الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4035 :ترقیم البانی
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4103 :حدیث نمبر
سلسله احاديث صحيحه
قربانی، ذبیحوں، کھانے پینے، عقیقے اور جانوروں سے نرمی کرنے کا بیان
क़ुरबानी, ज़ब्हा करना, खानापीना, अक़ीक़ा और जानवरों के साथ नरमी करना
1248. پانی ملا پتلا دودھ
“ पानी मिला हुआ पतला दूध ”
حدیث نمبر: 1867
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
- (إن آخر زادك من الدنيا ضيح من لبن. يعني: عمار بن ياسر).- (إن آخر زادك من الدنيا ضيحٌ من لبنٍ. يعني: عمار بن ياسرٍ).
ابراہیم بن سعد اپنے باپ اور وہ ان کے دادا سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں: میں نے سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کو صفین کے مقام پر، جس دن وہ شہید ہوئے، کہتے ہوئے سنا: جنت قریب کر دی گئی اور خوبصورت آنکھوں والی حور سے شادی کر لی گئی، آج ہم اپنے حبیب محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو ملیں گے۔ اور ایک روایت میں ہے کہ ہم اپنے محبوبوں یعنی محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کی جماعت کو ملیں گے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے یہ فرمایا تھا کہ دنیا سے تیرا آخری توشہ پانی ملا پتلا دودھ ہو گا۔
1249. سونے اور چاندی کے برتن استعمال کرنا حرام ہیں
“ सोने और चांदी के बर्तनों का उपयोग करना हराम है ”
حدیث نمبر: 1868
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
- (إن الذي يشرب في إناء الفضة [والذهب] إنما يجرجر في بطنه نار جهنم؛ إلا ان يتوب).- (إنّ الذِي يشربُ في إناءِ الفضّةِ [والذهبِ] إنما يُجرجرُ في بطنهِ نارَ جهنّم؛ إلا أن يتوبَ).
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیشک جو آدمی چاندی اور سونے کے برتنوں میں پیتا ہے وہ اپنے پیٹ میں جہنم کی آگ بھر رہا ہوتا ہے الا یہ کہ وہ توبہ کر لے۔
حدیث نمبر: 1869
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
- (نهى عن الاكل والشرب في آنية الذهب والفضة).- (نهى عن الأكل والشرب في آنية الذهب والفضّة).
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سونے اور چاندی کے برتنوں میں کھانے پینے سے منع فرمایا۔
1250. ٹوٹے ہوئے برتن میں کھانا پینا منع ہے
“ टूटे हुए बर्तन में खाना या पीना मना है ”
حدیث نمبر: 1870
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" نهى عن الشرب من ثلمة القدح، وان ينفخ في الشراب".-" نهى عن الشرب من ثلمة القدح، وأن ينفخ في الشراب".
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ٹوٹے ہوئے پیالے میں پینے سے اور برتن میں سانس لینے سے منع فرمایا۔
حدیث نمبر: 1871
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" نهي ان يشرب من كسر القدح".-" نهي أن يشرب من كسر القدح".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ٹوٹے ہوئے برتن میں پینے سے منع فرمایا۔
1251. تمام برتنوں کے استعمال کی اجازت
“ सभी बर्तनों का उपयोग करने की अनुमति ”
حدیث نمبر: 1872
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" اجتنبوا كل ما اسكر".-" اجتنبوا كل ما أسكر".
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قبروں کی زیارت سے، (چار قسم کے) برتنوں (کے استعمال) سے اور تین دنوں کے بعد قربانیوں کا گوشت ذخیرہ کرنے سے منع فرمایا۔ لیکن (کچھ عرصہ کے بعد) فرمایا: بلاشبہ میں نے تم لوگوں کو قبروں کی زیارت سے منع کیا تھا، لیکن (اب حکم دیتا ہوں کہ) ان کی زیارت کیا کرو، کیونکہ یہ آخرت یاد دلاتی ہیں اور میں نے تم کو (کچھ) برتنوں سے منع کیا تھا، لیکن (اب حکم دیتا ہوں کہ) ان کو مشروبات کے لیے استعمال کیا کرو اور نشہ دینے والی ہر چیز سے اجتناب کرو اور میں نے تم کو قربانیوں کا گوشت تین ایام سے زیادہ ذخیرہ کرنے سے منع کیا تھا، لیکن (اب کہتا ہوں کہ) جب تک چاہو، اپنے پاس گوشت روکے رکھو۔
حدیث نمبر: 1873
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم عن نبيذ الجر".-" نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم عن نبيذ الجر".
ابوعالیہ کہتے ہیں کہ جب سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے گھڑے کی نبیذ کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے گھڑے کی نبیذ سے منع فرمایا تھا۔
حدیث نمبر: 1874
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" لا تشربوا في الدباء ولا في المزفت ولا في النقير وانتبذوا في الاسقية.-" لا تشربوا في الدباء ولا في المزفت ولا في النقير وانتبذوا في الأسقية.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ وفد عبدالقیس کے لوگوں نے پوچھا: اے اللہ کے رسول! ہم کن برتنوں میں نہ پئیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کدو کے برتن میں، تارکول والے برتن میں اور پیالہ نما گڑھا کی ہوئی لکڑی میں نہ پیو اور مشکیزوں میں نبیذ بنایا کرو۔ انہوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! اگر مشکیزوں میں بھی (‏‏‏‏نبید) جوش مارنے لگ جائے تو؟ آپ صلى اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (ایسی صورت میں) مزید پانی ڈال دیا کرو۔ انہوں نے کہا: اے اللہ کے رسول ... پھر آپ صلى اللہ علیہ وسلم نے انہیں تیسری یا چوتھی دفعہ فرمایا کہ اسے بہا دیا کرو۔ پھر فرمایا: بے شک اللہ تعالیٰ نے مجھ پر شراب، جوا، «كوبه» اور ہر نشہ آور چیز کو حرام کر دیا ہے۔ سفیان کہتے ہیں: میں نے علی بن بذیمہ سے «كوبه» کی بابت دریافت کیا؟ انہوں نے کہا: ڈھول کو کہتے ہیں۔
1252. ہر اچھے کام میں دائیں ہاتھ اور دائیں جانب کو مقدم کرنا
“ हर अच्छे काम को दाहिने हाथ और दाहिनी ओर से करना ”
حدیث نمبر: 1875
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" لياكل احدكم بيمينه وليشرب بيمينه ولياخذ بيمينه وليعط بيمينه، فإن الشيطان ياكل بشماله ويشرب بشماله ويعطي بشماله وياخذ بشماله".-" ليأكل أحدكم بيمينه وليشرب بيمينه وليأخذ بيمينه وليعط بيمينه، فإن الشيطان يأكل بشماله ويشرب بشماله ويعطي بشماله ويأخذ بشماله".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر کوئی دائیں ہاتھ سے کھائے، دائیں سے پئے، دائیں ہاتھ سے لے اور دائیں ہاتھ سے دے، کیونکہ شیطان بائیں ہاتھ سے کھاتا ہے، بائیں ہاتھ سے پیتا ہے، بائیں ہاتھ سے دیتا ہے اور بائیں ہاتھ سے لیتا ہے۔
حدیث نمبر: 1876
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" الايمن فالايمن ـ وفي طريق: الايمنون الايمنون ـ الا فيمنوا".-" الأيمن فالأيمن ـ وفي طريق: الأيمنون الأيمنون ـ ألا فيمنوا".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پانی ملا دودھ لایا گیا، آپ کی دائیں جانب ایک بدو اور بائیں جانب سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ بیٹھے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دودھ پیا اور باقی بدو کو تھما دیا اور فرمایا: دائیں طرف والا، پس دائیں طرف والا (مقدم ہے) اور ایک روایت میں ہے: دائیں طرف والے، پس دائیں طرف والے، خبردار! دائیں طرف سے شروع کیا کرو۔

Previous    5    6    7    8    9    10    11    12    13    Next    

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.