🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482 New
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح بخاری میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
15. باب مناقب سعد بن أبى وقاص الزهري
باب: سعد بن ابی وقاص الزہری رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3727
حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى، أَخْبَرَنَا ابْنُ أَبِي زَائِدَةَ، حَدَّثَنَا هَاشِمُ بْنُ هَاشِمِ بْنِ عُتْبَةَ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ، قَالَ: سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيِّبِ، يَقُولُ: سَمِعْتُ سَعْدَ بْنَ أَبِي وَقَّاصٍ، يَقُولُ: مَا أَسْلَمَ أَحَدٌ إِلَّا فِي الْيَوْمِ الَّذِي أَسْلَمْتُ فِيهِ وَلَقَدْ مَكَثْتُ سَبْعَةَ أَيَّامٍ وَإِنِّي لَثُلُثُ الْإِسْلَامِ". تَابَعَهُ أَبُو أُسَامَةَ ,حَدَّثَنَا هَاشِمٌ.
ہم سے ابراہیم بن موسیٰ نے بیان کیا، کہا ہم کو ابن ابی زائدہ نے خبر دی، کہا ہم سے ہاشم بن ہاشم بن عتبہ بن ابی وقاص نے بیان کیا، کہا کہ میں نے سعید بن مسیب سے سنا، کہا کہ میں نے سعد بن ابی وقاص سے سنا، انہوں نے کہا کہ جس دن میں اسلام لایا، اسی دن دوسرے (سب سے پہلے اسلام میں داخل ہونے والے حضرات صحابہ) بھی اسلام میں داخل ہوئے ہیں اور میں سات دن تک اسی طور پر رہا کہ میں اسلام کا تیسرا فرد تھا۔ ابن ابی زائدہ کے ساتھ اس حدیث کو ابواسامہ نے بھی روایت کیا۔ [صحيح البخاري/كتاب فضائل الصحابة/حدیث: 3727]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥هاشم بن هاشم الزهريثقة
👤←👥حماد بن أسامة القرشي، أبو أسامة
Newحماد بن أسامة القرشي ← هاشم بن هاشم الزهري
ثقة ثبت
👤←👥سعد بن أبي وقاص الزهري، أبو إسحاق
Newسعد بن أبي وقاص الزهري ← حماد بن أسامة القرشي
صحابي
👤←👥سعيد بن المسيب القرشي، أبو محمد
Newسعيد بن المسيب القرشي ← سعد بن أبي وقاص الزهري
أحد العلماء الأثبات الفقهاء الكبار
👤←👥هاشم بن هاشم الزهري
Newهاشم بن هاشم الزهري ← سعيد بن المسيب القرشي
ثقة
👤←👥يحيى بن زكريا الهمداني، أبو سعيد
Newيحيى بن زكريا الهمداني ← هاشم بن هاشم الزهري
ثقة متقن
👤←👥إبراهيم بن موسى التميمي، أبو إسحاق
Newإبراهيم بن موسى التميمي ← يحيى بن زكريا الهمداني
ثقة حافظ
صحیح بخاری کی حدیث نمبر 3727 کے فوائد و مسائل
مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 3727
حدیث حاشیہ:
اس پر یہ اعتراض ہوا ہے کہ ابوبکر ؓ اور حضرت خدیجہ ؓ اور کئی آدمی سعد سے پہلے اسلام لائے تھے۔
بعض نے کہا کہ سعد نے اپنے علم کی روسے کہا مگر صحیح نہیں، کیونکہ ابن عبدالبر ؒ نے سعد سے نقل کیا کہ میں انیس برس کی عمر میں اسلام لایا، ابوبکر صدیق کے ہاتھ پر۔
اس وقت میں ساتواں مسلمان تھا، بعض نے کہا صحیح اس حدیث کی یوں ہے۔
''ما أسلم أحمد فی الیوم الذي أسلمت فیه'' یعنی جس دن میں مسلمان ہوا اس دن کوئی مسلمان نہیں ہوا۔
حافظ نے کہا ابن مندہ نے معرفت میں اس حدیث کویوں ہی نقل کیا ہے اس صورت میں کوئی اشکال نہ رہے گا۔
(وحیدی)
[صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 3727]

الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:3727
حدیث حاشیہ:
اصل حقیقت یہ معلوم ہوتی ہے کہ جس مجلس میں حضرت سعد بن وقاص ؓ مسلمان ہوئے اس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ صرف تین شخص مسلمان تھے ایک ابو بکر ؓ، دوسرے حضرت بلال ؓ اور تیسرے حضرت سعد بن وقاص ؓ اس سے انھوں نے یہی خیال کیا کہ ان کے علاوہ اور کوئی مسلمان نہیں ہے۔
بعض نے کہا ہے جس دن وہ مسلمان ہوئے اس دن اور کوئی مسلمان نہیں ہوا تھا۔
حافظ ابن حجر ؒ نے ابن منذہ کے حوالے سے اس طرح حدیث کے الفاظ بیان کیے ہیں۔
اس صورت میں کوئی اشکال نہیں رہتا کیونکہ جس دن انھوں نے اسلام قبول کیا ممکن ہے کہ اس دن اور کوئی مسلمان نہ ہوا ہو۔
(فتح الباري: 107/7)
[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 3727]

Sahih Bukhari Hadith 3727 in Urdu