الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
10. بَابُ صِفَةِ النَّارِ وَأَنَّهَا مَخْلُوقَةٌ:
باب: دوزخ کا بیان اور یہ بیان کہ دوزخ بن چکی ہے، وہ موجود ہے۔
حدیث نمبر: 3261
حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ هُوَ الْعَقَدِيُّ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، عَنْ أَبِي جَمْرَةَ الضُّبَعِيِّ، قَالَ: كُنْتُ أُجَالِسُ ابْنَ عَبَّاسٍ بِمَكَّةَ فَأَخَذَتْنِي الْحُمَّى، فَقَالَ: أَبْرِدْهَا عَنْكَ بِمَاءِ زَمْزَمَ فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" الْحُمَّى مِنْ فَيْحِ جَهَنَّمَ فَأَبْرِدُوهَا بِالْمَاءِ أَوْ، قَالَ: بِمَاءِ زَمْزَمَ، شَكَّ هَمَّامٌ.
ہم سے عبداللہ بن محمد نے بیان کیا، کہا ہم سے ابوعامر عبدالملک عقدی نے بیان کیا ان سے ہمام بن یحییٰ نے بیان کیا، ان سے ابوجمرہ نصر بن عمران ضبعی نے بیان کیا کہ میں مکہ میں ابن عباس رضی اللہ عنہما کی خدمت میں بیٹھا کرتا تھا۔ وہاں مجھے بخار آنے لگا۔ ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ اس بخار کو زمزم کے پانی سے ٹھنڈا کر، کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جہنم کی بھاپ کے اثر سے آتا ہے، اس لیے اسے پانی سے ٹھنڈا کر لیا کرو یا یہ فرمایا کہ زمزم کے پانی سے۔ یہ شک ہمام راوی کو ہوا ہے۔ [صحيح البخاري/كتاب بدء الخلق/حدیث: 3261]
ابو جمرہ ضُبَعِی سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ میں مکہ مکرمہ میں حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کی خدمت میں بیٹھا کرتا تھا۔ وہاں مجھے بخار آنے لگا تو انہوں نے فرمایا: اس بخار کو زمزم کے پانی سے ٹھنڈا کرو کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: ”بخار، دوزخ کی بھاپ کے اثر سے ہوتا ہے، اس لیے اسے عام پانی یا زمزم کے پانی سے ٹھنڈا کر لیا کرو۔“ (راویِ حدیث) حضرت ہمام کو پانی کے متعلق یہ شک ہوا ہے۔ [صحيح البخاري/كتاب بدء الخلق/حدیث: 3261]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥عبد الله بن عباس | أحد المكثرين من الصحابة | |
👤←👥نصر بن عمران بن عصام الضبعي نصر بن عمران بن عصام الضبعي ← عبد الله بن عباس | ثقة ثبت | |
👤←👥همام بن يحيى بن دينار همام بن يحيى بن دينار ← نصر بن عمران بن عصام الضبعي | ثقة ربما وهم | |
👤←👥أبو عامر العقدي أبو عامر العقدي ← همام بن يحيى بن دينار | ثقة | |
👤←👥عبد الله بن محمد المسندي عبد الله بن محمد المسندي ← أبو عامر العقدي | ثقة حافظ ، جمع المسند |
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح البخاري |
3261
| الحمى من فيح جهنم فأبردوها بالماء |
صحیح بخاری کی حدیث نمبر 3261 کے فوائد و مسائل
مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 3261
حدیث حاشیہ:
صفراوی بخارات میں ٹھنڈے پانی سے غسل کرنا مفید ہے۔
آج کل شدید بخار کی حالت میں ڈاکٹر برف کا استعمال کراتے ہیں۔
لہٰذا آب زمزم کے بارے میں جو کہاگیا ہے، وہ بالکل صدق اور صواب ہے۔
بخارکی حرارت بھی ایک حرارت ہے جسے دوزخ کی حرارت کا حصہ قرار دینا بعید از عقل نہیں ہے۔
فافھم
صفراوی بخارات میں ٹھنڈے پانی سے غسل کرنا مفید ہے۔
آج کل شدید بخار کی حالت میں ڈاکٹر برف کا استعمال کراتے ہیں۔
لہٰذا آب زمزم کے بارے میں جو کہاگیا ہے، وہ بالکل صدق اور صواب ہے۔
بخارکی حرارت بھی ایک حرارت ہے جسے دوزخ کی حرارت کا حصہ قرار دینا بعید از عقل نہیں ہے۔
فافھم
[صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 3261]
Sahih Bukhari Hadith 3261 in Urdu
نصر بن عمران بن عصام الضبعي ← عبد الله بن عباس