صحيح البخاري سے متعلقہ
43. باب كيف يبايع الإمام الناس:
باب: امام لوگوں سے کن باتوں پر بیعت لے؟
حدیث نمبر: 7205
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ سُفْيَانَ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دِينَارٍ، قَالَ:" لَمَّا بَايَعَ النَّاسُ عَبْدَ الْمَلِكِ، كَتَبَ إِلَيْهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ إِلَى عَبْدِ اللَّهِ عَبْدِ الْمَلِكِ أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ، إِنِّي أُقِرُّ بِالسَّمْعِ وَالطَّاعَةِ لِعَبْدِ اللَّهِ عَبْدِ الْمَلِكِ أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ عَلَى سُنَّةِ اللَّهِ وَسُنَّةِ رَسُولِهِ فِيمَا اسْتَطَعْتُ، وَإِنَّ بَنِيَّ قَدْ أَقَرُّوا بِذَلِكَ".
ہم سے عمرو بن علی نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے یحییٰ نے بیان کیا، ان سے سفیان نے بیان کیا، انہوں نے کہا مجھ سے عبداللہ بن دینار نے بیان کیا کہا کہ جب لوگوں نے عبدالملک کی بیعت کی تو عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے اسے لکھا ”اللہ کے بندے عبدالملک امیرالمؤمنین کے نام، میں اقرار کرتا ہوں سننے اور اطاعت کرنے کی۔ اللہ کے بندے عبدالملک امیرالمؤمنین کے لیے اللہ کے دین اور اس کے رسول کی سنت کے مطابق، جتنی مجھ میں طاقت ہو گی اور میرے بیٹوں نے بھی اس کا اقرار کیا۔“ [صحيح البخاري/كتاب الأحكام/حدیث: 7205]
حضرت عبداللہ بن دینار رحمہ اللہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: لوگوں نے عبدالملک کی بیعت کی تو حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نے انہیں لکھا: ”اللہ کے بندے امیر المؤمنین عبدالملک کے نام، میں اللہ کے بندے امیر المؤمنین عبدالملک کی بات سننے اور ماننے کا اقرار کرتا ہوں، یہ اقرار اللہ کے دین اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کے مطابق ہوگا اور جتنی مجھ میں طاقت ہوگی اور میرے بیٹے بھی اس کا اقرار کرتے ہیں۔“ [صحيح البخاري/كتاب الأحكام/حدیث: 7205]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥عبد الله بن عمر العدوي، أبو عبد الرحمن | صحابي | |
👤←👥عبد الله بن دينار القرشي، أبو عبد الرحمن عبد الله بن دينار القرشي ← عبد الله بن عمر العدوي | ثقة | |
👤←👥سفيان الثوري، أبو عبد الله سفيان الثوري ← عبد الله بن دينار القرشي | ثقة حافظ فقيه إمام حجة وربما دلس | |
👤←👥يحيى بن سعيد القطان، أبو سعيد يحيى بن سعيد القطان ← سفيان الثوري | ثقة متقن حافظ إمام قدوة | |
👤←👥عمرو بن علي الفلاس، أبو حفص عمرو بن علي الفلاس ← يحيى بن سعيد القطان | ثقة حافظ |
صحیح بخاری کی حدیث نمبر 7205 کے فوائد و مسائل
الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:7205
حدیث حاشیہ:
عبدالملک کی حکومت سے پہلے اختلاف و انتشار تھا۔
حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے یزید بن معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی بھی بیعت کی تھی۔
طوائف الملوکی کے دور میں انھوں نے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔
عبدالملک کی حکومت پر تمام لوگوں کا اتفاق ہو گیا تو انھوں نے بھی عبدالملک بن مروان کو اپنی "سمع وطاعت" کے متعلق خط لکھ دیا۔
عبدالملک کی حکومت سے پہلے اختلاف و انتشار تھا۔
حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے یزید بن معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی بھی بیعت کی تھی۔
طوائف الملوکی کے دور میں انھوں نے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔
عبدالملک کی حکومت پر تمام لوگوں کا اتفاق ہو گیا تو انھوں نے بھی عبدالملک بن مروان کو اپنی "سمع وطاعت" کے متعلق خط لکھ دیا۔
[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 7205]
Sahih Bukhari Hadith 7205 in Urdu
عبد الله بن دينار القرشي ← عبد الله بن عمر العدوي