الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح مسلم کل احادیث 3033 :ترقیم فواد عبدالباقی
صحيح مسلم کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح مسلم
حیض کے احکام و مسائل
The Book of Menstruation
حدیث نمبر: 729
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
حدثنا هارون بن سعيد الايلي ، حدثنا ابن وهب ، اخبرني مخرمة بن بكير ، عن ابيه ، عن ابي سلمة بن عبد الرحمن ، قال: قالت عائشة : " كان رسول الله صلى الله عليه وسلم، إذا اغتسل، بدا بيمينه، فصب عليها من الماء، فغسلها، ثم صب الماء على الاذى الذي به بيمينه، وغسل عنه بشماله، حتى إذا فرغ من ذلك، صب على راسه، قالت عائشة: كنت اغتسل انا ورسول الله صلى الله عليه وسلم، من إناء واحد ونحن جنبان ".حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ سَعِيدٍ الأَيْلِيُّ ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي مَخْرَمَةُ بْنُ بُكَيْرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قَالَ: قَالَتْ عَائِشَةُ : " كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، إِذَا اغْتَسَلَ، بَدَأَ بِيَمِينِهِ، فَصَبَّ عَلَيْهَا مِنَ الْمَاءِ، فَغَسَلَهَا، ثُمَّ صَبَّ الْمَاءَ عَلَى الأَذَى الَّذِي بِهِ بِيَمِينِهِ، وَغَسَلَ عَنْهُ بِشِمَالِهِ، حَتَّى إِذَا فَرَغَ مِنْ ذَلِكَ، صَبَّ عَلَى رَأْسِهِ، قَالَتْ عَائِشَةُ: كُنْتُ أَغْتَسِلُ أَنَا وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، مِنْ إِنَاءٍ وَاحِدٍ وَنَحْنُ جُنُبَانِ ".
بکیر بن عبداللہ نے ابو سلمہ بن عبدالرحمن سے روایت کی، کہا: حضرت عائشہ ؓ نے فرمایا: جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم غسل فرماتے تودائیں ہاتھ سے آغاز فرماتے، اس پر پانی ڈال کر اسے دھوتے، پھر جہاں ناپسندیدہ چیز لگی ہوتی اسے دائیں ہاتھ سے پانی ڈال کر بائیں ہاتھ سے دھوتے، جب اس سے فارغ ہو جاتے تو سر پر پانی ڈالتے۔ حضرت عائشہ ؓ نے بتایا کہ میں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک برتن سے نہاتے جب کہ دونوں جنابت کی حالت میں ہوتے۔
ابو سلمہ بن عبدالرحمٰن سے روایت ہے کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا نے بتایا، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم غسل فرماتے تو دائیں ہاتھ سے آغاز فرماتے، اس پر پانی ڈال کر اسے دھوتے، پھر جہاں منی لگی ہوتی، اسے دائیں ہاتھ سے پانی ڈال کر، بائیں ہاتھ سے دھوتے، جب اس سے فارغ ہو جاتے تو سر پر پانی ڈالتے۔ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا نے بتایا کہ میں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک برتن سے نہاتے، جبکہ ہم دونوں جنبی ہوتے۔
حدیث نمبر: 730
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
وحدثني محمد بن رافع ، حدثنا شبابة ، حدثنا ليث ، عن يزيد ، عن عراك ، عن حفصة بنت عبد الرحمن بن ابي بكر وكانت تحت المنذر بن الزبير، ان عائشة اخبرتها " انها كانت تغتسل هي والنبي صلى الله عليه وسلم في إناء واحد، يسع ثلاثة امداد، او قريبا من ذلك ".وحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ ، حَدَّثَنَا شَبَابَةُ ، حَدَّثَنَا لَيْثٌ ، عَنْ يَزِيدَ ، عَنْ عِرَاكٍ ، عَنْ حَفْصَةَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ وَكَانَتْ تَحْتَ الْمُنْذِرِ بْنِ الزُّبَيْرِ، أَنَّ عَائِشَةَ أَخْبَرَتْهَا " أَنَّهَا كَانَتْ تَغْتَسِلُ هِيَ وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي إِنَاءٍ وَاحِدٍ، يَسَعُ ثَلَاثَةَ أَمْدَادٍ، أَوْ قَرِيبًا مِنْ ذَلِكَ ".
حفصہ بنت عبد الرحمن بن ابی بکر سے (جو منذر بن زبیر کی اہلیہ تھیں) روایت ہے کہ حضرت عائشہؓ نے انہیں بتایا کہ وہ (خود) اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک برتن میں غسل کرتے جس میں تین مد (مد ایک صاع کا چوتھاحصہ ہوتا ہے) یا اس کے قریب پانی آتا
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا نے بتایا کہ وہ (عائشہ) اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک برتن سے غسل کرتے، جس میں تین مد یا اس کے قریب پانی آتا تھا۔
حدیث نمبر: 731
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
حدثنا عبد الله بن مسلمة بن قعنب ، قال: حدثنا افلح بن حميد ، عن القاسم بن محمد ، عن عائشة ، قالت: " كنت اغتسل انا ورسول الله صلى الله عليه وسلم من إناء واحد، تختلف ايدينا فيه من الجنابة ".حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ بْنِ قَعْنَبٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَفْلَحُ بْنُ حُمَيْدٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: " كُنْتُ أَغْتَسِلُ أَنَا وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ إِنَاءٍ وَاحِدٍ، تَخْتَلِفُ أَيْدِينَا فِيهِ مِنَ الْجَنَابَةِ ".
قاسم بن محمد (بن ابی بکر) نے حضرت عائشہ ؓ سے روایت کی، فرمایا: میں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک برتن سے غسل جنابت کرتے اور ہمارے ہاتھ باری باری اس میں جاتے
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا بیان کرتی ہیں کہ میں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم غسل جنابت ایک برتن سے کرتے اور اس سے ہمارے ہاتھ باری باری پانی پی لیتے۔
حدیث نمبر: 732
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
وحدثنا يحيى بن يحيى ، اخبرنا ابو خيثمة ، عن عاصم الاحول ، عن معاذة ، عن عائشة ، قالت: " كنت اغتسل انا ورسول الله صلى الله عليه وسلم من إناء، بيني وبينه واحد، فيبادرني حتى اقول: دع لي، دع لي، قالت: وهما جنبان ".وحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى ، أَخْبَرَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، عَنْ عَاصِمٍ الأَحْوَلِ ، عَنْ مُعَاذَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: " كُنْتُ أَغْتَسِلُ أَنَا وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ إِنَاءٍ، بَيْنِي وَبَيْنَهُ وَاحِدٍ، فَيُبَادِرُنِي حَتَّى أَقُولَ: دَعْ لِي، دَعْ لِي، قَالَتْ: وَهُمَا جُنُبَانِ ".
(حضرت عائشہ کی شاگرد) معاذہ بنت عبد اللہ نے حضرت عائشہ ؓ سے روایت کی، انہوں نے کہا میں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک برتن سے، جو میرے اور آپ کے درمیان ہوتا، غسل کرتے۔ آپ میری نسبت جلد پانی لیتے حتی کہ میں کہتی: میرے لیے چھوڑیے، میرے لیے چھوڑیے۔ وہ (معاذہ) کہتی ہے اوروہ دونوں جنبی ہوتے۔
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا سے روایت ہے کہ میں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک برتن سے غسل کرتے، جو میرے اور آپصلی اللہ علیہ وسلم کے درمیان ہوتا، آپصلی اللہ علیہ وسلم مجھ سے پہلے پانی پی لیتے حتیٰ کہ میں عرض کرتی، میرے لیے چھوڑیے۔ میرے لیے چھوڑیے، اور ہم دونوں جنبی ہوتے تھے۔
حدیث نمبر: 733
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
وحدثنا قتيبة بن سعيد ، وابو بكر بن ابي شيبة جميعا، عن ابن عيينة ، قال قتيبة، حدثنا سفيان، عن عمرو ، عن ابي الشعثاء ، عن ابن عباس ، قال: اخبرتني ميمونة ، " انها كانت تغتسل هي والنبي صلى الله عليه وسلم، في إناء واحد ".وحَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ جَمِيعًا، عَنِ ابْنِ عُيَيْنَةَ ، قَالَ قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنِ أَبِي الشَّعْثَاءِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: أَخْبَرَتْنِي مَيْمُونَةُ ، " أَنَّهَا كَانَتْ تَغْتَسِلُ هِيَ وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فِي إِنَاءٍ وَاحِدٍ ".
سفیان نے عمرو سے، انہوں نے ابو شعثاء سے، انہوں نے ابن عباسؓ سے روایت کی، کہا، مجھے حضرت میمونہ ؓ نے خبر دی کہ وہ اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک (ہی) برتن میں (سے) غسل کرتے تھے۔
حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہما سیدہ میمونہ رضی اللہ تعالی عنہا سے نقل کرتے ہیں کہ وہ اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک برتن سے نہاتے تھے۔
حدیث نمبر: 734
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
وحدثنا إسحاق بن إبراهيم، ومحمد بن حاتم، قال إسحاق : اخبرنا، وقال ابن حاتم ، حدثنا محمد بن بكر ، اخبرنا ابن جريج ، اخبرني عمرو بن دينار ، قال: اكبر علمي، والذي يخطر على بالي، ان ابا الشعثاء اخبرني، ان ابن عباساخبره، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم، " كان يغتسل بفضل ميمونة ".وحَدَّثَنَا إِسْحَاق بْنُ إِبْرَاهِيمَ، وَمُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ، قَالَ إِسْحَاق : أَخْبَرَنَا، وَقَالَ ابْنُ حَاتِمٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ ، أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ ، قَالَ: أَكْبَرُ عِلْمِي، وَالَّذِي يَخْطِرُ عَلَى بَالِي، أَنَّ أَبَا الشَّعْثَاءِ أَخْبَرَنِي، أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍأَخْبَرَهُ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، " كَانَ يَغْتَسِلُ بِفَضْلِ مَيْمُونَةَ ".
ابن جریج نے عمرو بن دینار سے روایت کی، کہا: مجھے جتنا زیادہ (سےزیادہ) علم ہے اور جو میرے ذہن میں آتا ہے اس کے مطابق مجھے ابو شعثاء نے خبر دی کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ نے انہیں بتایاکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میمونہ ؓ کے بچے ہوئے پانی سے نہالیتے تھے۔
حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میمونہ رضی اللہ تعالی عنہا کے بچے ہوئے پانی سے نہاتے تھے۔
حدیث نمبر: 735
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
حدثنا محمد بن المثنى ، حدثنا معاذ بن هشام ، قال: حدثني ابي ، عن يحيى بن ابي كثير ، حدثنا ابو سلمة بن عبد الرحمن ، ان زينب بنت ام سلمة حدثته، ان ام سلمة حدثتها، قال: " كانت هي ورسول الله صلى الله عليه وسلم، يغتسلان في الإناء الواحد من الجنابة ".حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، أَنَّ زَيْنَبَ بِنْتَ أُمِّ سَلَمَةَ حَدَّثَتْهُ، أَنَّ أُمَّ سَلَمَةَ حَدَّثَتْهَا، قَالْ: " كَانَتْ هِيَ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَغْتَسِلَانِ فِي الإِنَاءِ الْوَاحِدِ مِنَ الْجَنَابَةِ ".
حضرت ام سلمہ ؓ نے بیان کیا کہ وہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک برتن میں (سے) غسل جنابت کرتے تھے۔
حضرت ام سلمہ رضی اللہ تعالی عنہا بیان کرتی ہیں کہ وہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک برتن سے غسل جنابت کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 736
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
حدثنا عبيد الله بن معاذ حدثنا ابي . ح وحدثنا محمد بن المثنى ، حدثنا عبد الرحمن يعني ابن مهدي ، قالا: حدثنا شعبة ، عن عبد الله بن عبد الله بن جبر ، قال: سمعت انسا ، يقول: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم، " يغتسل بخمس مكاكيك، ويتوضا بمكوك "، وقال ابن المثنى: بخمس مكاكي، وقال ابن معاذ: عن عبد الله بن عبد الله، ولم يذكر ابن جبر.حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا أَبِي . ح وحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ يَعْنِي ابْنَ مَهْدِيٍّ ، قَالَا: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَبْرٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسًا ، يَقُولُ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، " يَغْتَسِلُ بِخَمْسِ مَكَاكِيكَ، وَيَتَوَضَّأُ بِمَكُّوكٍ "، وَقَالَ ابْنُ الْمُثَنَّى: بِخَمْسِ مَكَاكِيّ، وَقَالَ ابْنُ مُعَاذٍ: عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، وَلَمْ يَذْكُرِ ابْنَ جَبْرٍ.
عبید اللہ بن معاذ نے بیان کی کہ ان کے والد نے انہیں حدیث سنائی اور ابن مثنی نے عبد الرحمان، یعنی ابن مہدی سے حدیث بیان کی، ان دونوں نے کہا: ہمیں شعبہ نے عبد اللہ بن عبداللہ بن جبر سے حدیث بیان کی، کہا: میں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ کو کہتے ہوئے سنا کہ رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پانچ مکوک سے غسل فرماتے اورایک مکوک سے وضو فرماتے۔ (ایک مکوک سوا صاع کے برابر ہوتا ہے۔) ابن مثنی نے مکاییک کی جگہ مکاکی (تخفیف کے ساتھ وہی) لفظ بولا۔ عبید اللہ بن معاذ نے عبد اللہ بن عبد اللہ کہا اور ابن جبر کا ذکر نہیں کیا۔
حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ سے بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ۵ مکوک سے غسل فرماتے اور ایک مکوک سے وضو فرماتے۔ ابن مثنیٰ نے مکاکیک کی جگہ مکاکی لفظ بولا، مکوک کا وزن ایک مد سے زیادہ ہے۔
حدیث نمبر: 737
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
حدثنا قتيبة بن سعيد ، حدثنا وكيع ، عن مسعر ، عن ابن جبر ، عن انس ، قال: " كان النبي صلى الله عليه وسلم، يتوضا بالمد، ويغتسل بالصاع إلى خمسة امداد ".حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنِ ابْنِ جَبْرٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: " كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَتَوَضَّأُ بِالْمُدِّ، وَيَغْتَسِلُ بِالصَّاعِ إِلَى خَمْسَةِ أَمْدَادٍ ".
مسعر نے ابن جبر سے، انہوں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک مد سے وضو فرماتے اور ایک صاع سے پانچ مد تک (کے پانی) سے غسل کرتے۔
حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ سے بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک مد سے وضو کرتے اور ایک صاع سے پانچ مد تک سے غسل کرتے۔
حدیث نمبر: 738
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
وحدثنا ابو كامل الجحدري ، وعمرو بن علي كلاهما، عن بشر بن المفضل ، قال ابو كامل، حدثنا بشر، حدثنا ابو ريحانة ، عن سفينة ، قال: " كان رسول الله صلى الله عليه وسلم، يغسله الصاع من الماء من الجنابة، ويوضؤه المد ".وحَدَّثَنَا أَبُو كَامِلٍ الْجَحْدَرِيُّ ، وَعَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ كلاهما، عَنْ بِشْرِ بْنِ الْمُفَضَّلِ ، قَالَ أَبُو كَامِلٍ، حَدَّثَنَا بِشْرٌ، حَدَّثَنَا أَبُو رَيْحَانَةَ ، عَنْ سَفِينَةَ ، قَالَ: " كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يُغَسِّلُهُ الصَّاعُ مِنَ الْمَاءِ مِنَ الْجَنَابَةِ، وَيُوَضِّؤُهُ الْمُدُّ ".
بشر نے کہا: ہمیں ابو ریحانہ نے حضرت سفینہ رضی اللہ عنہ سےحدیث بیان کی، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک صاع پانی سے غسل جنابت فرماتے اور ایک مد پانی سے وضو فرما لیتے۔
حضرت سفینہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک صاع پانی سے غسل فرما لیتے اور ایک مد سے وضو کر لیتے۔

Previous    2    3    4    5    6    7    8    9    10    Next    

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.