الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4035 :ترقیم البانی
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4103 :حدیث نمبر
سلسله احاديث صحيحه
علم سنت اور حدیث نبوی
सुन्नतों की जानकारी और नबवी हदीसें
242. لوگوں کو خیر کی تعلیم دینے والے کی فضیلت
“ लोगों को अच्छाई की शिक्षा देने वाले की फ़ज़ीलत ”
حدیث نمبر: 357
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" الخلق كلهم يصلون على معلم الخير حتى نينان البحر".-" الخلق كلهم يصلون على معلم الخير حتى نينان البحر".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ساری کی ساری مخلوق (لوگوں کو) خیر و بھلائی کی تعلیم دینے والے کے لیے رحمت کی دعا کرتی ہے، حتی کہ سمندر کی مچھلیاں بھی۔
حدیث نمبر: 358
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
- (معلم الخير يستغفر له كل شيء حتى الحيتان في البحار).- (مُعَلِّمُ الخَيْرِ يَسْتَغْفِرُ لهُ كُلُّ شيءٍ حتى الحيتانُ في البحارِ).
سیدنا جابر رضی اللہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سمندروں کی مچھلیوں سمیت ہر چیز خیر و بھلائی کی تعلیم دینے والے کے لیے بخشش طلب کرتی ہیں۔
243. طلبہ حدیث کی فضیلت
“ हदीस के छात्रों की फ़ज़ीलत ”
حدیث نمبر: 359
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
- (مرحبا بطالب العلم، [إن] طالب العلم لتحفه الملائكة وتظله باجنحتها، ثم يركب بعضهم بعضا، حتى يبلغوا السماء الدنيا؛ من حبهم لما يطلب).- (مرحباً بطَالبِ العلمِ، [إن] طالبَ العِلم لتحفُّه الملائكةُ وتظلٌّه بأجنحتِها، ثمّ يركبُ بعضُهم بعضاً، حتّى يبلغُوا السَّماء الدُّنيا؛ من حبِّهم لما يَطلُب).
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ سیدنا صفوان بن عسال مرادی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی سرخ چادر پر ٹیک لگائے مسجد میں تشریف فرما تھے، میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گیا اور کہا: اے اللہ کے رسول! میں حصول علم کے لیے آپ کے پاس آیا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: طالب علم کو مرحبا، بےشک فرشتے طالب علم کو گھیر لیتے ہیں اور اس پر اپنے پروں سے سایہ کرتے ہیں اور (کثرت تعداد کی وجہ سے) ایک دوسرے پر سوار ہوتے ہوتے آسمان دنیا تک پہنچ جاتے ہیں، کیونکہ وہ اس چیز سے محبت کرتے ہیں، جس کو طالب علم حاصل کر رہا ہوتا ہے۔ سیدنا صفوان رضی اللہ عنہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! ہم مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے مابین سفر میں ہی رہتے ہیں، آپ ہمیں موزوں پر مسح کرنے کے بارے میں فتوی دے دیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مسافر کے لیے تین دن اور مقیم کے لیے ایک دن اور ایک رات (تک مسح کرنے کی گنجائش ہے)۔
244. طلبہ حدیث کے حق میں نبوی وصیت
“ हदीस के छात्रों के लिए नबवी वसीयत ”
حدیث نمبر: 360
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يوصينا بكم. يعني طلبة الحديث".-" كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يوصينا بكم. يعني طلبة الحديث".
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے تھے: (ہم) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وصیت کو مرحبا (کہتے ہیں)۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں تمہارے بارے میں وصیت کرتے تھے۔ ان کی مراد حدیث کے طلبہ تھے۔
245. فقاہت فی الدین کن لوگوں کی صفت ہے؟
“ दिनी ज्ञान रखना किन लोगों की विशेषता है ”
حدیث نمبر: 361
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" الخير عادة والشر لجاجة ومن يرد الله به خيرا يفقهه في الدين".-" الخير عادة والشر لجاجة ومن يرد الله به خيرا يفقهه في الدين".
یونس بن میسرہ بن حلبس بیان کرتے ہیں کہ اس نے سیدنا معاویہ بن ابوسفیان رضی اللہ عنہ کو بیان کرتے ہوئے سنا، کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: خیر و بھلائی فطری چیز ہے اور شر و فساد تکلف ہے، اور اللہ تعالیٰ جس فرد کے بارے میں خیر و بھلائی کا ارادہ کرتے ہیں، اسے دین میں فقاہت عطا کر دیتے ہیں۔
حدیث نمبر: 362
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" من يرد الله به خيرا يفقهه في الدين".-" من يرد الله به خيرا يفقهه في الدين".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ جس کے ساتھ خیر و بھلائی کا ارادہ کرتے ہیں، اس کو دین میں فقاہت عطا کرتے ہیں۔
حدیث نمبر: 363
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" من يرد الله به خيرا يفقهه في الدين وإنما انا قاسم والله يعطي ولن تزال هذه الامة قائمة على امر الله لا يضرهم من خالفهم حتى ياتي امر الله".-" من يرد الله به خيرا يفقهه في الدين وإنما أنا قاسم والله يعطي ولن تزال هذه الأمة قائمة على أمر الله لا يضرهم من خالفهم حتى يأتي أمر الله".
حمید سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے سیدنا معاویہ بن ابوسفيان رضی اللہ عنہ کو خطبہ دیتے ہوئے سنا، وہ کہہ رہے تھے: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: اللہ تعالیٰ جس کے ساتھ خیر کا ارادہ کرتے ہیں، اس کو دین میں فقاہت عطا کرتے ہیں، میں تو صرف تقسیم کرنے والا ہوں، عطا کرنے والا تو اللہ تعالیٰ ہے۔ میری امت (کی ایک جماعت) ہمیشہ اللہ تعالیٰ کے حکم پر قائم رہے گی، ان کی مخالفت کرنے والے ان کو نقصان نہیں پہنچا سکیں گے، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ کا حکم آ جائے گا۔
حدیث نمبر: 364
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" من يرد الله به خيرا يفقهه في الدين وإن هذا المال حلو خضر فمن ياخذه بحقه يبارك له فيه، وإياكم والتمادح فإنه الذبح".-" من يرد الله به خيرا يفقهه في الدين وإن هذا المال حلو خضر فمن يأخذه بحقه يبارك له فيه، وإياكم والتمادح فإنه الذبح".
معبد جہنی کہتے ہیں کہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کم احادیث بیان کرتے تھے، اور ان کلمات کو تو کم ہی چھوڑتے تھے (یا راوی نے کہا: کہ) جمعہ کے خطبوں میں بیان کرتے تھے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ جس کے ساتھ خیر و بھلائی کا ارادہ کرتے ہیں، اس کو دین میں فقاہت عطا کر دیتے ہیں۔ یہ مال میٹھا سرسبز و شاداب (اور پرکشش) ہے، جو اس کو اس کے حق کے ساتھ حاصل کرے گا، اس کے لیے اس میں برکت کی جائے گی اور تم لوگ ایک دوسرے کی تعریف کرنے سے بچو، کیونکہ ایسے کرنا ذبح کرنے کے (مترادف ہے)۔
246. نیکی کی طرف رہنمائی کرنے والے کی فضیلت
“ नेकी की तरफ़ बुलाने वाले की फ़ज़ीलत ”
حدیث نمبر: 365
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" الدال على الخير كفاعله".-" الدال على الخير كفاعله".
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نیکی پر رہنمائی کرنے والا (اجر میں) اس پر عمل کرنے والے کی طرح ہے۔ یہ حدیث سیدنا ابومسعود بدری، سیدنا عبداللہ بن مسعود، سیدنا سہیل بن سعد، سیدنا بریدہ بن حصیب، سیدنا انس بن مالک، سیدنا عبداللہ بن عباس، سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم سے مروی ہے۔
247. غربا کی صفات اور ان کی فضیلت
“ ग़रीब लोगों की विशेषताएं और फ़ज़ीलत ”
حدیث نمبر: 366
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" طوبى للغرباء، قيل: ومن الغرباء يا رسول الله؟ قال: ناس صالحون قليل في ناس سوء كثير من يعصيهم اكثر ممن يطيعهم".-" طوبى للغرباء، قيل: ومن الغرباء يا رسول الله؟ قال: ناس صالحون قليل في ناس سوء كثير من يعصيهم أكثر ممن يطيعهم".
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دن ہم بیٹھے ہوئے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: غربا کے لیے خوشخبری ہے۔ کہا: گیا: اے اللہ کے رسول! غربا سے کون لوگ مراد ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ نیک لوگ جو برے لوگوں کی بہ نسبت کم ہوتے ہیں اور ان کی نافرمانی کرنے والے، ان کی اطاعت کرنے والوں سے زیادہ ہوتے ہیں۔

Previous    2    3    4    5    6    7    8    9    Next    

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.