صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
27. بَابُ سُؤَالِ الْمُشْرِكِينَ أَنْ يُرِيَهُمُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ آيَةً فَأَرَاهُمُ انْشِقَاقَ الْقَمَرِ:
باب: مشرکین کا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی نشانی چاہنا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا معجزہ شق القمر دکھانا۔
حدیث نمبر: 3638
حَدَّثَنِي خَلَفُ بْنُ خَالِدٍ الْقُرَشِيُّ، حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ مُضَرَ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ رَبِيعَةَ، عَنْ عِرَاكِ بْنِ مَالِكٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا" أَنَّ الْقَمَرَ انْشَقَّ فِي زَمَانِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ".
مجھ سے خلف بن خالد قرشی نے بیان کیا، کہا ہم سے بکر بن مضر نے بیان کیا، ان سے جعفر بن ربیعہ نے بیان کیا، ان سے عراق بن مالک نے، ان سے عبیداللہ بن عبداللہ بن مسعود نے اور ان سے عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں چاند کے دو ٹکڑے ہو گئے تھے۔ [صحيح البخاري/كتاب المناقب/حدیث: 3638]
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد مبارک میں چاند دو ٹکڑے ہوا تھا۔ [صحيح البخاري/كتاب المناقب/حدیث: 3638]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح البخاري |
3638
| القمر انشق في زمان النبي |
صحيح البخاري |
3870
| القمر انشق على زمان رسول الله |
صحيح مسلم |
7079
| القمر انشق على زمان رسول الله |
صحیح بخاری کی حدیث نمبر 3638 کے فوائد و مسائل
مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 3638
حدیث حاشیہ:
کفار مکہ کا خیال تھا کہ یہ یعنی محمد صلی اللہ علیہ وسلم اپنے جادو کے زور سے زمین پر عجائبات دکھلاسکتے ہیں، آسمان پر ان کا جادو نہ چل سکے گا۔
اسی خیال کی بنیاد پر انہوں نے معجزہ شق قمر طلب کیا۔
چنانچہ اللہ تعالیٰ نے ان کو یہ دکھلایا۔
کفار مکہ کا خیال تھا کہ یہ یعنی محمد صلی اللہ علیہ وسلم اپنے جادو کے زور سے زمین پر عجائبات دکھلاسکتے ہیں، آسمان پر ان کا جادو نہ چل سکے گا۔
اسی خیال کی بنیاد پر انہوں نے معجزہ شق قمر طلب کیا۔
چنانچہ اللہ تعالیٰ نے ان کو یہ دکھلایا۔
[صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 3638]
تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 7079
حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں چاند شق ہو گیا۔ [صحيح مسلم، حديث نمبر:7079]
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
حافظ ابن کثیر نے لکھا ہے،
بہت سے مسافروں نے بتایا کہ انہوں نے ہندوستان میں ایک ہیکل دیکھا،
جس پر لکھا ہوا تھا،
یہ اس رات تعمیر ہوا،
جس میں چاند شق ہوا تھا،
ابن کثیر ج (6)
ص (77)
اور شق قمر کا واقعہ مالیبار میں بھی نظر آیا تھا،
تاریخ فرشتہ اردو،
ج (2)
ص 488۔
489 دیکھئے۔
فوائد ومسائل:
حافظ ابن کثیر نے لکھا ہے،
بہت سے مسافروں نے بتایا کہ انہوں نے ہندوستان میں ایک ہیکل دیکھا،
جس پر لکھا ہوا تھا،
یہ اس رات تعمیر ہوا،
جس میں چاند شق ہوا تھا،
ابن کثیر ج (6)
ص (77)
اور شق قمر کا واقعہ مالیبار میں بھی نظر آیا تھا،
تاریخ فرشتہ اردو،
ج (2)
ص 488۔
489 دیکھئے۔
[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 7079]
Sahih Bukhari Hadith 3638 in Urdu
عبيد الله بن عبد الله الهذلي ← عبد الله بن العباس القرشي