🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح بخاری میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
18. باب ذكر أسامة بن زيد:
باب: اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3734
حَدَّثَنِي الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا أَبُو عَبَّادٍ يَحْيَى بْنُ عَبَّادٍ، حَدَّثَنَا الْمَاجِشُونُ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دِينَارٍ، قَالَ: نَظَرَ ابْنُ عُمَرَ يَوْمًا وَهُوَ فِي الْمَسْجِدِ إِلَى رَجُلٍ يَسْحَبُ ثِيَابَهُ فِي نَاحِيَةٍ مِنَ الْمَسْجِدِ، فَقَالَ:" انْظُرْ مَنْ هَذَا لَيْتَ هَذَا عِنْدِي"، قَالَ لَهُ إِنْسَانٌ: أَمَا تَعْرِفُ هَذَا يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ هَذَا مُحَمَّدُ بْنُ أُسَامَةَ، قَالَ: فَطَأْطَأَ ابْنُ عُمَرَ رَأْسَهُ وَنَقَرَ بِيَدَيْهِ فِي الْأَرْضِ، ثُمَّ قَالَ:" لَوْ رَآهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَأَحَبَّهُ".
مجھ سے حسن بن محمد نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے ابوعباد یحییٰ بن عباد نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے ماجشون نے بیان کیا، انہیں عبداللہ بن دینار نے خبر دی کہ عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے ایک دن ایک صاحب کو مسجد میں دیکھا کہ اپنا کپڑا ایک کونے میں پھیلا رہے تھے۔ انہوں نے کہا دیکھو یہ کون صاحب ہیں؟ کاش! یہ میرے قریب ہوتے۔ ایک شخص نے کہا اے ابوعبدالرحمٰن! کیا آپ انہیں نہیں پہچانتے؟ یہ محمد بن اسامہ رضی اللہ عنہ ہیں۔ ابن دینار نے بیان کیا کہ یہ سنتے ہی عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے اپنا سر جھکا لیا اور اپنے ہاتھوں سے زمین کریدنے لگے پھر بولے اگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم انہیں دیکھتے تو یقیناً آپ ان سے محبت فرماتے۔ [صحيح البخاري/كتاب فضائل الصحابة/حدیث: 3734]
حضرت عبداللہ بن دینار رحمہ اللہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نے مسجد میں ایک شخص کو دیکھا کہ وہ اس کے کسی گوشے میں کپڑے پھیلا رہا ہے۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: دیکھو یہ کون ہے؟ کاش یہ میرے قریب ہوتا! ایک شخص نے کہا: اے عبدالرحمن رضی اللہ عنہ! کیا آپ انہیں نہیں جانتے؟ یہ تو حضرت محمد بن اسامہ رضی اللہ عنہ ہیں۔ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نے اپنا سر جھکا لیا اور دونوں ہاتھوں سے زمین کریدنے لگے۔ پھر فرمایا: اگر انہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دیکھتے تو یقیناً آپ ان سے محبت کرتے۔ [صحيح البخاري/كتاب فضائل الصحابة/حدیث: 3734]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عبد الله بن عمر العدوي، أبو عبد الرحمنصحابي
👤←👥عبد الله بن دينار القرشي، أبو عبد الرحمن
Newعبد الله بن دينار القرشي ← عبد الله بن عمر العدوي
ثقة
👤←👥عبد العزيز بن أبي سلمة الماجشون، أبو عبد الله، أبو الأصبغ
Newعبد العزيز بن أبي سلمة الماجشون ← عبد الله بن دينار القرشي
ثقة فقيه مصنف
👤←👥يحيى بن عباد الضبعي، أبو عباد
Newيحيى بن عباد الضبعي ← عبد العزيز بن أبي سلمة الماجشون
صدوق حسن الحديث
👤←👥الحسن بن محمد الزعفراني، أبو علي
Newالحسن بن محمد الزعفراني ← يحيى بن عباد الضبعي
ثقة
صحیح بخاری کی حدیث نمبر 3734 کے فوائد و مسائل
الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:3734
حدیث حاشیہ:

حضرت عبد اللہ بن عمر ؓ نے فرمایا:
کاش وہ شخص میرے پاس ہوتا تو میں اسے وعظ و نصیحت کرتا لیکن جب انھیں پتہ چلا کہ یہ محمد بن اسامہ ہیں تو تعظیم کے لیے اپنا سر جھکا لیا۔
ممکن ہے کہ بعض حالات یا د آگئے ہوں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے باپ اور دادا سے کس قدر محبت کرتے تھے نیز فرمایا:
اگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اسے دیکھتے تو وہ بھی اس سے محبت کرتے۔

اس حدیث سے بھی حضرت اسامہ ؓ کی عظمت ثابت ہوتی ہے کہ ان کا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاں بہت مقام و احترام تھا۔
[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 3734]

Sahih Bukhari Hadith 3734 in Urdu