صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
36. باب غزوة الحديبية:
باب: غزوہ حدیبیہ کا بیان۔
حدیث نمبر: 4153
حَدَّثَنَا الصَّلْتُ بْنُ مُحَمَّدٍ , حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ , عَنْ سَعِيدٍ , عَنْ قَتَادَةَ , قُلْتُ لِسَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ , بَلَغَنِي أَنَّ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ , كَانَ يَقُولُ:" كَانُوا أَرْبَعَ عَشْرَةَ مِائَةً" , فَقَالَ لِي سَعِيدٌ: حَدَّثَنِي جَابِرٌ:" كَانُوا خَمْسَ عَشْرَةَ مِائَةً الَّذِينَ بَايَعُوا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ الْحُدَيْبِيَةِ. تَابَعَهُ أَبُو دَاوُدَ , حَدَّثَنَا قُرَّةُ , عَنْ قَتَادَةَ.
ہم سے صلت بن محمد نے بیان کیا، کہا ہم سے یزید بن زریع نے بیان کیا، ان سے سعید بن ابی عروبہ نے، ان سے قتادہ نے کہ میں نے سعید بن مسیب سے پوچھا ‘ مجھے معلوم ہوا ہے کہ جابر رضی اللہ عنہ کہا کرتے تھے کہ (حدیبیہ کی صلح کے موقع پر) صحابہ کی تعداد چودہ سو تھی۔ اس پر سعید بن مسیب نے بیان کیا کہ مجھ سے جابر رضی اللہ عنہ نے یہ کہا تھا اس موقع پر پندرہ سو صحابہ رضی اللہ عنہم موجود تھے۔ جنہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے حدیبیہ میں بیعت کی تھی۔ ابوداؤد طیالسی نے بیان کیا، ہم سے قرۃ بن خالد نے بیان کیا، ان سے قتادہ نے اور محمد بن بشار نے بھی ابوداؤد طیالسی کے ساتھ اس کو روایت کیا ہے۔ [صحيح البخاري/كتاب المغازي/حدیث: 4153]
حضرت قتادہ رحمہ اللہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ میں نے حضرت سعید بن مسیب رحمہ اللہ سے کہا: ”مجھے یہ خبر پہنچی ہے کہ حضرت جابر رضی اللہ عنہ کے کہنے کے مطابق حدیبیہ کے دن لوگوں کی تعداد چودہ سو تھی“ تو حضرت سعید بن مسیب رحمہ اللہ نے کہا: ”مجھے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نے بتایا کہ وہ پندرہ سو تھے جنہوں نے حدیبیہ کے دن نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ پر بیعت کی تھی“۔ امام ابو داود رحمہ اللہ نے کہا: ”ہمیں قرہ نے بیان کیا، وہ حضرت قتادہ رحمہ اللہ سے روایت کرتے ہیں“۔ صلت بن محمد کی محمد بن بشار نے متابعت کی ہے۔ امام ابو داود رحمہ اللہ نے کہا: ”ہمیں شعبہ نے خبر دی ہے“۔ [صحيح البخاري/كتاب المغازي/حدیث: 4153]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥قتادة بن دعامة السدوسي، أبو الخطاب | ثقة ثبت مشهور بالتدليس | |
👤←👥قرة بن خالد السدوسي، أبو خالد، أبو محمد قرة بن خالد السدوسي ← قتادة بن دعامة السدوسي | ثقة ضابط | |
👤←👥أبو داود الطيالسي، أبو داود أبو داود الطيالسي ← قرة بن خالد السدوسي | ثقة حافظ غلط في أحاديث | |
👤←👥جابر بن عبد الله الأنصاري، أبو محمد، أبو عبد الله، أبو عبد الرحمن جابر بن عبد الله الأنصاري ← أبو داود الطيالسي | صحابي | |
👤←👥سعيد بن المسيب القرشي، أبو محمد سعيد بن المسيب القرشي ← جابر بن عبد الله الأنصاري | أحد العلماء الأثبات الفقهاء الكبار | |
👤←👥قتادة بن دعامة السدوسي، أبو الخطاب قتادة بن دعامة السدوسي ← سعيد بن المسيب القرشي | ثقة ثبت مشهور بالتدليس | |
👤←👥سعيد بن أبي عروبة العدوي، أبو النضر سعيد بن أبي عروبة العدوي ← قتادة بن دعامة السدوسي | ثقة حافظ | |
👤←👥يزيد بن زريع العيشي، أبو معاوية يزيد بن زريع العيشي ← سعيد بن أبي عروبة العدوي | ثقة ثبت | |
👤←👥الصلت بن محمد الخاركي، أبو همام الصلت بن محمد الخاركي ← يزيد بن زريع العيشي | صدوق حسن الحديث |
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح البخاري |
4153
| كانوا خمس عشرة مائة الذين بايعوا النبي يوم الحديبية |
Sahih Bukhari Hadith 4153 in Urdu
قرة بن خالد السدوسي ← قتادة بن دعامة السدوسي