صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
11. باب شهود الملائكة بدرا:
باب: جنگ بدر میں فرشتوں کا شریک ہونا۔
حدیث نمبر: 3994
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ، أَخْبَرَنَا يَزِيدُ،أَخْبَرَنَا يَحْيَى، سَمِعَ مُعَاذَ بْنَ رِفَاعَةَ، أَنَّ مَلَكًا سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَهُ , وَعَنْ يَحْيَى، أَنَّ يَزِيدَ بْنَ الْهَادِ أَخْبَرَهُ، أَنَّهُ كَانَ مَعَهُ يَوْمَ حَدَّثَهُ مُعَاذٌ هَذَا الْحَدِيثَ، فَقَالَ يَزِيدُ: فَقَالَ مُعَاذٌ:" إِنَّ السَّائِلَ هُوَ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَام".
ہم سے اسحاق بن منصور نے بیان کیا، ہم کو یزید بن ہارون نے خبر دی، کہا ہم کو یحییٰ بن سعید انصاری نے خبر دی اور انہوں نے معاذ بن رفاعہ سے سنا کہ ایک فرشتے نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا اور یحییٰ بن سعید انصاری سے روایت ہے کہ یزید بن ہاد نے انہیں خبر دی کہ جس دن معاذ بن رفاعہ نے ان سے یہ حدیث بیان کی تھی تو وہ بھی ان کے ساتھ تھے۔ یزید نے بیان کیا کہ معاذ نے کہا تھا کہ پوچھنے والے جبرائیل علیہ السلام تھے۔ [صحيح البخاري/كتاب المغازي/حدیث: 3994]
حضرت معاذ بن رفاعہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”ایک فرشتے نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا۔“ (راویِ حدیث) حضرت یحییٰ کہتے ہیں کہ ”جس دن معاذ بن رفاعہ انہیں یہ حدیث بیان کر رہے تھے وہ یزید بن ہاد کے ہمراہ تھے۔ یزید نے کہا: معاذ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے) سوال کرنے والے حضرت جبریل علیہ السلام تھے۔“ [صحيح البخاري/كتاب المغازي/حدیث: 3994]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
الرواة الحديث:
صحیح بخاری کی حدیث نمبر 3994 کے فوائد و مسائل
مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 3994
حدیث حاشیہ:
یعنی بدر والوں کو جیسا کہ اوپر گزرا ہے حضرت رافع ؓ بیعت عقبہ میں شریک ہونے کو بدر میں شریک ہونے سے افضل جانتے تھے۔
کیو نکہ بیعت عقبہ ہی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی کا میابی اور ہجرت کا باعث بنی تو اسلام کی بنیاد یہی ٹھہری۔
یعنی بدر والوں کو جیسا کہ اوپر گزرا ہے حضرت رافع ؓ بیعت عقبہ میں شریک ہونے کو بدر میں شریک ہونے سے افضل جانتے تھے۔
کیو نکہ بیعت عقبہ ہی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی کا میابی اور ہجرت کا باعث بنی تو اسلام کی بنیاد یہی ٹھہری۔
[صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 3994]
الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:3994
حدیث حاشیہ:
1۔
اس روایت کا خلاصہ یہ ہے کہ یزید بن ہادنے یحییٰ کو خبر دی کہ جس دن معاذ نے تمھیں حدیث بیان کی اس دن میں بھی تمھارے ساتھ تھا۔
یزید نے یہ بھی بیان کیا کہ معاذ نے سائل کانام لیا تھا لیکن یحییٰ بھول گئے انھیں یاد نہیں رہا۔
وہ حضرت جبرئیل ؑ تھے2۔
سوال کیا تھا اس کا ذکر حدیث 3992۔
میں ہو چکا ہے۔
واللہ اعلم۔
1۔
اس روایت کا خلاصہ یہ ہے کہ یزید بن ہادنے یحییٰ کو خبر دی کہ جس دن معاذ نے تمھیں حدیث بیان کی اس دن میں بھی تمھارے ساتھ تھا۔
یزید نے یہ بھی بیان کیا کہ معاذ نے سائل کانام لیا تھا لیکن یحییٰ بھول گئے انھیں یاد نہیں رہا۔
وہ حضرت جبرئیل ؑ تھے2۔
سوال کیا تھا اس کا ذکر حدیث 3992۔
میں ہو چکا ہے۔
واللہ اعلم۔
[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 3994]
Sahih Bukhari Hadith 3994 in Urdu
يزيد بن الهاد الليثي ← معاذ بن رفاعة الأنصاري