🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن ٹیکسٹ کی صورت میں حاصل کریں۔ مزید تفصیل کے لیے رابطہ کریں۔
+92-331-5902482 New
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح بخاری میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
23. باب صفة النبى صلى الله عليه وسلم:
باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حلیہ اور اخلاق فاضلہ کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3552
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، قَالَ: سُئِلَ الْبَرَاءُ" أَكَانَ وَجْهُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَ السَّيْفِ؟، قَالَ: لَا بَلْ مِثْلَ الْقَمَرِ".
ہم سے ابونعیم نے بیان کیا، کہا ہم سے زہیر نے بیان کیا، ان سے ابواسحٰق نے بیان کیا کہ کسی نے براء رضی اللہ عنہ سے پوچھا، کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ تلوار کی طرح (لمبا پتلا) تھا؟ انہوں نے کہا نہیں، چہرہ مبارک چاند کی طرح (گول اور خوبصورت) تھا۔ [صحيح البخاري/كتاب المناقب/حدیث: 3552]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥البراء بن عازب الأنصاري، أبو عمارة، أبو الطفيل، أبو عمروصحابي
👤←👥أبو إسحاق السبيعي، أبو إسحاق
Newأبو إسحاق السبيعي ← البراء بن عازب الأنصاري
ثقة مكثر
👤←👥زهير بن معاوية الجعفي، أبو خيثمة
Newزهير بن معاوية الجعفي ← أبو إسحاق السبيعي
ثقة ثبت
👤←👥الفضل بن دكين الملائي، أبو نعيم
Newالفضل بن دكين الملائي ← زهير بن معاوية الجعفي
ثقة ثبت
تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
صحيح البخاري
3552
وجه النبي مثل القمر
جامع الترمذي
3636
وجه رسول الله مثل القمر
سنن الدارمي
65
وجه رسول الله مثل القمر
صحیح بخاری کی حدیث نمبر 3552 کے فوائد و مسائل
مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 3552
حدیث حاشیہ:
گول سے یہ غرض نہیں کہ بالکل گول تھا بلکہ گولائی تھی۔
عرب میں یہ حسن میں داخل ہے، اس کے ساتھ آپ کے رخسار پھولے نہ تھے، بلکہ صاف تھے جیسے دوسری روایت میں ہے۔
داڑھی آپ کی گول اور گھنی ہوئی، قریب تھی کہ سینہ ڈھانپ لے، بال بہت سیاہ، آنکھیں سرمگیں، ان میں لال ڈورا تھا۔
الغرض آپ حسن مجسم تھے۔
(صلی اللہ علیه وسلم)
[صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 3552]

الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:3552
حدیث حاشیہ:
حضرت براء بن عازب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی روایت کے مطابق آپ کا چہرہ بدر کا مل(چودھویں کے چاند)
کی طرح چمکدار اور گولائی لیے ہوئے تھا اور حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے مطابق آپ کا چہرہ ماہ وخورشید کی طرح روشن وتابناک اورقدرے گول تھا۔
(صحیح مسلم، الفضائل، حدیث: 6084(2344)
حضرت ربیع بنت معوذ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ ایسالگتا کہ سورج طلوع ہورہا ہے۔
(سنن الدارمي: 31/1)
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ اقدس پُرنور اور انتہائی خوبصورت تھا۔
جب کوئی آپ کے چہرے کی رعنائی بیان کرتا تو چودھویں کے چاند سے تشبیہ دیتا،یعنی لوگوں کو آپ کاروئے زیبا چمکتے ہوئے چاند کی طرح جگمگاتا ہوا نظر آتا۔
(دلائل النبوة: 298/1)
ان روایات کا مطلب یہ ہے کہ آپ کا چہرہ لمبائی میں تلوار جیسا نہیں بلکہ گولائی میں چاند جیسا تھا۔
چاند میں گولائی اورچمک دونوں پائی جاتی ہیں۔
لہذا تلوار سے تشبیہ دینے کی نسبت چاند سے تشبیہ دینے میں فوقیت پائی جاتی ہے۔
[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 3552]

Sahih Bukhari Hadith 3552 in Urdu