صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
10. باب من رأى الهبة الغائبة جائزة:
باب: جن کے نزدیک غائب چیز کا ہبہ کرنا درست ہے۔
حدیث نمبر: 2584
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، قَالَ: حَدَّثَنِي عُقَيْلٌ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، قَالَ: ذَكَرَ عُرْوَةُ، أَنَّ الْمِسْوَرَ بْنَ مَخْرَمَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، وَمَرْوَانَ أَخْبَرَاهُ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ جَاءَهُ وَفْدُ هَوَازِنَ قَامَ فِي النَّاسِ فَأَثْنَى عَلَى اللَّهِ بِمَا هُوَ أَهْلُهُ، ثُمَّ قَالَ: أَمَّا بَعْدُ،" فَإِنَّ إِخْوَانَكُمْ جَاءُونَا تَائِبِينَ، وَإِنِّي رَأَيْتُ أَنْ أَرُدَّ إِلَيْهِمْ سَبْيَهُمْ، فَمَنْ أَحَبَّ مِنْكُمْ أَنْ يُطَيِّبَ ذَلِكَ فَلْيَفْعَلْ، وَمَنْ أَحَبَّ أَنْ يَكُونَ عَلَى حَظِّهِ حَتَّى نُعْطِيَهُ إِيَّاهُ مِنْ أَوَّلِ مَا يُفِيءُ اللَّهُ عَلَيْنَا"، فَقَالَ النَّاسُ: طَيَّبْنَا لَكَ.
ہم سے سعید بن ابی مریم نے بیان کیا، ان سے لیث نے بیان کیا، کہا کہ مجھ سے عقیل نے بیان کیا ابن شہاب سے، ان سے عروہ نے ذکر کیا کہ مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ اور مروان بن حکم نے انہیں خبر دی کہ جب قبیلہ ہوازن کا وفد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو خطاب فرمایا اور اللہ کی شان کے مطابق ثناء کے بعد آپ نے فرمایا: امابعد! یہ تمہارے بھائی توبہ کر کے ہمارے پاس آئے ہیں اور میں یہی بہتر سمجھتا ہوں کہ ان کے قیدی انہیں واپس کر دئیے جائیں۔ اب جو شخص اپنی خوشی سے (قیدیوں کو) واپس کرنا چاہے وہ واپس کر دے اور جو یہ چاہے کہ انہیں ان کا حصہ ملے (تو وہ بھی واپس کر دے) اور ہمیں اللہ تعالیٰ (اس کے بعد) سب سے پہلی جو غنیمت دے گا، اس میں سے ہم اسے معاوضہ دے دیں گے۔ لوگوں نے کہا ہم اپنی خوشی سے (ان کے قیدی واپس کر کے) آپ کا ارشاد تسلیم کرتے ہیں۔ [صحيح البخاري/كتاب الهبة/حدیث: 2584]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥مروان بن الحكم القرشي، أبو الحكم، أبو عبد الملك، أبو القاسم | صدوق حسن الحديث | |
👤←👥المسور بن مخرمة القرشي، أبو عبد الرحمن المسور بن مخرمة القرشي ← مروان بن الحكم القرشي | صحابي | |
👤←👥عروة بن الزبير الأسدي، أبو عبد الله عروة بن الزبير الأسدي ← المسور بن مخرمة القرشي | ثقة فقيه مشهور | |
👤←👥محمد بن شهاب الزهري، أبو بكر محمد بن شهاب الزهري ← عروة بن الزبير الأسدي | الفقيه الحافظ متفق على جلالته وإتقانه | |
👤←👥عقيل بن خالد الأيلي، أبو خالد عقيل بن خالد الأيلي ← محمد بن شهاب الزهري | ثقة ثبت | |
👤←👥الليث بن سعد الفهمي، أبو الحارث الليث بن سعد الفهمي ← عقيل بن خالد الأيلي | ثقة ثبت فقيه إمام مشهور | |
👤←👥سعيد بن أبي مريم الجمحي، أبو محمد سعيد بن أبي مريم الجمحي ← الليث بن سعد الفهمي | ثقة ثبت |
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح البخاري |
2608
| إخوانكم هؤلاء جاءونا تائبين وإني رأيت أن أرد إليهم سبيهم فمن أحب منكم أن يطيب ذلك فليفعل ومن أحب أن يكون على حظه حتى نعطيه إياه من أول ما يفيء الله علينا فليفعل |
صحيح البخاري |
2584
| إخوانكم جاءونا تائبين وإني رأيت أن أرد إليهم سبيهم فمن أحب منكم أن يطيب ذلك فليفعل ومن أحب أن يكون على حظه حتى نعطيه إياه من أول ما يفيء الله علينا |
صحيح البخاري |
3132
| إخوانكم هؤلاء قد جاءونا تائبين وإني قد رأيت أن أرد إليهم سبيهم من أحب أن يطيب فليفعل ومن أحب منكم أن يكون على حظه حتى نعطيه إياه من أول ما يفيء الله علينا فليفعل |
صحيح البخاري |
4319
| إخوانكم قد جاءونا تائبين وإني قد رأيت أن أرد إليهم سبيهم فمن أحب منكم أن يطيب ذلك فليفعل ومن أحب منكم أن يكون على حظه حتى نعطيه إياه من أول ما يفيء الله علينا فليفعل |
سنن أبي داود |
2693
| إخوانكم هؤلاء جاءوا تائبين وإني قد رأيت أن أرد إليهم سبيهم فمن أحب منكم أن يطيب ذلك فليفعل ومن أحب منكم أن يكون على حظه حتى نعطيه إياه من أول ما يفيء الله علينا فليفعل |
صحیح بخاری کی حدیث نمبر 2584 کے فوائد و مسائل
مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 2584
حدیث حاشیہ:
مسور بن مخرمہ ؓ کی کنیت ابوعبدالرحمن ہے، زہری و قریشی ہیں۔
عبدالرحمن بن عوف ؓ کے بھانجے ہیں۔
ہجرت نبی کے دو سال بعد مکہ میں ان کی پیدائش ہوئی۔
ذی الحجہ 8 ھ میں مدینہ منورہ پہنچے۔
وفات نبوی کے وقت ان کی عمر صرف آٹھ سال تھی۔
انہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے حدیث کی سماعت کی اور ان کو یاد رکھا۔
بڑے فقیہ اور صاحب فضل اور دیندار تھے۔
عثمان ؓ کی شہادت تک مدینہ ہی میں مقیم رہے۔
بعد شہادت مکہ میں منتقل ہوگئے اور معاویہ ؓ کی وفات تک وہیں مقیم رہے۔
انہوں نے یزید کی بیعت کو پسند نہیں کیا۔
لیکن پھر بھی مکہ ہی میں رہے جب تک کہ یزید نے لشکر بھیجا اور مکہ کا محاصرہ کرلیا۔
اس وقت ابن زبیر ؓ مکہ ہی میں موجود تھے۔
چنانچہ اس محاصرہ میں مسور بن مخرمہ ؓ کو بھی منجنیق سے پھینکا ہوا ایک پتھر لگا۔
یہ اس وقت نماز پڑھ رہے تھے۔
اس پتھر سے ان کی شہادت واقع ہوئی۔
یہ واقعہ ربیع الاول64ھ کی چاند رات کو ہوا۔
ان سے بہت سے لوگوں نے روایت کی ہے۔

[صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 2584]
الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:2584
حدیث حاشیہ:
اس روایت کے مطابق آئندہ مالِ غنیمت کا معاملہ مبہم تھا، گویا وہ غائب تھا لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آئندہ آنے والا مال ہبہ کر دیا۔
اس میں کوئی چیز حاضر نہیں تھی۔
اس سے معلوم ہوا کہ اگر کوئی شے معلوم ہو اور اس کا حصول ممکن ہو تو غائب چیز ہبہ کی جا سکتی ہے۔

[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 2584]
تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 2608
2608 [صحيح بخاري، حديث نمبر:2608]
حدیث حاشیہ:
باب کی مطابقت ظاہر ہے کہ صحابہ نے جو متعدد لوگ تھے، ہوازن کے لوگوں کو جو متعدد تھے، قیدیوں کا ہبہ کیا۔

[صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 2608]
مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 4319
4319 [صحيح بخاري، حديث نمبر:4319]
حدیث حاشیہ:
ہوازن کے وفد میں24 آدمی آئے تھے جن میں ابو بر قان سعدی بھی تھا، اس نے کہا یارسول اللہ! ان قیدیوں میں آپ کے دودھ کے رشتہ سے آپ کی کئی مائیں اور خالہ ہیں اور دودھ کی بہنیں بھی ہیں۔
آپ ہم پر کرم فرمائیں اور ان سب کو آزاد فرما دیں۔
آپ پر اللہ بہت کرم کرے گا۔
آپ نے جو جواب دیا وہ روایت میں یہاں تفصیل سے بیان ہوا ہے۔
آپ نے سارے قیدیو ں کو آزاد فرما دیا۔

[صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 4319]
مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 3132
3132. حضرت مروان بن حکیم اور حضرت مسور بن مخرمہ ؓ سے روایت ہے، انھوں نے بتایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جب ہوازن کے لوگ مسلمان ہوکر آئے اور آپ سے درخواست کی کہ ان کے مال اور قیدی انھیں واپس کردیں تو آپ نے ان سے فرمایا: ”مجھے وہ بات پسند ہے جو سچی ہو۔ تم دو چیزوں میں سے ایک چیز اختیار کرسکتے ہو: قیدی یا مال مویشی۔ میں نے اس سلسلے میں بہت انتظار کیا۔“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے واقعی تقریباً دس دن تک طائف سے واپسی پر ان کا انتظار کیا تھا۔ جب ان پر یہ امر واضح ہوگیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کو صرف ایک ہی چیز واپس کریں گے تو انھوں نے عرض کیا: ہم اپنے قیدیوں کا انتخاب کرتے ہیں۔ اس کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسلمانوں میں خطبہ دینے کے لیے کھڑے ہوئے اور اللہ تعالیٰ کی اس کے شایان شان تعریف کی۔ اس کے بعد فرمایا: ”أمابعد، تمہارے یہ بھائی تائب ہوکر آئے ہیں اور میرا خیال ہے کہ میں ان کے قیدی انھیں واپس کردوں۔ جو کوئی۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [صحيح بخاري، حديث نمبر:3132]
حدیث حاشیہ:
قوم ہوازن میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اولین دایہ حلیمہ سعدیہ تھیں۔
ابن اسحاق نے مغازی میں نکالا کہ ہوازن والوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے یوں عرض کیا تھا آپ ان عورتوں پر احسان کیجئے جن کا آپ نے دودھ پیا ہے۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی بنا پر ہوازن والوں کو بھائی قرار دیا اور مجاہدین سے فرمایا کہ وہ اپنے اپنے حصہ کے لونڈی غلام ان کو واپس کردیں‘ چنانچہ ایسا ہی کیا گیا۔
اس حدیث میں کئی ایک تمدنی امور بھی بتلائے گئے ہیں جن میں اقوام میں نمائندگی کا اصول بھی ہے جسے اسلام نے سکھایا ہے اسی اصول پر موجودہ جمہوری طرز حکومت وجود میں آیا ہے۔
اس روایت کی سندمیں مروان بن حکم کا بھی نام آیا ہے‘ اس پر مولانا وحید الزمان مرحوم فرماتے ہیں:
مروان نے نہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے‘ نہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت اٹھائی ہے۔
اس کے اعمال بہت خراب تھے اور اسی وجہ سے لوگوں نے حضرت امام بخاری پر طعن کیا ہے کہا مروان سے روایت کرتے ہیں۔
حالانکہ حضرت امام بخاری ؒ نے اکیلے مروان سے روایت نہیں کی‘ بلکہ مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ‘ جوصحابی ہیں‘ روایت کی ہے اور اکثر ایسا بھی ہوتا ہے کہ بعض برے شخص حدیث کی روایت میں سچا اور با احتیاط ہوتا ہے تو محدثین اس سے روایت کرتے ہیں۔
اور کوئی شخص بہت نیک اور صالح ہوتاہے لیکن وہ عبادت یا دوسرے علم میں مصروف رہنے کہ وجہ سے حدیث کے الفاظ اور متن کا خوب خیال نہیں رکھتا‘ تومحدثین اس سے روایت نہیں کرتے یا اس کی روایت کو ضعیف جانتے ہیں۔
ایسی بہت سی مثالیں موجود ہیں۔
مجتہدین عظام میں کچھ حضرات توایسے ہیں جن کا طریقہ کار استخراج و استنباط مسائل اجتہاد کے طریق پر تھا۔
کچھ فقہ اور حدیث ہر دو کے جامع تھے۔
بہر حال حضرت امام بخاری ؒ اپنی جگہ پر مجتہد مطلق ہیں۔
اگر وہ کسی جگہ مروان جیسے لوگوں کی مرویات نقل کرتے ہیں تو ان کے ساتھ کسی اور معتبر شاہد کو بھی پیش کردیتے ہیں۔
جو ان کے کمال احتیاط کی دلیل ہے اور اس بنا پر ان پر طعن کرنا محض تعصب اور کورباطنی کا ثبوت دینا ہے۔

[صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 3132]
الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:2608
2608 [صحيح بخاري، حديث نمبر:2608]
حدیث حاشیہ:
غنیمت حاصل کرنے والے کئی لوگ تھے، انہوں نے قیدی وفد ہوازن کو ہبہ کیے۔
اس حدیث سے امام بخاری ؒ نے استدلال کیا ہے کہ مشترکہ چیز کا ہبہ جائز ہے۔
بعض لوگ کہتے ہیں کہ یہ شرعی ہبہ نہیں تھا کیونکہ قبیلۂ ہوازن کو ان کے قیدی واپس کیے گئے تھے۔
اگر کوئی چیز اصل مالک کو واپس کر دی جائے تو اسے ہبہ نہیں کہا جاتا۔
ہمارے رجحان کے مطابق یہ ہبہ ہی کی ایک صورت تھی کیونکہ وہ جنگی قیدی اب غنیمت حاصل کرنے والوں کی ملکیت تھے اور انہوں نے اپنی ملکیت وفد ہوازن کو ہبہ کی تھی۔
اس سے معلوم ہوا کہ مشاع کا ہبہ جو تقسیم ہو سکتا ہے جائز ہے۔
امام ابو حنیفہ ؒ اسے تسلیم نہیں کرتے۔

[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 2608]
الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:3132
3132. حضرت مروان بن حکیم اور حضرت مسور بن مخرمہ ؓ سے روایت ہے، انھوں نے بتایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جب ہوازن کے لوگ مسلمان ہوکر آئے اور آپ سے درخواست کی کہ ان کے مال اور قیدی انھیں واپس کردیں تو آپ نے ان سے فرمایا: ”مجھے وہ بات پسند ہے جو سچی ہو۔ تم دو چیزوں میں سے ایک چیز اختیار کرسکتے ہو: قیدی یا مال مویشی۔ میں نے اس سلسلے میں بہت انتظار کیا۔“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے واقعی تقریباً دس دن تک طائف سے واپسی پر ان کا انتظار کیا تھا۔ جب ان پر یہ امر واضح ہوگیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کو صرف ایک ہی چیز واپس کریں گے تو انھوں نے عرض کیا: ہم اپنے قیدیوں کا انتخاب کرتے ہیں۔ اس کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسلمانوں میں خطبہ دینے کے لیے کھڑے ہوئے اور اللہ تعالیٰ کی اس کے شایان شان تعریف کی۔ اس کے بعد فرمایا: ”أمابعد، تمہارے یہ بھائی تائب ہوکر آئے ہیں اور میرا خیال ہے کہ میں ان کے قیدی انھیں واپس کردوں۔ جو کوئی۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [صحيح بخاري، حديث نمبر:3132]
حدیث حاشیہ:
1۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سب سے پہلے دودھ پلانے والی حلیمہ سعدیہ ہوازن قبیلے سے تھیں ہوازن والوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کی کہ آپ ان عورتوں پر احسان کیجیے جن کا آپ نے دودھ پیا ہے ہے۔
اسی بناپر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہوازن والوں کو بھائی قرار دیا اور مجاہدین سے فرمایا:
”وہ اپنے حصے کے غلام اور لونڈیاں آزاد کریں اور ان کو واپس کردیں۔
“ چنانچہ ایسا ہی کیا گیا۔
2۔
امام بخاری ؒ نے اس سے ثابت کیا ہے کہ خمس کا مصرف امام کی صوابدید پر موقوف ہے کیونکہ آپ نے فرمایا:
”ہم پہلے پہلے مال فے سے جو اللہ ہمیں عطا فرمائےگا۔
اس میں سے اس کو حصہ دیں گے۔
“ ان الفاظ کا ظاہری مفہوم یہ معلوم ہوتا ہے کہ اس سے مراد مال خمس ہے جو مسلمانوں کی ضروریات کے لیے صرف ہوگا۔
واللہ أعلم۔

[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 3132]
الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:4319
4319 [صحيح بخاري، حديث نمبر:4319]
حدیث حاشیہ:
عرب کا دستور تھا کہ جب وہ سخت لڑائی کا ارادہ کرتے تو اہل و عیال اور مال و مویشی اپنے ہمراہ لے آتے تاکہ لڑنے والے کو معلوم رہے کہ اگر اس نے شکست کھائی تو سب مال واسباب اور اہل عیال دشمن کے قبضے میں چلا جائے گا۔
بنو ہوازن نے بھی ایسا ہی کیا تھا۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دیکھ کر فرمایا:
"اگر اللہ نے چاہا تو یہ سب مال و متاع ہمارے پاس بطور غنیمت آئے گا۔
" چنانچہ ایسا ہی ہوا گھمسان کی جنگ ہوئی قبیلہ ہوازن بری طرح شکست کھا کربھاگ نکلا ان کا مال واسباب اور بچے عورتیں سب مسلمانوں کے قبضے میں آگئیں۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کافی دن ان کا انتظار کیا آپ کی خواہش تھی کہ قبیلہ ہوازن کے لوگ مسلمان ہو کر ہمارے پاس آئیں تو میں مجاہدین سے کہہ دوں گا۔
کہ ان کامال انھیں واپس کردیا جائے۔
لیکن جب انھوں نے کافی تاخیر کی تو آپ نے مقام جعرانہ میں مال غنیمت تقسیم کردیا۔
تقسیم کے بعد چوبیس افراد پر مشتمل ہوازن کا ایک وفد آیا جن میں ابو برقان سعدی بھی تھا اس نے کہا:
اللہ کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! ان قیدیوں میں آپ کے دودھ کے رشتے سے آپ کی کئی مائیں، خالائیں، اور دودھ کی بہنیں ہیں، آپ ہم پر احسان فرمائیں، اللہ تعالیٰ آپ پر احسان فرمائے گا۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جو جواب دیا وہ حدیث میں مذکورہ ہے بہر حال آپ نے تمام قیدیوں کو آزادکردیا۔
(فتح الباري: 43/8)
قیدی واپس کرنے سے پہلے آپ نے مہاجرین سے مشورہ کیا تو انھوں نے عرض کی:
ہمارا سب مال آپ کے لیے ہے انصار نے بھی یہی جواب دیا۔
اقرع بن حابس نے کہا:
میں اور بنو تمیم اس پر راضی نہیں ہیں عیینہ نے کہا:
میں اور بنو فزارہ بھی مال واپس دینے کے لیے تیار نہیں۔
عباس بن مرداس نے کہا کہ میں اور بنو سلیم بھی بخوشی ایسا نہیں کر سکتے۔
چونکہ یہ مال مجاہدین کا تھا اس لیے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے اجازت لینے کے لیے نمائندگی کا طریقہ اختیار کیا، اس طرح بنو ہوازن کے بچے اور عورتیں واپس کی گئی۔

[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 4319]
المسور بن مخرمة القرشي ← مروان بن الحكم القرشي