الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
سنن دارمي کل احادیث 3535 :حدیث نمبر
سنن دارمي
قربانی کے بیان میں
حدیث نمبر: 2034
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
(حديث مرفوع) حدثنا إسحاق بن إبراهيم، حدثنا وهب بن جرير بن حازم، عن ابيه، عن يعلى بن حكيم، عن ابي لبيد، عن عبد الرحمن بن سمرة، قال:"نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم عن النهبة". قال ابو محمد: هذا في الغزو إذا غنموا قبل ان يقسم.(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا إِسْحَاق بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرِ بْنِ حَازِمٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ يَعْلَى بْنِ حَكِيمٍ، عَنْ أَبِي لَبِيدٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَمُرَةَ، قَالَ:"نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ النُّهْبَةِ". قَالَ أَبُو مُحَمَّد: هَذَا فِي الْغَزْوِ إِذَا غَنِمُوا قَبْلَ أَنْ يُقْسَمَ.
عبدالرحمٰن بن سمرہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوٹ مار سے منع فرمایا۔ امام دارمی رحمہ اللہ نے کہا: اس سے مراد غزوات میں تقسیم سے پہلے کی مال غنیمت کی لوٹ مار ہے۔

تخریج الحدیث: «إسناده جيد، [مكتبه الشامله نمبر: 2038]»
اس حدیث کی سند جید ہے اور حدیث صحیح ہے۔ دیکھئے: [بخاري 3474]، [ابن حبان 3267، 5170]، [موارد الظمآن 1270، 1680]، [أحمد 62/5]، [ابن ابي شيبه 2369]، [طحاوي مشكل الآثار 130/1]۔ ابولبید کا نام لمازہ بن زبار ہے۔

وضاحت:
(تشریح حدیث 2033)
لوٹ مار کسی وقت بھی جائز نہیں، خواہ وہ مال غنیمت کی ہو یا کسی اور کے مال کی، ارشادِ ربانی ہے: « ﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَأْكُلُوا أَمْوَالَكُمْ بَيْنَكُمْ بِالْبَاطِلِ ...﴾ [النساء: 29] » اے مومنو! تم ایک دوسرے کے مال کو باطل طریقے سے نہ کھاؤ۔
اس حدیث میں لوٹ مار اور رہزنی سے منع کیا گیا ہے اور یہ حرام ہے۔

قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده جيد
24. باب في أَكْلِ الْمَيْتَةِ لِلْمُضْطَرِّ:
24. مجبوری میں مردہ جانور کے کھانے کا بیان
حدیث نمبر: 2035
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
(حديث مرفوع) حدثنا ابو عاصم، عن الاوزاعي، عن حسان بن عطية، عن ابي واقد، قال: قلنا: يا رسول الله، إنا بارض تكون بها المخمصة، فما يحل لنا من الميتة؟ قال: "إذا لم تصطبحوا، ولم تغتبقوا، ولم تختفئوا بقلا فشانكم بها". قال: الناس يقولون بالحاء، وهذا قال بالخاء.(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ، عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ، عَنْ حَسَّانَ بْنِ عَطِيَّةَ، عَنْ أَبِي وَاقِدٍ، قَالَ: قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّا بِأَرْضٍ تَكُونُ بِهَا الْمَخْمَصَةُ، فَمَا يَحِلُّ لَنَا مِنْ الْمَيْتَةِ؟ قَالَ: "إِذَا لَمْ تَصْطَبِحُوا، وَلَمْ تَغْتَبِقُوا، وَلَمْ تَخْتَفِئُوا بَقْلًا فَشَأْنُكُمْ بِهَا". قَالَ: النَّاسُ يَقُولُونَ بِالْحَاءِ، وَهَذَا قَالَ بِالْخَاءِ.
ابوواقد نے کہا: ہم نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! ہم ایسی سرزمین پر جاتے ہیں جہاں قحط سالی (بھک مری) ہے، ایسی صورت میں ہمارے لئے مردہ جانور میں سے کیا چیز حلال ہے؟ فرمایا: جب تم کو دوپہر کا کھانا ملے نہ شام کا اور تم کو سبزی بھی میسر نہ آئے تو مردہ جانور کھا سکتے ہو۔ راوی نے کہا: لوگوں نے «حاء» سے «تحتفوا» روایت کیا ہے لیکن اس روایت میں خاء سے «تختفوا» مروی ہے۔

تخریج الحدیث: «إسناده منقطع، [مكتبه الشامله نمبر: 2039]»
اس روایت کی سند میں انقطاع ہے۔ دیکھئے: [أحمد 218/5]، [طبراني 3315، 3316]، [البيهقي 356/9]۔ لیکن اس کے شواہد اور بھی ہیں جن سے اس حدیث کی سند قوی ہو جاتی ہے۔ دیکھئے: [مجمع الزوائد 6918]

وضاحت:
(تشریح حدیث 2034)
جب آدمی بھوک سے پریشان ہوجائے اور جان جانے کا خطرہ ہو تو بقدرِ ضرورت وہ مردہ جانور کا گوشت کھا سکتا ہے بشرطیکہ وہ سڑ گل نہ گیا ہو۔
قرآن پاک میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے: «‏‏‏‏ ﴿فَمَنِ اضْطُرَّ فِي مَخْمَصَةٍ غَيْرَ مُتَجَانِفٍ لِإِثْمٍ﴾ [المائده: 3] » یعنی بھوک کی شدت سے بیتاب ہو کر آدمی (جو چیزیں حرام کی گئیں ہیں «حُرِّمَتْ عَلَيْكُمُ الْمَيْتَةُ ...... إلخ») ان کو مجبوری کے عالم میں کھا سکتا ہے اور بہت زیادہ نہ کھائے کہ اس کو ضرر پہنچائے، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے پاک و اچھی چیز حلال فرمائی ہیں اور خبائث کو حرام کر دیا ہے جو صحتِ انسانی کو نقصان پہنچائے: «‏‏‏‏ ﴿وَيُحِلُّ لَهُمُ الطَّيِّبَاتِ وَيُحَرِّمُ عَلَيْهِمُ الْخَبَائِثَ﴾ [الأعراف: 107] » (ترجمہ: وہ اچھی چیزیں تمہارے لئے حلال کرتا ہے اور بری چیزوں کو حرام قرار دیتا ہے)۔
نیز ارشادِ کبریا ہے: « ﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُلُوا مِنْ طَيِّبَاتِ مَا رَزَقْنَاكُمْ﴾ [البقره: 172] » اے مومنو! ہم نے تم کو جو پاکیزہ چیزیں عطا کی ہیں ان میں سے کھاؤ۔

قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده منقطع
25. باب في الْحَالِبِ يَجْهَدُ الْحَلْبَ:
25. دودھ دوہنے والے کا بیان
حدیث نمبر: 2036
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
(حديث مرفوع) اخبرنا يعلى، حدثنا الاعمش، عن يعقوب بن بحير، عن ضرار بن الازور، قال: اهديت لرسول الله صلى الله عليه وسلم لقحة، فامرني ان احلبها، فحلبتها، فجهدت في حلبها، فقال "دع داعي اللبن".(حديث مرفوع) أَخْبَرَنَا يَعْلَى، حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ، عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ بَحِيرٍ، عَنْ ضِرَارِ بْنِ الْأَزْوَرِ، قَالَ: أَهْدَيْتُ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِقْحَةً، فَأَمَرَنِي أَنْ أَحْلُبَهَا، فَحَلَبْتُهَا، فَجَهَدْتُ فِي حَلْبِهَا، فَقَالَ "دَعْ دَاعِيَ اللَّبَنِ".
سیدنا ضرار بن ازور رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک اونٹنی ہدیہ کی گئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اس کا دودھ نکالنے کا حکم دیا۔ میں نے اس کا سارا دودھ دوھ لیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کچھ دودھ چھوڑ دو۔ (تاکہ دودھ جلدی نکل آئے)۔

تخریج الحدیث: «إسناده حسن، [مكتبه الشامله نمبر: 2040]»
اس روایت کی سند حسن ہے۔ دیکھئے: [ابن حبان 5283]، [موارد الظمآن 1999]، [ابن قانع، معجم الصحابة، ترجمة 470]

قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده حسن
26. باب النَّهْيِ عَنْ قَتْلِ الضِّفْدَعِ وَالنَّحْلَةِ:
26. مینڈک اور شہد کی مکھی وغیرہ کو مارنے کی ممانعت کا بیان
حدیث نمبر: 2037
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
(حديث مرفوع) اخبرنا عبيد الله بن عبد المجيد، حدثنا ابن ابي ذئب، عن سعيد بن خالد القارظي، عن سعيد بن المسيب، عن عبد الرحمن بن عثمان، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم "نهى عن قتل الضفدع".(حديث مرفوع) أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِيدِ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ خَالِدٍ الْقَارِظِيِّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عُثْمَانَ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ "نَهَى عَنْ قَتْلِ الضِّفْدَعِ".
عبدالرحمٰن بن عثان سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مینڈکوں کے قتل کرنے سے منع فرمایا۔

تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2041]»
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 3871]، [نسائي 4366]، [أحمد 499/5]، [ابن قانع: معجم الصحابة، ترجمة 636]، [الحاكم 411/4]

قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
حدیث نمبر: 2038
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
(حديث مرفوع) اخبرنا محمد بن يحيى، حدثنا عبد الرزاق، اخبرنا معمر، عن الزهري، عن عبيد الله بن عبد الله بن عتبة، عن ابن عباس، قال:"نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم عن قتل اربعة من الدواب: النملة، والنحلة، والهدهد، والصرد".(حديث مرفوع) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ:"نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ قَتْلِ أَرْبَعَةٍ مِنْ الدَّوَابِّ: النَّمْلَةِ، وَالنَّحْلَةِ، وَالْهُدْهُدِ، وَالصُّرَدِ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے چار جانوروں: چیونٹی، شہد کی مکھی، ہُدہُد اور چھوٹی چڑیا کے قتل کرنے سے منع فرمایا۔

تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2042]»
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 5267]، [ابن ماجه 3224]، [أحمد 332/1]، [ابن حبان 5646]، [الموارد 1078]

وضاحت:
(تشریح احادیث 2035 سے 2038)
صرد ایسا پرندہ ہے جس کا سر اور چونچ بڑی ہوتی ہے، آدھا کالا آدھا سفید ہوتا ہے اور بڑے پر ہوتے ہیں۔
مذکورہ بالا چاروں قسم کے جانور انسانی زندگی کے لئے کچھ زیادہ مضر نہیں ہیں بلکہ ان سے کچھ نہ کچھ فائدے ہیں، اس لئے ان کے مارنے اور قتل کرنے سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا، مثلاً شہد کی مکھی شہد بناتی ہے جو بہت ہی فائدہ مند چیز ہے، چیونٹی گھر میں گرا پڑا اناج روٹی چاول اٹھا کر لے جاتی ہے اور سڑاند و بساند وکثافت دور ہوتی ہے۔
ہدہد میں گوشت بھی کم ہوتا ہے اور بے ذائقہ بھی، اسی طرح کا پرندہ صرد ہے، ان کے مارنے سے کوئی فائدہ نہیں، دوسرے یہ تمام جانور اور ساری کائنات اللہ تعالیٰ کی تسبیح کرتی ہے تو اس تسبیح سے روکا نہ جائے۔
« ﴿أَلَمْ تَرَ أَنَّ اللّٰهَ يُسَبِّحُ لَهُ مَنْ فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَالطَّيْرُ صَافَّاتٍ كُلٌّ قَدْ عَلِمَ صَلَاتَهُ وَتَسْبِيحَهُ﴾ [النور: 41] » اور اسی طرح [سورة الحج: 18] میں مذکور ہے۔

قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
27. باب في قَتْلِ الْوَزَغِ:
27. چھپکلی یا گرگٹ کو قتل کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 2039
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
(حديث مرفوع) اخبرنا ابو عاصم، عن ابن جريج، عن عبد الحميد بن جبير بن شيبة، عن سعيد بن المسيب عن ام شريك، ان النبي صلى الله عليه وسلم "امر بقتل الاوزاغ".(حديث مرفوع) أَخْبَرَنَا أَبُو عَاصِمٍ، عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ شَيْبَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ عَنْ أُمِّ شَرِيكٍ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ "أَمَرَ بِقَتْلِ الْأَوْزَاغِ".
سیدہ ام شریک رضی اللہ عنہا نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے چھپکلی اور گرگٹ کو قتل کر ڈالنے کا حکم فرمایا۔

تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، [مكتبه الشامله نمبر: 2043]»
اس روایت کی سند ضعیف ہے لیکن دوسری سند سے حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 3307]، [مسلم 2237]، [نسائي 2885]، [ابن ماجه 3228]، [ابن حبان 5634]، [الحميدي 353]

وضاحت:
(تشریح حدیث 2038)
ہر چند کہ یہ جانور کسی کو کاٹتے نہیں نہ ایذا دیتے ہیں لیکن ان سے دل کو نفرت پیدا ہوتی ہے، بعض نے کہا ان میں سمیت زہریلا پن ہوتا ہے، بعض نے کہا وہ عرب کے ملک میں اونٹنی کا تھن پکڑ کر دودھ چوس لیتا ہے۔
بخاری شریف (2359) میں ہے: گرگٹ نے ابراہیم علیہ السلام کی آگ پر پھونکا تھا، یعنی اس نے آگ بھڑکانے کی کوشش کی تھی، مولانا داؤد راز رحمہ اللہ لکھتے ہیں: یہ ایک زہریلا جانور ہے جو ہر آن اپنے رنگ بھی بدلتا رہتا ہے، جسے مارنے کا حکم حدیث شریف میں ہے اور اسے مارنے پر ثواب بھی ہے۔

قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده ضعيف
28. باب في الْجَلاَّلَةِ وَمَا جَاءَ فِيهِ مِنَ النَّهْيِ:
28. جلّالہ کے بارے میں جو ممانعت آئی ہے اس کا بیان
حدیث نمبر: 2040
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
(حديث مرفوع) حدثنا ابو زيد: سعيد بن الربيع، حدثنا هشام الدستوائي، عن قتادة، عن عكرمة، عن ابن عباس، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم "نهى عن المجثمة، وعن لبن الجلالة، وان يشرب من في السقاء".(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا أَبُو زَيْدٍ: سَعِيدُ بْنُ الرَّبِيعِ، حَدَّثَنَا هِشَامٌ الدَّسْتَوَائِيُّ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ "نَهَى عَنْ الْمُجَثَّمَةِ، وَعَنْ لَبَنِ الْجَلَّالَةِ، وَأَنْ يُشْرَبَ مِنْ فِي السِّقَاءِ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے روایت کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجثمہ سے اور جلّالہ کے دودھ کو پینے سے اور مشک میں منہ لگا کر پانی پینے سے منع فرمایا۔

تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2044]»
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 3719]، [ترمذي 1825]، [نسائي 4460]، [ابن حبان 5399]، [موارد الظمآن 1363]

وضاحت:
(تشریح حدیث 2039)
مجثمہ کا معنی پیچھے گذر چکا ہے، جلالہ وہ جانور ہے جو نجاست کھاتا ہو، چاہے بکری ہو گائے یا مرغی یا کوئی اور جانور، اس کا گوشت نجس ہونے کے سبب کھانا درست نہیں۔
بعض علماء نے کہا: کئی دن باندھ کر رکھیں اور نجاست نہ کھانے دیں تو گوشت پاک ہوتا ہے۔
مشک سے منہ لگا کر پانی پینے میں پھندا اور گٹا لگنے کا ڈر نیز پانی کے ساتھ کسی اور چیز کے پی جانے کا خوف ہے اس لئے اس سے منع کیا گیا۔
والله اعلم۔

قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح

Previous    2    3    4    5    6    

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.