🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482 New
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح بخاری میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
11. باب المكافأة فى الهبة:
باب: ہبہ کا معاوضہ (بدلہ) ادا کرنا۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2585
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْبَلُ الْهَدِيَّةَ، وَيُثِيبُ عَلَيْهَا". لَمْ يَذْكُرْ وَكِيعٌ، وَمُحَاضِرٌ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ.
ہم سے مسدد نے بیان کیا، کہا ہم سے عیسیٰ بن یونس نے بیان کیا، کہا ہم سے ہشام نے، ان سے ان کے والد نے اور ان سے عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہدیہ قبول فرما لیا کرتے۔ لیکن اس کا بدلہ بھی دے دیا کرتے تھے۔ اس حدیث کو وکیع اور محاضر نے بھی روایت کیا، مگر انہوں نے اس کو ہشام سے، انہوں نے اپنے باپ سے انہوں نے عائشہ رضی اللہ عنہا سے کے الفاظ نہیں کہے۔ [صحيح البخاري/كتاب الهبة/حدیث: 2585]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عائشة بنت أبي بكر الصديق، أم عبد اللهصحابي
👤←👥عروة بن الزبير الأسدي، أبو عبد الله
Newعروة بن الزبير الأسدي ← عائشة بنت أبي بكر الصديق
ثقة فقيه مشهور
👤←👥هشام بن عروة الأسدي، أبو المنذر، أبو عبد الله، أبو بكر
Newهشام بن عروة الأسدي ← عروة بن الزبير الأسدي
ثقة إمام في الحديث
👤←👥محاضر بن المورع الهمداني، أبو المورع
Newمحاضر بن المورع الهمداني ← هشام بن عروة الأسدي
صدوق حسن الحديث
👤←👥وكيع بن الجراح الرؤاسي، أبو سفيان
Newوكيع بن الجراح الرؤاسي ← محاضر بن المورع الهمداني
ثقة حافظ إمام
👤←👥عائشة بنت أبي بكر الصديق، أم عبد الله
Newعائشة بنت أبي بكر الصديق ← وكيع بن الجراح الرؤاسي
صحابي
👤←👥عروة بن الزبير الأسدي، أبو عبد الله
Newعروة بن الزبير الأسدي ← عائشة بنت أبي بكر الصديق
ثقة فقيه مشهور
👤←👥هشام بن عروة الأسدي، أبو المنذر، أبو عبد الله، أبو بكر
Newهشام بن عروة الأسدي ← عروة بن الزبير الأسدي
ثقة إمام في الحديث
👤←👥عيسى بن يونس السبيعي، أبو محمد، أبو عمرو
Newعيسى بن يونس السبيعي ← هشام بن عروة الأسدي
ثقة مأمون
👤←👥مسدد بن مسرهد الأسدي، أبو الحسن
Newمسدد بن مسرهد الأسدي ← عيسى بن يونس السبيعي
ثقة حافظ
تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
صحيح البخاري
2585
يقبل الهدية ويثيب عليها
جامع الترمذي
1953
يقبل الهدية ويثيب عليها
سنن أبي داود
3536
يقبل الهدية ويثيب عليها
بلوغ المرام
791
يقبل الهدية ويثيب عليها
صحیح بخاری کی حدیث نمبر 2585 کے فوائد و مسائل
مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 2585
حدیث حاشیہ:
حدیث کے آخر میں راوی کے الفاظ لم يذکر وکیع و محاضر عن هشام عن أبیه عن عائشة کا مطلب یہ کہ وکیع اور محاضر ہر دو راویوں نے اس حدیث کو ہشام سے، انہوں نے اپنے باپ سے، انہوں نے حضرت عائشہ ؓ سے وصل نہیں کیا، بلکہ مرسلاً ہشام سے روایت کیا۔
ترمذی اور بزار نے کہا اس حدیث کو صرف عیسیٰ بن یونس نے وصل کیا۔
حافظ نے کہا وکیع کی روایت کو تو ابن ابی شیبہ نے نکالا، اور محاضر کی روایت مجھ کو نہیں ملی۔
بعضے مالکیہ نے اس حدیث سے ہبہ کا بدلہ کرنا واجب رکھا ہے اور حنفیہ اور شافعیہ اور جمہور کے نزدیک واجب نہیں مستحب ہے۔
قسطلانی ؒنے کہا ہبہ بالمعاوضہ اگر معین اور معلوم معاوضہ کے بدل ہو تو بیع کی طرح درست ہوگا اور اگر معاوضہ مجہول ہو تو ہبہ صحیح نہ ہوگا۔
[صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 2585]

الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:2585
حدیث حاشیہ:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ کا تقاضا ہے کہ ہدیہ قبول کرنے کے بعد ہدیہ دینے والے کو بدلے میں کچھ دیا جائے، نیز ہدیہ دینے والا اگر ضرورت مند ہے تو وہ اپنے ہدیے کے بدلے کی توقع بھی رکھ سکتا ہے۔
بعض حضرات نے ہبے کا بدلہ دینا واجب قرار دیا ہے جبکہ جمہور محدثین کے نزدیک ایسا کرنا مستحب ہے کیونکہ ایسا کرنا اعلیٰ ظرفی اور بلند اخلاقی سے تعلق رکھتا ہے۔
قرآن کریم سے بھی اس کا واضح اشارہ ملتا ہے۔
(النساء86: 4)
[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 2585]

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 791
ھبہ عمری اور رقبی کا بیان
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہدیہ و تحفہ قبول فرما لیتے تھے اور اس کے بدلے میں کچھ عنایت بھی فرمایا کرتے تھے۔ (بخاری) «بلوغ المرام/حدیث: 791»
تخریج:
«أخرجه البخاري، الهبة، باب المكافأة في الهبة، حديث:2585.»
تشریح:
1. تحفہ قبول کرنا اور اس کا بدلہ دینا سنت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم ہے‘ بلکہ مصنف ابن ابی شیبہ میں ہے کہ آپ ہدیہ و تحفہ کا بدلہ بہتر صورت میں ادا فرمایا کرتے تھے۔
(المصنف لابن أبي شیبۃ:۶ /۵۵۱) 2. ہدیے کا بدلہ دینے کی گنجائش نہ ہو تو کم از کم ہدیہ دینے والے کو جَزَاکَ اللّٰہُ خَیْرًا کی دعا کا تحفہ ضرور دینا چاہیے۔
3.کسی نے دوسرے کو تحفہ اس نیت و خیال سے دیا کہ وہ بھی ضرور تحفہ دے تو امام شافعی رحمہ اللہ کے نزدیک یہ باطل ہے اور دوسرے ائمہ کے نزدیک جائز ہے۔
[بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 791]

الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 3536
ہدیہ اور تحفہ قبول کرنے کا بیان۔
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہدیہ قبول فرماتے تھے، اور اس کا بدلہ دیتے تھے۔ [سنن ابي داود/كتاب الإجارة /حدیث: 3536]
فوائد ومسائل:
مسنون اور مستحب ہے۔
کہ انسان ہدیے کا معقول بدل دیا کرے۔
اس سے طرفین میں محبت بڑھتی ہے۔
اگر مالی طور پر کچھ نہ دے سکے۔
تو بہت زیادہ شکریہ ادا کرے۔
(سنن أبي داود، الأدب، حدیث: 4811۔
ومابعد) اور حدیث میں یہ بھی ہے۔
جس نے اپنے محسن کو (جزاك اللہ خیرا) کہہ دیا تو اس نے اس کی بہت تعریف کی (جامع الترمذي، البر والصلة، حدیث: 2035) ہدیہ (عطیہ) اور ہبہ میں یہ فرق ہے کہ ہدیہ دینے والا۔
اس شخص کے قریب ہونا چاہتا ہے۔
جس کو وہ ہدیہ دیتا ہے جب کہ ہبہ میں یہ غرض نہیں ہوتی۔
[سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 3536]

Sahih Bukhari Hadith 2585 in Urdu