حجه فليعجل الرحلة إلى اهله، فإنه اعظم لاجره".-" إذا قضى أحدكم حجه فليعجل الرحلة إلى أهله، فإنه أعظم لأجره".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی اپنا حج پورا کر لے تو وہ اپنے گھر کی طرف لوٹنے میں جلدی کرے، کیونکہ یہ چیز زیادہ اجر کا باعث ہے۔
682. حج کے ساتھ عمرہ کرنا
“ हज्ज के साथ उमरह करना ”
حدیث نمبر: 1009
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" يا آل محمد! من حج منكم فليهل بعمرة في حجة".-" يا آل محمد! من حج منكم فليهل بعمرة في حجة".
ابوعمران جونی کہتے ہیں: میں نے اپنے آقاؤں کے ساتھ حج کیا، ایک دن میں سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے پاس آیا اور کہا: ام المؤمنین! میں نے (اس موقع سے پہلے) کبھی حج نہیں کیا، اب میں حج سے ابتدا کروں یا عمرے سے؟ انہوں نے کہا: تیری مرضی ہے، حج سے پہلے عمرہ کر لے یا حج کے بعد۔ پھر میں سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا کے پاس چلا گیا، انہوں نے بھی مجھے یہی جواب دیا، پھر میں سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے پاس لوٹ کر آیا اور ان کو سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا کی بات سے آگاہ کیا، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: اے آل محمد! تم میں سے جو شخص حج کرے، وہ عمرہ سمیت حج کا احرام باندھے۔

Previous    1    2    3    4    5    6    Next    

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.