الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4035 :ترقیم البانی
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4103 :حدیث نمبر
سلسله احاديث صحيحه
فضائل و مناقب اور معائب و نقائص
फ़ज़िलतें, विशेषताएं, कमियां और बुराइयाँ
حدیث نمبر: 3229
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" امرت ان ابشر خديجة ببيت (في الجنة) من قصب لا صخب فيه ولا نصب". ورد من حديث جمع من الصحابة منهم عبد الله بن جعفر - وهذا لفظه وعائشة-" أمرت أن أبشر خديجة ببيت (في الجنة) من قصب لا صخب فيه ولا نصب". ورد من حديث جمع من الصحابة منهم عبد الله بن جعفر - وهذا لفظه وعائشة
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے حکم دیا گیا کہ میں (‏‏‏‏اپنی بیوی) خدیجہ کو جنت میں یاقوت سے بنے ہوئے گھر کی خوشخبری سناؤں، جس میں شور و غل ہو گا نہ دکھ درد۔ یہ حدیث سیدنا عبداللہ بن جعفر، سیدہ عائشہ، سیدنا ابوہریرہ، سیدنا عبداللہ بن ابواوفی اور کئی صحابہ رضی اللہ عنہم سے مروی ہے۔
حدیث نمبر: 3230
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" إنه ليهون علي الموت ان اريتك زوجتي في الجنة. يعني عائشة".-" إنه ليهون علي الموت أن أريتك زوجتي في الجنة. يعني عائشة".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں فرمایا: مجھ پر موت کی سختیاں اس بنا پر آسان ہو رہی ہیں کہ تم جنت میں مجھے اپنی بیوی دکھائی دے رہی ہو۔
حدیث نمبر: 3231
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" عائشة زوجي في الجنة".-" عائشة زوجي في الجنة".
سیدنا مسلم بطین رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عائشہ جنت میں بھی میری بیوی ہو گی۔
حدیث نمبر: 3232
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
- (اما ترضين ان تكوني زوجتي في الدنيا والآخرة؟ قلت: بلى والله! قال: فانت زوجتي في الدنيا والآخرة).- (أما ترضَيْنَ أن تكوني زوجتي في الدنيا والآخرة؟ قلت: بلى والله! قال: فأنت زوجتي في الدنيا والآخرة).
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کا ذکر کیا، میں نے ان کے بارے میں کوئی (‏‏‏‏ناقدانہ) باتیں کر دیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم اس شرف پر راضی نہیں ہو گی کہ دنیا و آخرت میں میری بیوی ہو؟ میں نے کہا: کیوں نہیں، اے اللہ کے رسول! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم دنیا و آخرت میں میری بیوی ہو۔
حدیث نمبر: 3233
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
_ (إن فضل عائشة على النساء؛ كفضل الثريد على سائر الطعام)._ (إن فضل عائشة على النساء؛ كفضل الثريد على سائر الطعام).
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عورتوں پر عائشہ رضی اللہ عنہا کی فضیلت اس طرح ہے جس طرح تمام کھانوں پر ثرید کی فضیلت ہے۔
حدیث نمبر: 3234
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" امركن مما يهمني بعدي، ولن يصبر عليكن إلا الصابرون".-" أمركن مما يهمني بعدي، ولن يصبر عليكن إلا الصابرون".
سیدنا ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن کہتے ہیں کہ میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس گیا، انہوں نے مجھے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میرے بعد پیش آنے والے تمہارے معاملات نے مجھے مغموم و بے چین کر رکھا ہے اور صبر کرنے والے ہی تم پر صبر کریں گے۔ پھر سیدہ عائشہ نے ابوسلمہ سے کہا: اللہ تعالیٰ تیرے باپ کو جنت کی سلسبیل سے مشروب پلائے۔ انہوں نے واقعی صلہ رحمی کا ثبوت دیتے ہوئے امہات المؤمنین کو (‏‏‏‏ایک باغ) دیا، جو چالیس ہزار کا فروخت کیا گیا۔
2175. آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اہل و عیال کے حق میں بہتر آدمی کی فضیلت
“ रसूल अल्लाह ﷺ के परिवार के पक्ष में एक अच्छे आदमी की फ़ज़ीलत ”
حدیث نمبر: 3235
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" خيركم خيركم لاهلي من بعدي".-" خيركم خيركم لأهلي من بعدي".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم میں سے بہتر وہ ہے جو میرے بعد میرے اہل کے حق میں بہتر ہو گا۔
2176. جنت کی چار افضل خواتین
“ जन्नत की चार अफ़ज़ल औरतें ”
حدیث نمبر: 3236
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" افضل نساء اهل الجنة خديجة بنت خويلد وفاطمة بنت محمد ومريم بنت عمران وآسية بنت مزاحم امراة فرعون".-" أفضل نساء أهل الجنة خديجة بنت خويلد وفاطمة بنت محمد ومريم بنت عمران وآسية بنت مزاحم امرأة فرعون".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے زمین پر چار خطوط کھینچے، پھر پوچھا: ‏‏‏‏ کیا تم ان لکیروں کے بارے میں جانتے ہو؟ انہوں نے کہا: اللہ تعالیٰ اور اس کا رسول ہی بہتر جانتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جنت والی خواتین میں سب سے افضل یہ چار ہیں: خدیجہ بنت خویلد، فاطمہ بنت محمد، مریم بنت عمران اور فرعون کی بیوی آسیہ بنت مزاحم۔
2177. سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے لیے دعائے مغفرت
“ हज़रत आयशा रज़ि अल्लाहु अन्हा के लिए क्षमा की दुआ ”
حدیث نمبر: 3237
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" اللهم اغفر لعائشة ما تقدم من ذنبها وما تاخر وما اسرت وما اعلنت، وقال: والله إنها لدعوتي لامتي في كل صلاة".-" اللهم اغفر لعائشة ما تقدم من ذنبها وما تأخر وما أسرت وما أعلنت، وقال: والله إنها لدعوتي لأمتي في كل صلاة".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرحان و شادماں دیکھ کر کہا: اے اللہ کے رسول! میرے لیے اللہ تعالیٰ سے دعا کیجئیے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ! عائشہ کے پہلے اور پچھلے اور اعلانیہ اور مخفی (‏‏‏‏سب) گناہ بخش دے۔ (‏‏‏‏خوشی سے) سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے ہنسنا شروع کر دیا، یہاں تک کہ ان کا سر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی گود میں جا پڑا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: کیا تجھے میری دعا نے خوش کر دیا ہے؟ انہوں نے کہا: بھلا آپ کی دعا خوش کیوں نہ کرے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ کی قسم! میں ہر نماز میں اپنی امت کے لیے یہ دعا کرتا ہوں۔
2178. سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی فضیلت و عظمت
“ हज़रत अबू बक्र रज़ि अल्लाहु अन्ह की फ़ज़ीलत ”
حدیث نمبر: 3238
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
- (اجل، فلا ترد عليه، ولكن قل: غفر الله لك يا ابا بكر! غفر الله لك يا ابا بكر!).- (أجل، فلا ترُدَّ عليهِ، ولكن قل: غفر اللهُ لك يا أبا بكرٍ! غفر الله لك يا أبا بكرٍ!).
سیدنا ربیعہ اسلمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت کیا کرتا تھا، آپ نے مجھے زمین دی اور ابوبکر رضی اللہ عنہ کو بھی زمین دی۔ ہم پر دنیا غالب آ گئی، کھجور کے ایک درخت کے بارے میں ہمارا جھگڑا ہو گیا۔ ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: یہ میری زمین کی حد میں ہے۔ میں نے کہا: یہ میری حد میں ہے۔ میرے اور ابوبکر رضی اللہ عنہ کے درمیان سخت کلامی ہوئی، ابوبکر رضی اللہ عنہ نے ایسا کلمہ کہا جس کو میں نے ناپسند کیا اور وہ خود بھی شرمندہ ہوئے۔ (‏‏‏‏ بالآخر) انہوں نے مجھے کہا: اے ربیعہ! مجھے یہی کلمہ کہو تاکہ بدلہ ہو جائے۔ لیکن میں نے کہا کہ میں ایسا نہیں کروں گا۔ ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: تجھے ضرور کہنا پڑے گا، ورنہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے فریاد کروں گا۔ میں نے کہا میں ایسا (‏‏‏‏جملہ) نہیں کہوں گا۔ ربیعہ کہتے ہیں: ابوبکر زمین چھوڑ کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف چل دیے، میں بھی ان کے پیچھے چل پڑا۔ بنواسلم قبیلہ کے چند لوگ آئے اور انہوں نے کہا: اﷲ، ابوبکر رضی اللہ عنہ پر رحم کرے، بھلا وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کس چیز کے متعلق تیرے خلاف فریاد کریں گے۔ حالانکہ انہوں نے تجھے ایسے ایسے بھی کہا ہے۔ میں نے کہا: تم جانتے ہو کہ یہ کون ہے؟ یہ ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ ہیں، (‏‏‏‏غار ثور) میں دو میں سے دوسرے وہ تھے اور وہ مسلمانوں کے بزرگ ہیں۔ پس تم بچو (‏‏‏‏ کہیں ایسا نہ ہو) کہ وہ تم کو اپنے خلاف میری مدد کرتے ہوئے دیکھ کر غصہ ہو جائیں، پھر وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جائیں اور آپ اس کے غصے کی وجہ سے ناراض ہو جائیں اور پھر اللہ تعالیٰ ان دونوں کی ناراضگی کی وجہ سے ناراض ہو جائیں اور ربیعہ ہلاک ہو جائے۔ انہوں نے کہا: تو (‏‏‏‏پھر ایسے میں) تم ہمیں کیا حکم دیتے ہو؟ اس نے کہا: تم چلے جاؤ۔ (‏‏‏‏اب ہوا یوں کہ) ابوبکر رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف چلے اور میں بھی اکیلا ان کے پیچھے چل پڑا۔ پس وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور جیسی بات تھی ویسے ہی بیان کر دی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا سر میری طرف اٹھایا اور فرمایا: اے ربیعہ تیرے اور صدیق کے مابین کیا معاملہ ہے؟، میں نے کہا: اے اللہ کے رسول معاملہ تو ایسے ایسے تھا۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے مجھے ایسا کلمہ کہا جس کو میں نے ناپسند کیا، پھر انہوں نے مجھے یہ بھی کہا کہ میں بھی ان کو وہی بات کہ دوں تاکہ لے پلے ہو جائے۔

Previous    3    4    5    6    7    8    9    10    11    Next    

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.