الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
19. بَابُ مَنَاقِبُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلاَمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ:
باب: عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
حدیث نمبر: 3812
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ، قَالَ: سَمِعْتُ مَالِكًا يُحَدِّثُ، عَنْ أَبِي النَّضْرِ مَوْلَى عُمَرَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ:" مَا سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ لِأَحَدٍ يَمْشِي عَلَى الْأَرْضِ إِنَّهُ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ إِلَّا لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَامٍ"، قَالَ: وَفِيهِ نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ وَشَهِدَ شَاهِدٌ مِنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ عَلَى مِثْلِهِ سورة الأحقاف آية 10 الْآيَةَ، قَالَ: لَا أَدْرِي، قَالَ: مَالِكٌ الْآيَةَ أَوْ فِي الْحَدِيثِ.
ہم سے عبداللہ بن یوسف نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ میں نے امام مالک سے سنا، وہ عمر بن عبیداللہ کے مولیٰ ابونضر کے واسطے سے بیان کرتے ہیں، وہ عامر بن سعد بن ابی وقاص سے اور ان سے ان کے والد (سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ) نے بیان کیا کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ کے سوا اور کسی کے متعلق یہ نہیں سنا کہ وہ اہل جنت میں سے ہیں، بیان کیا کہ آیت «وشهد شاهد من بني إسرائيل» (سورۃ الاحقاف: 10) انہیں کے بارے میں نازل ہوئی تھی (راوی حدیث عبداللہ بن یوسف نے) بیان کیا کہ آیت کے نزول کے متعلق مالک کا قول ہے یا حدیث میں اسی طرح تھا۔ [صحيح البخاري/كتاب مناقب الأنصار/حدیث: 3812]
حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ”میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو کسی ایسے شخص کی بابت جو زمین میں چلتا پھرتا ہو، یہ کہتے ہوئے نہیں سنا کہ وہ جنتی ہے، سوائے عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ کے۔“ اور یہ آیت انہی کے حق میں نازل ہوئی: ﴿وَشَهِدَ شَاهِدٌ مِّنْ بَنِي إِسْرَآئِيلَ عَلَى مِثْلِهِ﴾ [سورة الأحقاف: 10] ”اور بنی اسرائیل میں سے ایک گواہ نے اس طرح کی گواہی بھی دی ہے۔“ راویِ حدیث نے کہا: ”میں نہیں جانتا (آیت کا حوالہ) مالک رحمہ اللہ کا قول ہے یا حدیث میں اسی طرح تھا۔“ [صحيح البخاري/كتاب مناقب الأنصار/حدیث: 3812]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥سعد بن أبي وقاص | أحد العشرة ، وأول من رمى بسهم في سبيل الله | |
👤←👥عامر بن سعد بن أبي وقاص عامر بن سعد بن أبي وقاص ← سعد بن أبي وقاص | ثقة | |
👤←👥سالم بن أبي أمية التيمي سالم بن أبي أمية التيمي ← عامر بن سعد بن أبي وقاص | ثقة ثبت ، وكان يرسل | |
👤←👥مالك بن أنس مالك بن أنس ← سالم بن أبي أمية التيمي | الفقيه ، إمام دار الهجرة ، رأس المتقنين ، وكبير المتثبتين | |
👤←👥عبد الله بن يوسف التنيسي عبد الله بن يوسف التنيسي ← مالك بن أنس | ثقة متقن ، من أثبت الناس في الموطأ |
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح البخاري |
3812
| ما سمعت النبي يقول لأحد يمشي على الأرض إنه من أهل الجنة إلا لعبد الله بن سلام فيه نزلت هذه الآية وشهد شاهد من بني إسرائيل على مثله |
صحيح مسلم |
6380
| ما سمعت رسول الله يقول لحي يمشي إنه في الجنة إلا لعبد الله بن سلام |
صحیح بخاری کی حدیث نمبر 3812 کے فوائد و مسائل
مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 3812
حدیث حاشیہ:
حضرت عبداللہ بن سلام مشہورعالم دین تھے جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مدینہ میں تشریف آوری پرآپ صلی اللہ علیہ وسلم کی علامات نبوت دیکھ کر مسلمان ہو گئے تھے، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لیے جنت کی بشارت پیش فرمائی اور آیت قرآن ﴿وَشَهِدَ شَاهِدٌ مِنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ﴾ (الأحقاف: 10)
میں اللہ نے ان کا ذکر خیر فرمایا دوسری حدیث میں بھی ان کی منقبت موجود ہے۔

[صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 3812]
الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:3812
حدیث حاشیہ:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جن خوش قسمت حضرات کو ایک مجلس میں جنت کی بشارت دی وہ عشرہ مبشرہ ہیں۔
ان میں راوی حدیث حضرت سعد بن ابی وقاص ؓ بھی شامل ہیں۔
لیکن حضرت سعد ؓ نے یہ حدیث اس وقت بیان فرمائی۔
جب عشرہ مبشرہ میں سے کوئی بھی زندہ نہ تھا اور اپنا نام اس لیے ذکر نہیں کیا کہ اپنے منہ اپنی تعریف کرنا موزوں اور مناسب نہیں۔
حضرت سعد بن ابی وقاص ہی سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
”ابھی ابھی تمہارے پاس ایک جنتی آدمی آنے والا ہے۔
“اتنے میں حضرت عبداللہ بن سلام ؓ آگئے۔
(فتح الباري: 164/7 و صحیح ابن حبان (ابن بلبان)
حدیث: 7164)

[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 3812]
تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 6380
حضرت عامر بن سعد رحمۃ ا للہ علیہ بیان کرتے ہیں،میں نے اپنے باپ کو یہ بیان کرتے سناکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کسی زندہ چلتے پھرتے شخص کے بارے میں،عبداللہ بن سلام کے سوا یہ نہیں سناکہ وہ جنتی ہے۔ [صحيح مسلم، حديث نمبر:6380]
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
حضرت سعد رضی اللہ عنہ جو خود عشرہ مبشرہ میں سے ہیں،
نے یہ بات حضرت عبداللہ بن سلام کی زندگی میں اس وقت کہی،
جب باقی حضرات جو حضرت سعد کے علم میں تھے،
فوت ہو چکے تھے،
یا جس اسلوب اور انداز میں یہ بات عبداللہ بن سلام کے بارے میں فرمائی تھی،
وہ انداز کسی اور کے لیے اختیار نہیں کیا تھا،
عشرہ مبشرہ میں سے سب سے آخر میں حضرت سعد رضی اللہ عنہ اور سعید رضی اللہ عنہ فوت ہوئے ہیں۔

[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 6380]
Sahih Bukhari Hadith 3812 in Urdu
عامر بن سعد بن أبي وقاص ← سعد بن أبي وقاص