🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح بخاری میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
26. باب من حدث بمشاهده فى الحرب:
باب: جو شخص اپنی لڑائی کے کارنامے بیان کرے، اس کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: Q2824
قَالَهُ أَبُو عُثْمَانَ عَنْ سَعْدٍ.
‏‏‏‏ اس باب میں ابوعثمان نے سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے۔ [صحيح البخاري/كتاب الجهاد والسير/حدیث: Q2824]

اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2824
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا حَاتِمٌ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يُوسُفَ، عَنْ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ، قَالَ: صَحِبْتُ طَلْحَةَ بْنَ عُبَيْدِ اللَّهِ وسَعْدًا والْمِقْدَادَ بْنَ الْأَسْوَدِ وعَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ، فَمَا سَمِعْتُ أَحَدًا مِنْهُمْ يُحَدِّثُ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَّا أَنِّي سَمِعْتُ طَلْحَةَ، يُحَدِّثُ عَنْ يَوْمِ أُحُدٍ.
ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا ‘ انہوں نے کہا ہم سے حاتم نے بیان کیا محمد بن یوسف سے ‘ ان سے سائب بن یزید رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میں طلحہ بن عبیداللہ ‘ سعد بن ابی وقاص ‘ مقداد بن اسود اور عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہم کی صحبت میں بیٹھا ہوں لیکن میں نے کسی کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث بیان کرتے نہیں سنا۔ البتہ طلحہ رضی اللہ عنہ سے سنا کہ وہ احد کی جنگ کے متعلق بیان کیا کرتے تھے۔ [صحيح البخاري/كتاب الجهاد والسير/حدیث: 2824]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥طلحة بن عبيد الله القرشي، أبو محمدصحابي
👤←👥السائب بن يزيد الكندي، أبو يزيد
Newالسائب بن يزيد الكندي ← طلحة بن عبيد الله القرشي
صحابي صغير
👤←👥محمد بن يوسف الأعرج، أبو عبد الله
Newمحمد بن يوسف الأعرج ← السائب بن يزيد الكندي
ثقة ثبت
👤←👥حاتم بن إسماعيل الحارثي، أبو إسماعيل
Newحاتم بن إسماعيل الحارثي ← محمد بن يوسف الأعرج
ثقة
👤←👥قتيبة بن سعيد الثقفي، أبو رجاء
Newقتيبة بن سعيد الثقفي ← حاتم بن إسماعيل الحارثي
ثقة ثبت
صحیح بخاری کی حدیث نمبر 2824 کے فوائد و مسائل
مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 2824
حدیث حاشیہ:
دوسرے صحابہ بطور احتیاط کثرت روایت سے پرہیز کرتے تاکہ کہیں غلط بیانی ہو کر باعث گناہ عظیم نہ ہو پھر بھی ان جملہ حضرات کی مرویات موجود ہیں جو بہت ہی ذمہ داری کے ساتھ انہوں نے روایت کی ہیں۔
جنگ احد میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس صرف طلحہ ؓاور سعد ؓ رہ گئے تھے اور طلحہ کا ہاتھ شل ہوگیا تھا‘ انہوں نے مشرکوں کے وار اپنے ہاتھ پر لئے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو بچایا۔
سعد ؓ وہ بزرگ ہیں جن کو کافروں کا تیر سب سے پہلے آکر لگا جیسا کہ کتاب المغازی میں آئے گا۔
[صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 2824]

الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:2824
حدیث حاشیہ:

بہت صحابہ کرام ؓ احتیاط کے پیش نظر کثرت روایت سے پرہیز کیا کرتے،تاکہ ایسا نہ ہو کہ معمولی سی کمی بیشی کی وجہ سے گناہ میں مبتلا ہو جائیں۔

غزوہ اُحد میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس صرف حضرت سعد ؓاور حضرت طلحہ ؓ رہ گئے تھے حضرت طلحہ کا ہاتھ اس لیے شل ہو گیا تھا کہ وہ مشرکین کے وار کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بذریعہ ہاتھ بچاتے تھے۔
حضرت سعد ؓبھی بہترین تیر انداز تھے اور جنگ احد میں انھوں نے ثابت قدمی کامظاہرہ کیا تھا وہ بھی اپنے حالات بیان کرتے تھے تاکہ لوگ ان کی اقتدا کریں۔
اس نیت سے بیان کرنے میں کوئی حرج نہیں۔
[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 2824]