الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4035 :ترقیم البانی
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4103 :حدیث نمبر
سلسله احاديث صحيحه
علم سنت اور حدیث نبوی
सुन्नतों की जानकारी और नबवी हदीसें
248. شرعی تعلیم دینے کا حکم اور اس کے تقاضے
“ दिनी शिक्षा के नियम और आवश्यकताएं ”
حدیث نمبر: 367
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
-" علموا ويسروا ولا تعسروا وبشروا ولا تنفروا وإذا غضب احدكم فليسكت".-" علموا ويسروا ولا تعسروا وبشروا ولا تنفروا وإذا غضب أحدكم فليسكت".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تعلیم دو، آسانیاں پیدا کرو، تنگیاں پیدا نہ کرو، خوشخبریاں دو اور نفرتیں نہ دلاؤ اور جب کسی کو غصہ آ جائے تو وہ خاموش ہو جائے۔
حدیث نمبر: 368
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" يسرا ولا تعسرا وبشرا ولا تنفرا وتطاوعا ولا تختلفا".-" يسرا ولا تعسرا وبشرا ولا تنفرا وتطاوعا ولا تختلفا".
سیدنا ابوموسی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اور سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کو یمن کی طرف بھیجا اور فرمایا: آسانیاں پیدا کرنا اور تنگیوں میں نہ ڈالنا اور خوشخبریاں دینا اور نفرتیں نہ دلانا اور آپس میں موافقت اختیار کرنا اور اختلاف نہ کرنا۔
249. لکھ کر علم کو محفوظ کرنے کا حکم
“ ज्ञान को लिखकर सुरक्षित करने का आदेश ”
حدیث نمبر: 369
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" قيدوا العلم بالكتاب".-" قيدوا العلم بالكتاب".
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لکھ کر علم کو مقید کرو۔ یہ حدیث انس بن مالک، سیدنا عبداللہ بن عمرو اور سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنھم سے مروی ہے۔
250. اللہ تعالیٰ سے علم نافع کا سوال کرنا
“ अल्लाह से अच्छे ज्ञान का सवाल करना ”
حدیث نمبر: 370
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" سلوا الله علما نافعا وتعوذوا بالله من علم لا ينفع".-" سلوا الله علما نافعا وتعوذوا بالله من علم لا ينفع".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالی سے ایسے علم کا سوال کرو، جو فائدہ دینے والا ہو اور بے فائدہ علم سے اس کی پناہ طلب کرو۔
حدیث نمبر: 371
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
- (كان يقول: اللهم! انفعني بما علمتني، وعلمني ما ينفعني، وارزقني علما تنفعني به).- (كان يقولُ: اللهمَّ! انفعْني بما علَّمْتني، وعلِّمْنِي ما ينفعُني، وارزقْني عِلْماً تنفعُني به).
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: اے اللہ! جو تو نے مجھے سکھایا، اس کے ذریعے مجھے نفع دے اور مجھے وہ چیز سکھا دے، جو میرے لیے فائدہ مند ہو اور مجھے ایسا علم عطا فرما کہ جس کے ذریعے تو مجھے نفع دے۔
251. دوران خطبہ مقتدیوں کی کیفیت
“ ख़ुत्बे के बीच नमाज़ियों की स्थिति ”
حدیث نمبر: 372
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" كان إذا صعد المنبر اقبلنا بوجوهنا إليه".-" كان إذا صعد المنبر أقبلنا بوجوهنا إليه".
مطیع غزال اپنے باپ سے، وہ ان کے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر چڑھتے تو ہم اپنے چہروں کے ساتھ ان کی طرف متوجہ ہوتے۔
252. خطیب کا منبر پر چڑھ کر سلام کہنا
“ ख़ुत्बा देने वाले का मिम्बर पर चढ़ कर सलाम करना ”
حدیث نمبر: 373
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" كان إذا صعد المنبر سلم".-" كان إذا صعد المنبر سلم".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر چڑھتے تو سلام کہتے۔
253. دوران خطبہ جمعہ کلام کرنے کا نقصان
“ ख़ुत्बे के बीच बातें करने का नुक़सान ”
حدیث نمبر: 374
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" صدق ابي".-" صدق أبي".
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے کتاب اللہ کی ایک آیت کے بارے میں سوال کیا، اس حال میں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ ارشاد فرما رہے تھے، انہوں نے ان سے منہ پھیر لیا اور ان کے سوال کا جواب نہیں دیا۔ جب نماز پوری کی تو ابی بن کعب نے عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے کہا: (آج) تم نے جمعہ ادا نہیں کیا۔ (یہ سن کر) عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ابی نے سچ کہا۔
254. کیا ریاکاری کی پہچان ممکن ہے؟
“ क्या दिखावे की पहचान संभव है ? ”
حدیث نمبر: 375
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" إنكم لن تنالوا هذا الامر بالمغالبة".-" إنكم لن تنالوا هذا الأمر بالمغالبة".
سیدنا ابن ادرع رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں ایک رات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا پہرہ دے رہا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کسی کام کے لیے نکلے، جب مجھے دیکھا تو میرا ہاتھ بھی پکڑ لیا، پس ہم چل پڑے اور ایک ایسے شخص کے پاس سے گزرے جو نماز میں بآواز بلند تلاوت کر رہا تھا۔ اسے دیکھ کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قریب ہے کہ یہ ریاکاری کرنے والا بن جائے۔ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! وہ قرآن کی بلند آواز سے تلاوت کر رہا ہے ((بھلا اس میں کیا حرج ہے؟) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا ہاتھ چھوڑ دیا اور فرمایا: تم اس دین کو غلبے کے ساتھ نہیں پا سکتے۔ وہ کہتے ہیں: پھر ایک رات کو ایسا ہوا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کسی ضرورت کے لیے نکلے، جب کہ میں ہی پہرہ دے رہا تھا، (اسی طرح) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا ہاتھ پکڑا (اور ہم چل پڑے) اور ایک ایسے شخص کے پاس سے گزرے جو نماز میں بآوز بلند قرآن کی تلاوت کر رہا تھا۔ اب کی بار میں نے کہا: قریب ہے کہ یہ شخص ریاکاری کرنے والا بن جائے۔ لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (میرا رد کرتے ہوئے) فرمایا: ہرگز نہیں، یہ تو بہت توبہ کرنے والا ہے۔ جب میں نے دیکھا تو وہ عبداللہ ذو النجادین تھا۔
255. غصے کے وقت خاموش رہنے کا حکم
“ ग़ुस्सा आने के समय चुप रहने का आदेश ”
حدیث نمبر: 376
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" علموا ويسروا ولا تعسروا وبشروا ولا تنفروا وإذا غضب احدكم فليسكت".-" علموا ويسروا ولا تعسروا وبشروا ولا تنفروا وإذا غضب أحدكم فليسكت".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تعلیم دو، آسانیاں پیدا کرو، تنگیاں پیدا نہ کرو، خوشخبریاں دو اور نفرتیں نہ دلاؤ اور جب کسی کو غصہ آ جائے تو وہ خاموش ہو جائے۔

Previous    3    4    5    6    7    8    9    Next    

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.