صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
18. بَابُ ذِكْرُ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ:
باب: اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما کا بیان۔
حدیث نمبر: 3735
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي , حَدَّثَنَا أَبُو عُثْمَانَ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ رَضِيَ اللَّهُ , عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ كَانَ يَأْخُذُهُ وَالْحَسَنَ، فَيَقُولُ:" اللَّهُمَّ أَحِبَّهُمَا فَإِنِّي أُحِبُّهُمَا".
ہم سے موسیٰ بن اسماعیل نے بیان کیا، کہا ہم سے معتمر نے بیان کیا، کہا کہ میں نے اپنے باپ سے سنا، کہا ہم سے ابوعثمان نے بیان کیا، اور ان سے اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم انہیں اور حسن رضی اللہ عنہ کو پکڑ لیتے اور فرماتے: اے اللہ! تو انہیں اپنا محبوب بنا کہ میں ان سے محبت کرتا ہوں۔ [صحيح البخاري/كتاب فضائل الصحابة/حدیث: 3735]
حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم انہیں اور حضرت حسن رضی اللہ عنہ کو اٹھا لیتے اور فرماتے: «اللَّهُمَّ أَحِبَّهُمَا فَإِنِّي أُحِبُّهُمَا» ”اے اللہ! تو انہیں اپنا محبوب بنا، بلاشبہ میں بھی ان دونوں سے محبت کرتا ہوں۔“ [صحيح البخاري/كتاب فضائل الصحابة/حدیث: 3735]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح البخاري |
3735
| اللهم أحبهما فإني أحبهما |
صحیح بخاری کی حدیث نمبر 3735 کے فوائد و مسائل
الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:3735
حدیث حاشیہ:
1۔
ایک روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حضرت اسامہ بن زید ؓ کو اپنی ایک ران پر بٹھاتے اور دوسری پر حضرت حسن بن علی ؓ کو بٹھاتے پھر انھیں ساتھ چمٹالیتے پھر فرماتے:
”اے اللہ! میں ان پر بہت شفقت کرتا ہوں تو بھی ان پر رحم و کرم فرما۔
“ (صحیح البخاري، الأدب، حدیث: 6003)
2۔
اس حدیث سے حضرت اسامہ بن زید ؓ کی فضیلت ثابت ہوتی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے لیے ڈھیروں دعائیں کرتے تھے۔
1۔
ایک روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حضرت اسامہ بن زید ؓ کو اپنی ایک ران پر بٹھاتے اور دوسری پر حضرت حسن بن علی ؓ کو بٹھاتے پھر انھیں ساتھ چمٹالیتے پھر فرماتے:
”اے اللہ! میں ان پر بہت شفقت کرتا ہوں تو بھی ان پر رحم و کرم فرما۔
“ (صحیح البخاري، الأدب، حدیث: 6003)
2۔
اس حدیث سے حضرت اسامہ بن زید ؓ کی فضیلت ثابت ہوتی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے لیے ڈھیروں دعائیں کرتے تھے۔
[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 3735]
Sahih Bukhari Hadith 3735 in Urdu
أبو عثمان النهدي ← أسامة بن زيد الكلبي