الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4035 :ترقیم البانی
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4103 :حدیث نمبر
سلسله احاديث صحيحه
فضائل و مناقب اور معائب و نقائص
फ़ज़िलतें, विशेषताएं, कमियां और बुराइयाँ
2163. مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی مصطفائی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا نسب نامہ
“ रसूल अल्लाह ﷺ का नसब नामा ”
حدیث نمبر: 3209
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" إن الله اصطفى كنانة من ولد إسماعيل واصطفى قريشا من كنانة واصطفى من قريش بني هاشم واصطفاني من بني هاشم".-" إن الله اصطفى كنانة من ولد إسماعيل واصطفى قريشا من كنانة واصطفى من قريش بني هاشم واصطفاني من بني هاشم".
سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے سیدنا اسماعیل ‏‏‏‏علیہ السلام کی اولاد سے کنانہ کو، کنانہ سے قریش کو، قریش سے بنی ہاشم کو اور بنو ہاشم میں سے میں (‏‏‏‏محمد) کو منتخب کیا۔
2164. آپ صلی اللہ علیہ وسلم حق گو تھے
“ रसूल अल्लाह ﷺ सच ही बोला करते थे ”
حدیث نمبر: 3210
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" اكتب، فوالذي نفسي بيده ما يخرج منه إلا حق".-" اكتب، فوالذي نفسي بيده ما يخرج منه إلا حق".
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں جو کچھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنتا تھا، اسے یاد کرنے کی غرض سے لکھ لیتا تھا، مجھے قریشیوں نے ایسا کرنے سے روک دیا اور کہا: کیا تو ہر بات لکھ لیتا ہے، جبکہ صورتحال یہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بشر ہیں، جو ناراضگی اور خوشی میں باتیں کرتے ہیں۔ پس میں نے لکھنا ترک کر دیا اور جب یہ (‏‏‏‏ قریشیوں والی بات) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بتائی گئی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے منہ کی طرف انگلی سے اشارہ کیا اور فرمایا: لکھتا رہے، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! میرے منہ سے سوائے حق کے کچھ نہیں نکلتا۔
2165. آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی کسریٰ کو دعوت اسلام
“ रसूल अल्लाह ﷺ ने कसरा को इस्लाम की ओर बुलाया ”
حدیث نمبر: 3211
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" ابلغا صاحبكما ان ربي قد قتل ربه كسرى في هذه الليلة".-" أبلغا صاحبكما أن ربي قد قتل ربه كسرى في هذه الليلة".
محمد بن عمر اسلمی اپنی سندوں کے ساتھ چند ایک صحابہ، جن میں سے بعض کی احادیث کے الفاظ دوسروں کی احادیث میں خلط ملط ہو گئے، سے بیان کرتے ہیں، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عبداللہ بن حذافہ سہمی رضی اللہ عنہ، جو چھ میں ایک تھے، کو کسری کی طرف اسلام کی دعوت دینے کے لیے بھیجا اور ایک خط بھی لکھا۔ عبداللہ بن حذافہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا خط کسری تک پہنچایا، وہ اس پر پڑھا گیا، اس نے خط پکڑا اور پھاڑ کر ٹکڑے ٹکڑے کر دیا۔ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس صورتحال کا علم ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ! اس کی بادشاہت کے پرخچے اڑا دے۔ پھر کسری نے یمن کے گورنر باذان کی طرف خط لکھا کہ کوئی دو باہمت آدمی حجاز والے شخص (‏‏‏‏نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ) کے پاس بھیج تاکہ وہ ہمیں اس کی حقیقت سے آگاہ کریں۔ باذان نے اپنے میر منشی اور ایک دوسرے آدمی کو اپنا خط دے کر بھیجا۔ یہ دونوں مدینہ پہنچے اور باذان کا خط نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم مسکرائے اور انہیں دعوت اسلام دی، اس وقت ان کے مونڈھوں کا گوشت کانپ رہا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں حکم دیا کہ تم دونوں آج چلے جاؤ، کل مجھے ملنا، میں تمہیں اپنے ارادے پر مطلع کروں گا۔ جب وہ دوسرے دن آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: میری بات اپنے لیڈر (‏‏‏‏باذان) تک پہنچا دو کہ اس رات میرے رب نے اس کے رب کسری کو ہلاک کر دیا ہے۔
2166. آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا حلیہ مبارک
“ रसूल अल्लाह ﷺ का रूप-रंग ”
حدیث نمبر: 3212
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
- (كان ضخم اليدين والقدمين، حسن الوجه، لم ار بعده ولا قبله مثله).- (كان ضخم اليدين والقدمين، حسن الوجه، لم أرَ بعدَه ولا قبله مثله).
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم موٹے ہاتھوں اور پیروں والے اور خوبصورت چہرے والے تھے۔ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے اور آپ کے بعد آپ جیسا کوئی نہیں دیکھا۔
حدیث نمبر: 3213
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" كان شبح الذراعين، اهدب اشفار العينين، بعيد ما بين المنكبين، يقبل جميعا ويدبر جميعا، لم يكن فاحشا ولا متفحشا ولا صخابا في الاسواق".-" كان شبح الذراعين، أهدب أشفار العينين، بعيد ما بين المنكبين، يقبل جميعا ويدبر جميعا، لم يكن فاحشا ولا متفحشا ولا صخابا في الأسواق".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم بھرے ہوئے بازوؤں والے اور لمبی پلکوں والے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دونوں کندھوں کے درمیان فاصلہ زیادہ تھا۔ پورے وجود کے ساتھ متوجہ ہوا کرتے تھے اور پورے وجود کے ساتھ پیٹھ پھیرتے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم بدخلق تھے نہ بدزبان اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم بازاروں میں شور کرنے والے بھی نہیں تھے۔
حدیث نمبر: 3214
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" كان رسول الله صلى الله عليه وسلم ابيض، كانما صيغ من فضة، رجل الشعر".-" كان رسول الله صلى الله عليه وسلم أبيض، كأنما صيغ من فضة، رجل الشعر".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا رنگ ایسا سفید تھا کہ گویا کہ آپ کو چاندی سے بنایا گیا ہو اور آپ کے بال معمولی گھنگریالے تھے۔
2167. آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سونے کی کیفیت
“ रसूल अल्लाह ﷺ की नींद का बयान ”
حدیث نمبر: 3215
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
- (كان تنام عيناه، ولا ينام قلبه).- (كانَ تنامُ عيناهُ، ولا ينام قلبُه).
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی آنکھیں سوتی تھیں اور دل بیدار رہتا تھا۔
حدیث نمبر: 3216
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" تنام عيناي ولا ينام قلبي".-" تنام عيناي ولا ينام قلبي".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میری آنکھیں سوتی ہیں اور دل نہیں سوتا۔
حدیث نمبر: 3217
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" إنا معشر الانبياء تنام اعيننا، ولا تنام قلوبنا".-" إنا معشر الأنبياء تنام أعيننا، ولا تنام قلوبنا".
عطاء کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہم انبیاء کی جماعت کی آنکھیں سوتی ہیں اور دل نہیں سوتے۔
2168. آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا بھوک کی وجہ سے پیٹ پر پتھر باندھنا
“ रसूल अल्लाह ﷺ ने भूख से अपने पेट पर पत्थर बांधा ”
حدیث نمبر: 3218
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" كان يربط الحجر على بطنه من الغرث".-" كان يربط الحجر على بطنه من الغرث".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھوک کی وجہ سے اپنے پیٹ پر پتھر باندھتے تھے۔

Previous    1    2    3    4    5    6    7    8    9    Next    

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.