الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4035 :ترقیم البانی
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4103 :حدیث نمبر
سلسله احاديث صحيحه
قربانی، ذبیحوں، کھانے پینے، عقیقے اور جانوروں سے نرمی کرنے کا بیان
क़ुरबानी, ज़ब्हा करना, खानापीना, अक़ीक़ा और जानवरों के साथ नरमी करना
1240. شکار کے احکام
“ शिकार के नियम ”
حدیث نمبر: 1857
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" إذا رميت الصيد فادركته بعد ثلاث ليال وسهمك فيه فكله ما لم ينتن".-" إذا رميت الصيد فأدركته بعد ثلاث ليال وسهمك فيه فكله ما لم ينتن".
سیدنا ابوثعلبہ خشنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو شکار کو تیر وغیرہ مارتا ہے، لیکن وہ (غائب ہو جاتا ہے اور) تجھے تین دنوں کے بعد ملتا ہے اور تیرا تیر اس میں موجود ہوتا ہے تو جب تک وہ بدبودار (اور متعفن) نہ ہو، اسے کھانے کے لیے استعمال کر لیا کر۔
حدیث نمبر: 1858
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" كل ما ردت عليك قوسك".-" كل ما ردت عليك قوسك".
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تیری کمان (جس شکار کو) واپس پلٹا دے (یعنی جس جانور کو شکار کر لے) اسے کھا لے۔ یہ حدیث سیدنا عبداللہ بن عمرو، سیدنا ابوثعلبہ خشنی، سیدنا عقبہ بن عامر اور سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہم سے روایت کی گئی ہے۔
1241. سفر کے آداب
“ यात्रा के नियम ”
حدیث نمبر: 1859
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" إذا سرتم في ارض خصبة، فاعطوا الدواب حقها او حظها، وإذا سرتم في ارض جدبة فانجوا عليها، وعليكم بالدلجة، فإن الارض تطوى بالليل، وإذا عرستم، فلا تعرسوا على قارعة الطريق فإنها ماوى كل دابة".-" إذا سرتم في أرض خصبة، فأعطوا الدواب حقها أو حظها، وإذا سرتم في أرض جدبة فانجوا عليها، وعليكم بالدلجة، فإن الأرض تطوى بالليل، وإذا عرستم، فلا تعرسوا على قارعة الطريق فإنها مأوى كل دابة".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم سبزہ زاروں میں سفر کر رہے ہو تو جانوروں کو ان کا حق دیا کرو (یعنی ان کو چرنے دیا کرو) اور جب قحط زدہ زمین سے گزر ہو رہا ہو تو تیز چلا کرو اور رات کو سفر کیا کرو کیونکہ رات میں زمین کی مسا فت مختصر ہو جاتی ہے۔ جب تم کہیں پڑاؤ ڈالو تو وسط راہ میں ڈیرہ مت لگایا کرو، کیونکہ (ایسے مقامات رات کو) ہر قسم کے جانوروں کا ٹھکانہ ہوتے ہیں۔
1242. ہمسائیوں کے حقوق
“ पड़ोसियों के अधिकार ”
حدیث نمبر: 1860
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" إذا طبختم اللحم فاكثروا المرق او الماء، فإنه اوسع، او ابلغ للجيران".-" إذا طبختم اللحم فأكثروا المرق أو الماء، فإنه أوسع، أو أبلغ للجيران".
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم گوشت پکاؤ تو اس میں شوربہ یا پانی زیادہ کر لیا کرو، کیونکہ وہ زیادہ پڑوسیوں کو دیا جا سکے گا۔
1243. صدقے کا ہدیے میں تبدیل ہونا
“ सदक़ह का उपहार में बदल जाना ”
حدیث نمبر: 1861
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" اشووا لنا منه، فقد بلغ محله".-" اشووا لنا منه، فقد بلغ محله".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے گھر داخل ہوئے اور گوشت دیکھ کر فرمایا: اس کا کچھ حصہ ہمارے لیے بھونو۔ انہوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! یہ تو صدقہ ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بس تم اس کا کچھ حصہ ہمارے لیے بھون دو، یہ اپنے مقام پر پہنچ چکا ہے۔
1244. کھانا کھلانے، شیریں گفتگو کرنے اور اس کی ترغیب
“ खाना खिलने और अच्छी बात करने की नसीहत ”
حدیث نمبر: 1862
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" اطعموا الطعام، واطيبوا الكلام".-" أطعموا الطعام، وأطيبوا الكلام".
سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (لوگوں کو) کھانا کھلایا کرو اور عمدہ کلام کیا کرو۔
حدیث نمبر: 1863
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" اطعموا الطعام، وافشوا السلام، تورثوا الجنان".-" أطعموا الطعام، وأفشوا السلام، تورثوا الجنان".
محمد بن زیاد کہتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن حارث رضی اللہ عنہ ہمارے پاس سے گزرتے اور کہتے تھے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (لوگوں کو) کھانا کھلاؤ اور سلام کو عام کرو، جنتوں کے وارث بن جاؤ گے۔
1245. رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی کھجوروں میں معجزانہ برکت
“ रसूल अल्लाह ﷺ की खजूरों में चमत्कारी बरकत ”
حدیث نمبر: 1864
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
- (اعطاني - صلى الله عليه وسلم - شيئا من تمر، فجعلته في مكتل لنا، فعلقناه في سقف البيت، فلم نزل ناكل منه؛ حتى كان آخره اصابه اهل الشام حيث اغاروا على المدينة).- (أَعطاني - صلى الله عليه وسلم - شَيئاً من تمر، فجعلتُه في مِكْتَلِ لنا، فعلّقناه في سَقْفِ البيتِ، فلمْ نَزَل نأكلُ منه؛ حتَّى كانَ آخرُهُ أصابَهُ أهلُ الشام حيثُ أغارُوا على المدينةِ).
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے کچھ کھجوریں دیں، میں نے ان کو ایک ٹوکرے میں رکھا اور گھر کی چھت کے ساتھ لٹکا دیا، ہم (عرصہ دراز تک) اس سے (کجھوریں نکال کر) کھاتے رہے، جب اہل شام نے مدینہ پر حملہ کیا تو وہ (ٹوکرا) ان کے ہتھے لگ گیا۔
1246. مجبوری میں مردار کھانا جائز ہے
“ मजबूरी में मरा हुआ खाना जाइज़ है ”
حدیث نمبر: 1865
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" اعندكم ما يغنيكم؟ قال: لا. قال: فكلوها (يعني الناقة) وكانت قد ماتت".-" أعندكم ما يغنيكم؟ قال: لا. قال: فكلوها (يعني الناقة) وكانت قد ماتت".
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: حرہ مقام پر ایک آدمی کی اونٹنی تھی اس نے وہ کسی دوسرے آدمی کو دے دی اور وہ اب بیمار ہو گئی تھی۔ جب وہ مرنے لگی تو اس کی بیوی نے اسے کہا: (بہتر ہے کہ) آپ اس کو نحر کر دیں تاکہ ہم سب (اس کا گوشت تو) کھا لیں۔ لیکن اس نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا (اور وہ اونٹنی مر گئی)۔ اس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ کر ساری بات ذکر کر دی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے پوچھا: کیا تمہارے پاس تمہیں کفایت کرنے کے بقدر کوئی چیز ہے؟ اس نے کہا: نہیں۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو پھر اس (اونٹنی کے مردار) کو کھا لو۔ اس وقت وہ اونٹنی مر چکی تھی۔ اس نے کہا: پس ہم بیس دن تک اس کی چربی اور گوشت کھاتے رہے۔ پھر ہمیں اس کا پہلا مالک ملا اور پوچھا: تم لوگوں نے اس کو نحر کیوں نہیں کر لیا تھا؟ میں نے کہا: بس میں آپ سے شرماتا تھا۔
1247. چیز کے حلال ہونے کی تحقیق کرنا
“ चीज़ के हलाल होने की जांच करना ”
حدیث نمبر: 1866
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" امرت الرسل قبلي الا تاكل إلا طيبا ولا تعمل إلا صالحا".-" أمرت الرسل قبلي ألا تأكل إلا طيبا ولا تعمل إلا صالحا".
سیدہ ام عبداللہ رضی اللہ عنہا جو سیدنا شداد بن اوس رضی اللہ عنہ کی بہن تھیں، نے طویل دن اور سخت گرمی کی وجہ سے افطاری کے وقت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف دودھ کا ایک پیالہ بھیجا، لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے قاصد کو واپس کر دیا اور فرمایا کہ (پوچھ کر آؤ کہ) یہ دودھ کہاں سے لیا؟ اس نے جواب بھیجا کہ اپنی بکری کا دودھ ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قاصد کو دوبارہ واپس کر دیا کہ (یہ پوچھ کر آؤ کہ) وہ بکری کہاں سے لی ہے؟ اس نے کہا: میں نے اپنے مال کے عوض خریدی ہے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (اتنی چھان بین کے بعد) وہ پی لیا۔ دوسرے دن ام عبداللہ رضی اللہ عنہا خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پہنچ گئیں اور کہا: اے اللہ کے رسول! میں نے طویل دن اور سخت گرمی کی وجہ سے آپ پر ترس کھاتے ہوئے (کل) دودھ کا پیالہ بھیجا تھا، لیکن آپ نے (تحقیق کرنے کے لیے) میرے قاصد کو میری طرف پلٹا دیا، (ایسے کیوں ہے)؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھ سے قبل رسولوں کو یہی حکم دیا گیا کہ وہ طیّب (یعنی حلال) چیز کھائیں اور صرف نیک عمل کریں۔

Previous    4    5    6    7    8    9    10    11    12    Next    

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.