الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4035 :ترقیم البانی
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4103 :حدیث نمبر
سلسله احاديث صحيحه
فضائل و مناقب اور معائب و نقائص
फ़ज़िलतें, विशेषताएं, कमियां और बुराइयाँ
2145. آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی انگوٹھی کا نقش
“ रसूल अल्लाह ﷺ की अंगूठी की छवि ”
حدیث نمبر: 3189
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
- (إني اتخذت خاتما من ورق، ونقشت فيه:"محمد رسول الله"، فلا ينقشن احد على نقشه).- (إني اتخذت خاتماً من وَرِقِ، ونقشْتُ فيه:"محمد رسول الله"، فلا ينقُشن أحد على نقشِه).
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے چاندی کی انگوٹھی بنوائی اور اس میں «محمد رسول اللہ» کے الفاظ کندہ کروائے اور فرمایا: میں نے چاندی کی انگوٹھی بنوائی ہے، اس میں «محمد رسول اللہ» کا نقش بنوایا ہے۔ تم میں سے کوئی آدمی اپنی انگوٹھی پر یہ الفاظ کندہ نہیں کروا سکتا۔
2146. آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی حیثیت مبلّغ اور تقسیم کنندہ کی تھی
“ रसूल अल्लाह ﷺ एक प्रचारक और बांटने वाले थे ”
حدیث نمبر: 3190
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" إنما انا مبلغ والله يهدي وقاسم والله يعطي، فمن بلغه مني شيء بحسن رغبة وحسن هدى، فإن ذلك الذي يبارك له فيه ومن بلغه عني شيء بسوء رغبة وسوء هدى، فذاك الذي ياكل ولا يشبع".-" إنما أنا مبلغ والله يهدي وقاسم والله يعطي، فمن بلغه مني شيء بحسن رغبة وحسن هدى، فإن ذلك الذي يبارك له فيه ومن بلغه عني شيء بسوء رغبة وسوء هدى، فذاك الذي يأكل ولا يشبع".
معاویہ بن سفیان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں مبلغ ہوں، ہدایت دینے والا اللہ ہے اور میں تقسیم کرنے والا ہوں، عطا کرنے والا اللہ ہے۔ اگر کسی آدمی کو میری جانب سے کوئی چیز حسن رغبت اور اچھے طریقے کے ساتھ مل جاتی ہے تو اس کے لیے اس میں برکت ہو گی اور اگر کسی کو سوئے رغبت اور برے طریقے کے ساتھ کوئی چیز ملتی ہے تو وہ ایسا آدمی ہے جو کھاتا ہے، لیکن سیر نہیں ہوتا۔
2147. آپ صلی اللہ علیہ وسلم بنوکنانہ سے تھے
“ रसूल अल्लाह ﷺ बनि किनानह से थे ”
حدیث نمبر: 3191
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" نحن بنو النضر بن كنانة، لا نقفو امنا ولا ننتفي من ابينا".-" نحن بنو النضر بن كنانة، لا نقفو أمنا ولا ننتفي من أبينا".
سیدنا جفشیش کندی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! آپ کن لوگوں سے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہم بنونضر بن کنانہ سے ہیں، ہم اپنی ماں پر تہمت لگاتے ہیں نہ اپنے باپ کی نفی کرتے ہیں۔
2148. آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی امت سب سے بڑی ہے
“ रसूल अल्लाह ﷺ की उम्मत सबसे बड़ी है ”
حدیث نمبر: 3192
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" ما صدق نبي (من الانبياء) ما صدقت، إن من الانبياء من لم يصدقه من امته إلا رجل واحد".-" ما صدق نبي (من الأنبياء) ما صدقت، إن من الأنبياء من لم يصدقه من أمته إلا رجل واحد".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: انبیاء میں سے جس قدر (‏‏‏‏بھاری تعداد میں) لوگوں نے میری تصدیق کی، اتنی کسی کی نہیں کی گئی اور بعض انبیاء تو ایسے بھی گزرے ہیں کہ ان کی امتوں میں سے صرف ایک ایک فرد نے ان کی تصدیق کی تھی۔
2149. آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کا حساب و کتاب سب سے پہلے ہو گا
“ रसूल अल्लाह ﷺ की उम्मत का हिसाब किताब सबसे पहले होगा ”
حدیث نمبر: 3193
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" نحن آخر الامم، واول من يحاسب، يقال: اين الامة الامية ونبيها؟ فنحن الآخرون الاولون".-" نحن آخر الأمم، وأول من يحاسب، يقال: أين الأمة الأمية ونبيها؟ فنحن الآخرون الأولون".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہم سب سے آخری امت ہیں، لیکن سب سے پہلے حساب کتاب ہمارا ہو گا۔ وہاں کہا جائے گا: امت امیہ اور اس کا نبی کہاں ہیں؟ ہم (‏‏‏‏دنیا میں) آخر میں آنے والے ہیں (‏‏‏‏لیکن آخرت میں) سب سے پہلے حساب دینے والے ہوں گے۔
2150. آپ صلی اللہ علیہ وسلم سب سے بڑے متقی تھے
“ रसूल अल्लाह ﷺ सबसे अधिक तक़वा वाले थे ”
حدیث نمبر: 3194
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" انا اتقاكم لله، واعلمكم بحدود الله".-" أنا أتقاكم لله، وأعلمكم بحدود الله".
عطا بن یسار، ایک انصاری سے روایت کرتے ہیں کہ سیدنا انس انصاری رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں روزے کی حالت میں اپنی بیوی کا بوسہ لے لیا، پھر اس نے اپنی بیوی سے کہا کے وہ رسول اللہ صلی الله علیہ و سلم سے یہ مسئلہ دریافت کرے۔ اس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: نبی صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: (کوئی مضائقہ نہیں) رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم خود ایسا کرتے ہیں۔ اس نے اپنے خاوند پر صورتحال کو واضح کیا، لیکن اس نے کہا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو بعض مخصوص چیزوں کی رخصت دی جاتی ہے (‏‏‏‏جو عام مومن کے لیے نہیں ہوتی) لہٰذا تو دوبارہ جا اور آپ کے سامنے میرا یہ اشکال پیش کر۔ وہ دوبارہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گئی اور کہا: میرا خاوند کہتا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو تو بطور اختصاص بعض چیزوں کی اجازت دے دی جاتی ہے (‏‏‏‏لیکن ہم . . .)؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں تم میں اللہ تعالیٰ سے سب سے زیادہ ڈرنے والا اور اس کی حدود کو سب سے زیادہ جاننے والا ہوں۔
2151. آپ صلی اللہ علیہ وسلم اولادِ آدم کے سردار ہیں
“ रसूल अल्लाह ﷺ आदम की औलाद के सरदार हैं ”
حدیث نمبر: 3195
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" انا سيد ولد آدم".-" أنا سيد ولد آدم".
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں اولاد آدم کا سردار ہوں۔ یہ حدیث سیدنا ابوہریرہ، سیدنا جابر بن عبداللہ، سیدنا ابوسعید اور سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہم سے روایت کی گئی ہے۔
2152. شجر و حجر کا آپ صلی ﷲ علیہ وسلم کو سلام کرنا
“ पेड़ और पत्थर भी रसूल अल्लाह ﷺ को सलाम करते थे ”
حدیث نمبر: 3196
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" كنت مع النبي صلى الله عليه وسلم بمكة، فخرجنا في بعض نواحيها، فما استقبله جبل ولا شجر إلا وهو يقول: السلام عليك يا رسول الله".-" كنت مع النبي صلى الله عليه وسلم بمكة، فخرجنا في بعض نواحيها، فما استقبله جبل ولا شجر إلا وهو يقول: السلام عليك يا رسول الله".
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں مکہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا، ہم مکہ کی ایک جانب نکلے، جو درخت اور پتھر بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے آتا، وہ کہتا: اے اللہ کے رسول! آپ پر سلامتی ہو۔
2153. آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں غلو نہ کیا جائے
“ रसूल अल्लाह ﷺ की शान में झूठ से काम नहीं लेना चाहिए ”
حدیث نمبر: 3197
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" انا محمد بن عبد الله، انا عبد الله ورسوله، ما احب ان ترفعوني فوق منزلتي التي انزلنيها الله".-" أنا محمد بن عبد الله، أنا عبد الله ورسوله، ما أحب أن ترفعوني فوق منزلتي التي أنزلنيها الله".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں عبداللہ کا بیٹا محمد ہوں، میں اللہ کا بندہ اور اس کا رسول ہوں، میں نہیں چاہتا کہ تم لوگ مجھے اس مقام و مرتبہ سے بڑھا چڑھا کر پیش کرو جو اللہ تعالیٰ نے مجھے عطا کیا ہے۔
حدیث نمبر: 3198
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" يا ايها الناس عليكم بتقواكم ولا يستهوينكم ـ وفي رواية: قولوا بقولكم ولا يستجركم ـ الشيطان، انا محمد بن عبد الله، عبد الله ورسوله، والله ما احب ان ترفعوني فوق منزلتي التي انزلني الله عز وجل".-" يا أيها الناس عليكم بتقواكم ولا يستهوينكم ـ وفي رواية: قولوا بقولكم ولا يستجركم ـ الشيطان، أنا محمد بن عبد الله، عبد الله ورسوله، والله ما أحب أن ترفعوني فوق منزلتي التي أنزلني الله عز وجل".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے کہا: اے محمد! اے ہمارے سید! ہمارے سید کے بیٹے! ہم میں سے بہترین! اور ہم میں سے بہترین کے بیٹے! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لوگو! تقویٰ اختیار کرو، کہیں ایسا نہ ہو کہ شیطان دل موہ لے (‏‏‏‏ایک روایت میں ہے: اپنی درست بات پر پکے رہو، کہیں شیطان کے تابع نہ ہو جاؤ)۔ میں محمد بن عبداللہ ہوں، اللہ کا بندہ اور رسول ہوں، اللہ کی قسم! میں نہیں چاہتا کہ تم لوگ مجھے میرے اس مقام سے بلند کر دو، جو اللہ تعالیٰ نے مجھے عطا کیا ہے۔

Previous    1    2    3    4    5    6    7    Next    

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.