🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح بخاری میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
25. باب علامات النبوة فى الإسلام:
باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزوں یعنی نبوت کی نشانیوں کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3634
حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْمُغِيرَةِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِرَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" رَأَيْتُ النَّاسَ مُجْتَمِعِينَ فِي صَعِيدٍ فَقَامَ أَبُو بَكْرٍ فَنَزَعَ ذَنُوبًا أَوْ ذَنُوبَيْنِ وَفِي بَعْضِ نَزْعِهِ ضَعْفٌ وَاللَّهُ يَغْفِرُ لَهُ ثُمَّ أَخَذَهَا عُمَرُ فَاسْتَحَالَتْ بِيَدِهِ غَرْبًا فَلَمْ أَرَ عَبْقَرِيًّا فِي النَّاسِ يَفْرِي فَرِيَّهُ حَتَّى ضَرَبَ النَّاسُ بِعَطَنٍ، وَقَالَ هَمَّامٌ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَنَزَعَ أَبُو بَكْرٍ ذَنُوبًا أَوْ ذَنُوبَيْنِ.
مجھ سے عبدالرحمٰن بن ابی شیبہ نے بیان کیا، کہا ہم سے عبدالرحمٰن بن مغیرہ نے بیان کیا، ان سے ان کے والد نے، ان سے موسیٰ بن عقبہ نے، ان سے سالم بن عبداللہ نے اور ان سے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میں نے (خواب میں) دیکھا کہ لوگ ایک میدان میں جمع ہو رہے ہیں۔ ان میں سے ابوبکر رضی اللہ عنہ اٹھے اور ایک کنویں سے انہوں نے ایک یا دو ڈول پانی بھر کر نکالا، پانی نکالنے میں ان میں کچھ کمزوری معلوم ہوتی تھی اور اللہ ان کو بخشے۔ پھر وہ ڈول عمر رضی اللہ عنہ نے سنبھالا۔ ان کے ہاتھ میں جاتے ہی وہ ایک بڑا ڈول ہو گیا میں نے لوگوں میں ان جیسا شہ زور پہلوان اور بہادر انسان ان کی طرح کام کرنے والا نہیں دیکھا (انہوں نے اتنے ڈول کھینچے) کہ لوگ اپنے اونٹوں کو بھی پلا پلا کر ان کے ٹھکانوں میں لے گئے۔ اور ہمام نے بیان کیا کہ میں نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے سنا وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے واسطے سے بیان کر رہے تھے کہ ابوبکر رضی اللہ عنہ نے دو ڈول کھینچے۔ [صحيح البخاري/كتاب المناقب/حدیث: 3634]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أبو هريرة الدوسيصحابي
👤←👥همام بن منبه اليماني، أبو عقبة
Newهمام بن منبه اليماني ← أبو هريرة الدوسي
ثقة
👤←👥عبد الله بن عمر العدوي، أبو عبد الرحمن
Newعبد الله بن عمر العدوي ← همام بن منبه اليماني
صحابي
👤←👥سالم بن عبد الله العدوي، أبو عبيد الله، أبو عبد الله، أبو عمر
Newسالم بن عبد الله العدوي ← عبد الله بن عمر العدوي
ثقة ثبت
👤←👥موسى بن عقبة القرشي، أبو محمد
Newموسى بن عقبة القرشي ← سالم بن عبد الله العدوي
ثقة فقيه إمام في المغازي
👤←👥المغيرة بن عبد الرحمن الحزامي
Newالمغيرة بن عبد الرحمن الحزامي ← موسى بن عقبة القرشي
صدوق حسن الحديث
👤←👥عبد الرحمن بن المغيرة القرشي، أبو القاسم
Newعبد الرحمن بن المغيرة القرشي ← المغيرة بن عبد الرحمن الحزامي
صدوق حسن الحديث
👤←👥عبد الرحمن بن شيبة الحزامي، أبو بكر
Newعبد الرحمن بن شيبة الحزامي ← عبد الرحمن بن المغيرة القرشي
مقبول
تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
صحيح البخاري
3634
رأيت الناس مجتمعين في صعيد فقام أبو بكر فنزع ذنوبا أو ذنوبين وفي بعض نزعه ضعف والله يغفر له ثم أخذها عمر فاستحالت بيده غربا فلم أر عبقريا في الناس يفري فريه حتى ضرب الناس بعطن
صحیح بخاری کی حدیث نمبر 3634 کے فوائد و مسائل
مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 3634
حدیث حاشیہ:
اس حدیث کی تعبیر خلافت ہے، یعنی پہلے حضرت ابوبکر ؓ کو خلافت ملے گی، وہ حکومت تو کریں گے لیکن عمر ؓ کی سی قوت وشوکت ان کو حاصل نہ ہوگی۔
عمر رضی اللہ عنہ کی خلافت میں مسلمانوں کی شوکت وعظمت بہت بڑھ جائے گی۔
آپ نے جیسا خواب دیکھا تھا ویساہی ظاہر ہوا۔
یہ بھی علامات نبوت میں سے ایک اہم نشانی ہے جن کو دیکھ اور سمجھ کر بھی جو شخص آپ کے رسول برحق ہونے کو نہ مانے اس سے بڑھ کر بدنصیب کوئی نہیں ہے۔
(صلی اللہ علیه وسلم)
[صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 3634]

الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:3634
حدیث حاشیہ:

یہ حدیث بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کی واضح دلیل ہے کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے شیخین کی خلافت کے متعلق جو خواب دیکھا وہ حرف بہ حرف پورا ہوا۔
اس خواب میں اشارہ تھا کہ حضرت ابوبکر ؓ کا دور خلافت تھوڑا ہوگا اور واقعتاً ایسا ہی ہوا۔
مرتدین کی سرکوبی کی وجہ سے فتوحات نہ ہوسکیں،اس کے بعد وہ وفات پاگئے۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لیے جو دعائیہ کلمہ فرمایا اس سے حضرت ابوبکر ؓ کی تنقیص نہیں اور نہ ان کے کسی گناہ کی طرف اشارہ ہے کہ کیونکہ یہ عربوں کا تکیہ کلام تھا۔

حضرت ابوبکر ؓ کے بعد حضرت عمر ؓ خلیفہ بنے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خواب کی پوری پوری تعبیر سامنے آگئی۔
یعنی خواب میں یہ اشارہ ملا کہ پہلے ابوبکر ؓ کو خلافت ملے گی،وہ حکومت تو کریں گے لیکن حضرت عمر ؓ جیسی قوت وشوکت انھیں حاصل نہ ہوگی۔
حضرت عمر ؓ کے عہد خلافت میں مسلمانوں کی عظمت وشوکت بہت بڑھ جائے گی۔
چنانچہ آپ نے جیسا خواب دیکھا ویسا ہی ہوا۔
[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 3634]