الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4035 :ترقیم البانی
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4103 :حدیث نمبر
سلسله احاديث صحيحه
علم سنت اور حدیث نبوی
सुन्नतों की जानकारी और नबवी हदीसें
235. حرام چیزوں کے بارے میں احتیاط برتنا
“ हराम चीज़ों के बारे में सावधान रहना ”
حدیث نمبر: 347
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
- (إني لانقلب إلى اهلي، فاجد التمرة ساقطة على فراشي، فارفعها لآكلها، ثم اخشى ان تكون صدقة! فالقيها).- (إني لأنقلبُ إلى أهْلي، فأجدُ التمرةَ ساقطةً على فراشِي، فأرفعُها لآكلَها، ثمّ أخشَى أن تكون صدقةً! فأُلقيها).
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں اپنے گھر والوں کی طرف لوٹتا ہوں اور اپنے بستر پر گری پڑی کھجور پاتا ہوں، میں اسے اٹھاتا ہوں تاکہ کھا لوں، لیکن پھر یہ اندیشہ پیدا ہو جاتا ہے کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ یہ صدقہ (کی کھجور) ہو، اس لیے میں اس کو پھینک دیتا ہوں۔
236. عبادات میں میانہ روی کو ترجیح دی جائے
“ इबादत में मध्यम रस्ते को अपनाना चाहिये ”
حدیث نمبر: 348
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" ايها الناس عليكم بالقصد، عليكم بالقصد، فإن الله لا يمل حتى تملوا".-" أيها الناس عليكم بالقصد، عليكم بالقصد، فإن الله لا يمل حتى تملوا".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک آدمی کے پاس سے گزرے، وہ ایک چٹان پر کھڑا ہو کر نماز پڑھ رہا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ کی ایک طرف چلے گئے، وہاں کچھ دیر ٹھہرے اور پھر واپس آ گئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس آدمی کو اسی حالت میں نماز پڑھتے ہوئے پایا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دونوں ہاتھ جمع کیے اور فرمایا: لوگو! میانہ روی کو ختیار کرو، کیونکہ اللہ تعالیٰ اس وقت تک نہیں اکتاتا، جب تک تم نہیں اکتا جاتے۔
حدیث نمبر: 349
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
- (لا تشددوا على انفسكم؛ فإنما هلك من قبلكم بتشديدهم على انفسهم، وستجدون بقاياهم في الصوامع والديارات)!.- (لا تُشَدِّدوا على أنفسكم؛ فإنّما هلك من قبلَكم بتشدِيدِهم على أنفسهم، وستَجِدُونَ بقاياهُم في الصوامع والدِّياراتِ)!.
سیدنا سہل بن ابوامامہ بن سہل بن حنیف اپنے باپ اور وہ ان کے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (دین کے معاملے میں) اپنے آپ پر سختی مت کرو، کیونکہ تم سے پہلے والے لوگ اپنے نفسوں پر سختیاں کرنے کی وجہ سے ہلاک ہو گئے۔ اب بھی تم ایسے لوگوں کے باقی ماندہ کو گرجا گھروں اور راہبوں کی خانقاہوں میں دیکھ سکتے ہو۔
237. غیر مسلموں کی زبانیں سیکھنی چاہئیں
“ अपनी भाषा के साथ दूसरी भाषाएँ भी सीखनी चाहियें ”
حدیث نمبر: 350
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" تعلم كتاب اليهود، فإني لا آمنهم على كتابنا".-" تعلم كتاب اليهود، فإني لا آمنهم على كتابنا".
سیدنا خارجہ بن زید اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں: جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ منورہ تشریف لائے تو مجھے آپ کے پاس لایا گیا، میں نے آپ کو کچھ چیزیں پڑھ کر سنائیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے فرمایا: تم یہودیوں کا رسم الخط سیکھو، کیونکہ میں اپنے خطوط کے سلسلے میں ان پر مطمئن نہیں ہوں۔ ابھی تک پندرہ روز نہیں گزرے تھے کہ میں نے ان کا خط سیکھ لیا۔ پھر میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے (خطوط) لکھتا تھا اور ان کے خطوط آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو پڑھ کر سناتا تھا۔
238. نسب کا علم صلہ رحمی میں معاون ثابت ہوتا ہے
“ पारिवारिक रिश्तेदारों की जानकारी होना चाहिये रहम दिली के लिए ”
حدیث نمبر: 351
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" تعلموا من انسابكم ما تصلون به ارحامكم، فإن صلة الرحم محبة في الاهل، مثراة في المال، منساة في الاثر".-" تعلموا من أنسابكم ما تصلون به أرحامكم، فإن صلة الرحم محبة في الأهل، مثراة في المال، منسأة في الأثر".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اپنے نسبوں کے بارے میں اتنا علم تو حاصل کر لو کہ جس کے ذریعے آپس میں صلہ رحمی اختیار کر سکو، کیونکہ صلہ رحمی سے قرابتداروں میں محبت پیدا ہوتی ہے، مال میں برکت ہوتی ہے اور عمر میں اضافہ ہوتا ہے۔
239. بنو اسرائیل کا حیران کن اور سبق آموز واقعہ
“ बनी इस्राईल की चौंकाने वाली और कुछ सिखाने वाली घटना ”
حدیث نمبر: 352
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" حدثوا عن بني إسرائيل ولا حرج، فإنه كانت فيهم الاعاجيب". ثم انشا يحدث قال:" خرجت طائفة من بني إسرائيل حتى اتوا مقبرة لهم من مقابرهم، فقالوا: لو صلينا ركعتين، ودعونا الله عز وجل ان يخرج لنا رجلا ممن قد مات نساله عن الموت، قال: ففعلوا. فبينما هم كذلك إذ اطلع رجل راسه من قبر من تلك المقابر، خلاسي، بين عينيه اثر السجود، فقال: يا هؤلاء ما اردتم إلي؟ فقد مت منذ مائة سنة، فما سكنت عني حرارة الموت حتى كان الآن فادعوا الله عز وجل لي يعيدني كما كنت".-" حدثوا عن بني إسرائيل ولا حرج، فإنه كانت فيهم الأعاجيب". ثم أنشأ يحدث قال:" خرجت طائفة من بني إسرائيل حتى أتوا مقبرة لهم من مقابرهم، فقالوا: لو صلينا ركعتين، ودعونا الله عز وجل أن يخرج لنا رجلا ممن قد مات نسأله عن الموت، قال: ففعلوا. فبينما هم كذلك إذ أطلع رجل رأسه من قبر من تلك المقابر، خلاسي، بين عينيه أثر السجود، فقال: يا هؤلاء ما أردتم إلي؟ فقد مت منذ مائة سنة، فما سكنت عني حرارة الموت حتى كان الآن فادعوا الله عز وجل لي يعيدني كما كنت".
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بنو اسرائیل سے (ان کی روایات) بیان کر سکتے ہو، اس میں کوئی حرج نہیں ہے، کیونکہ ان میں کچھ انوکھے امور بھی پائے جاتے ہیں۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خود فرمایا: بنو اسرائیل کا ایک گروہ نکلا، وہ اپنے قبرستان کے پاس سے گزرا، وہ کہنے لگے: اگر ہم دو رکعت نماز پڑھیں اور اللہ تعالیٰ سے دعا کریں کہ وہ ہمارے لیے کسی مردہ کو (زندہ کر کے اسے اس کی قبر) سے نکالے، تاکہ ہم اس سے موت کے بارے میں دریافت کر سکیں۔ پس انہوں نے ایسے ہی کیا، وہ اس طرح کر رہے تھے کہ ایک گندمی رنگ کے آدمی نے قبر سے اپنا سر نکالا، اس کی پیشانی پر سجدوں کا نشان تھا، اس نے کہا: اوئے! تم مجھ سے کیا چاہتے ہو؟ میں آج سے سو سال پہلے مرا تھا، لیکن ابھی تک موت کی حرارت ختم نہیں ہوئی، اب اللہ تعالیٰ سے دعا کرو کہ وہ مجھے اسی حالت میں لوٹا دے، جس میں میں تھا۔
240. بنو اسرائیل سے ان کی احادیث بیان کرنا
“ बनी इस्राईल को उन की हदीसें बताना ”
حدیث نمبر: 353
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" لا تصدقوا اهل الكتاب ولا تكذبوهم وقولوا: * (آمنا بالله وما انزل إلينا وما انزل إليكم) *".-" لا تصدقوا أهل الكتاب ولا تكذبوهم وقولوا: * (آمنا بالله وما أنزل إلينا وما أنزل إليكم) *".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ اہل کتاب عبرانی زبان میں تورات پڑھتے تھے اور اہل اسلام کے لیے اس کی تفسیر عربی زبان میں پیش کرتے تھے۔ (یہ صورتحال دیکھ کر) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نہ اہل کتاب کی تصدیق کرو اور نہ تکذیب، بلکہ یہ کہہ دیا کرو: ہم اللہ تعالیٰ پر ایمان لائے اور اس (شریعت) پر جو تمہاری طرف نازل کی گئی تھی۔
حدیث نمبر: 354
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" ما حدثكم اهل الكتاب فلا تصدقوهم ولا تكذبوهم، وقولوا: آمنا بالله وكتبه ورسله، فإن كان حقا لم تكذبوهم وإن كان باطلا لم تصدقوهم".-" ما حدثكم أهل الكتاب فلا تصدقوهم ولا تكذبوهم، وقولوا: آمنا بالله وكتبه ورسله، فإن كان حقا لم تكذبوهم وإن كان باطلا لم تصدقوهم".
ابن ابی نملہ اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھا ہوا تھا، ایک یہودی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا: اے محمد! کیا اس میت سے کلام کی جاتی ہے؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ ہی بہتر جانتے ہیں۔ اس یہودی نے کہا: میں گواہی دیتا ہوں کہ اس سے کلام کی جاتی ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب اہل کتاب تم کو کوئی بات بیان کریں تو ان کی تصدیق کیا کرو نہ تکذیب، بلکہ کہا کرو: ہم اللہ تعالیٰ، اس کی کتابوں اور رسولوں پر ایمان لائے ہیں، اگر ان کی بات سچ ہوئی تو تم نے اس کی تکذیب نہیں کی اور اگر وہ بات باطل ہوئی تو تم نے اس کی تصدیق نہیں کی۔
حدیث نمبر: 355
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" حدثوا عن بني إسرائيل ولا حرج، فإنه كانت فيهم الاعاجيب". ثم انشا يحدث قال:" خرجت طائفة من بني إسرائيل حتى اتوا مقبرة لهم من مقابرهم، فقالوا: لو صلينا ركعتين، ودعونا الله عز وجل ان يخرج لنا رجلا ممن قد مات نساله عن الموت، قال: ففعلوا. فبينما هم كذلك إذ اطلع رجل راسه من قبر من تلك المقابر، خلاسي، بين عينيه اثر السجود، فقال: يا هؤلاء ما اردتم إلي؟ فقد مت منذ مائة سنة، فما سكنت عني حرارة الموت حتى كان الآن فادعوا الله عز وجل لي يعيدني كما كنت".-" حدثوا عن بني إسرائيل ولا حرج، فإنه كانت فيهم الأعاجيب". ثم أنشأ يحدث قال:" خرجت طائفة من بني إسرائيل حتى أتوا مقبرة لهم من مقابرهم، فقالوا: لو صلينا ركعتين، ودعونا الله عز وجل أن يخرج لنا رجلا ممن قد مات نسأله عن الموت، قال: ففعلوا. فبينما هم كذلك إذ أطلع رجل رأسه من قبر من تلك المقابر، خلاسي، بين عينيه أثر السجود، فقال: يا هؤلاء ما أردتم إلي؟ فقد مت منذ مائة سنة، فما سكنت عني حرارة الموت حتى كان الآن فادعوا الله عز وجل لي يعيدني كما كنت".
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بنو اسرائیل سے (ان کی روایت) بیان کر سکتے ہو، اس میں کوئی حرج نہیں ہے، کیونکہ ان میں کچھ انوکھے امور بھی پائے جاتے ہیں۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خود فرمایا: بنو اسرائیل کا ایک گروہ نکلا، وہ اپنے ایک قبرستان کے پاس سے گزرا، وہ کہنے لگے: اگر ہم دو رکعت نماز پڑھیں اور اللہ تعالیٰ سے دعا کریں کہ وہ ہمارے لیے کسی مردہ کو (زندہ کر کے اسے اس کی قبر) سے نکالے، تاکہ ہم اس سے موت کے بارے میں دریافت کر سکیں۔ پس انہوں نے ایسے ہی کیا، وہ اس طرح کر رہے تھے کہ ایک گندمی رنگ کے آدمی نے قبر سے اپنا سر نکالا، اس کی پیشانی پر سجدوں کا نشان تھا، اس نے کہا: اوئے! تم مجھ سے کیا چاہتے ہو؟ میں آج سے سو سال پہلے مرا تھا، لیکن ابھی تک موت کی حرارت ختم نہیں ہوئی، اب اللہ تعالیٰ سے دعا کرو کہ وہ مجھے اسی حالت میں لوٹا دے، جس میں میں تھا۔
241. ہجرت اور جہاد کے بغیر بھی اللہ تعالیٰ کی عبادت ممکن ہے، لیکن . . .
“ हिजरत और जिहाद के बिना भी अल्लाह की इबादत करना संभव है लेकिन... ”
حدیث نمبر: 356
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
- (حيثما كنتم، فاحسنتم عبادة الله؛ فابشروا بالجنة).- (حيثما كنتُم، فأحسنتُم عبادة الله؛ فأبشروا بالجنة).
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ دیہاتی لوگوں کی ایک جماعت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی اور کہا: اے اللہ کے رسول! اہل قرآن کا خیال ہے کہ جب تک ہجرت اور راہ خدا میں جہاد نہ کیا جائے، اس وقت تک کوئی عمل فائدہ نہیں دیتا؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم جہاں کہیں بھی ہوئے، اگر اچھے انداز میں اللہ تعالیٰ کی عبادت کرتے رہے، تو جنت کی وجہ سے خوش ہو جاؤ۔

Previous    1    2    3    4    5    6    7    8    9    Next    

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.