یہ تکبیرات کے دن ہیں ، تکبیرات سنئیے۔
علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
57. باب الرمل فى الحج والعمرة:
باب: حج اور عمرہ میں رمل کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 1606
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قال:" مَا تَرَكْتُ اسْتِلَامَ هَذَيْنِ الرُّكْنَيْنِ فِي شِدَّةٍ وَلَا رَخَاءٍ مُنْذُ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْتَلِمُهُمَا"، قُلْتُ لِنَافِعٍ: أَكَانَ ابْنُ عُمَرَ يَمْشِي بَيْنَ الرُّكْنَيْنِ، قَالَ: إِنَّمَا كَانَ يَمْشِي لِيَكُونَ أَيْسَرَ لِاسْتِلَامِهِ.
ہم سے مسدد نے بیان کیا، ان سے یحییٰ قطان نے بیان کیا، ان سے عبیداللہ عمری نے، ان سے نافع نے اور ان سے ابن عمر رضی اللہ عنہما نے بیان کیا۔ جب سے میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ان دونوں رکن یمانی کو چومتے ہوئے دیکھا میں نے بھی اس کے چومنے کو خواہ سخت حالات ہوں یا نرم نہیں چھوڑا۔ میں نے نافع سے پوچھا کیا ابن عمر رضی اللہ عنہما ان دونوں یمنی رکنوں کے درمیان معمول کے مطابق چلتے تھے؟ تو انہوں نے بتایا کہ آپ معمول کے مطابق اس لیے چلتے تھے تاکہ حجر اسود کو چھونے میں آسانی رہے۔ [صحيح البخاري/كتاب الحج/حدیث: 1606]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥عبد الله بن عمر العدوي، أبو عبد الرحمن | صحابي | |
👤←👥نافع مولى ابن عمر، أبو عبد الله نافع مولى ابن عمر ← عبد الله بن عمر العدوي | ثقة ثبت مشهور | |
👤←👥عبيد الله بن عمر العدوي، أبو عثمان عبيد الله بن عمر العدوي ← نافع مولى ابن عمر | ثقة ثبت | |
👤←👥يحيى بن سعيد القطان، أبو سعيد يحيى بن سعيد القطان ← عبيد الله بن عمر العدوي | ثقة متقن حافظ إمام قدوة | |
👤←👥مسدد بن مسرهد الأسدي، أبو الحسن مسدد بن مسرهد الأسدي ← يحيى بن سعيد القطان | ثقة حافظ |
صحیح بخاری کی حدیث نمبر 1606 کے فوائد و مسائل
الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:1606
حدیث حاشیہ:
(1)
بیت اللہ کے چار کونے ہیں:
رکن یمانی اور حجراسود والے کونوں کو يمانيين کہتے ہیں۔
رکن عراقی اور رکن شامی کو شاميين کہا جاتا ہے۔
(2)
رکن یمانی اور حجراسود کے درمیان رمل نہیں کیا جاتا بلکہ عام معمول کے مطابق چلنا ہوتا ہے۔
اس حدیث کی باب سے مطابقت اس طرح ہے کہ سائل نے حضرت نافع سے رکن یمانی اور حجراسود کے درمیان چلنے کے متعلق دریافت کیا۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ اس کے درمیان رمل نہیں ہوتا تھا اور اس کے علاوہ میں رمل ہوتا تھا۔
حضرت نافع نے بتایا کہ حضرت ابن عمرؓ رکن یمانی اور حجراسود کے درمیان اس لیے عام چال چلتے تھے تاکہ حجراسود کو بآسانی بوسہ دیا جا سکے۔
(3)
رکن یمانی کو ہاتھ لگانا استلام کہلاتا ہے۔
ہاتھ لگا کر اسے چومنا درست نہیں جبکہ حجراسود کو چومنا مسنون ہے۔
اگر ایسا ممکن نہ ہو تو حجر اسود کو ہاتھ لگا کر چومنا چاہیے۔
اگر ایسا بھی نہ ہو سکے تو دور سے اشارہ کر دے۔
اشارے کی صورت میں ہاتھ کو چومنا صحیح نہیں۔

[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 1606]
Sahih Bukhari Hadith 1606 in Urdu
نافع مولى ابن عمر ← عبد الله بن عمر العدوي