علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
90. باب كم غزا النبى صلى الله عليه وسلم:
باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کل کتنے غزوے کئے؟
حدیث نمبر: 4473
حَدَّثَنِي أَحْمَدُ بْنُ الحَسَنِ , حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَنْبَلِ بْنِ هِلالٍ , حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ , عَنْ كَهْمَسٍ , عَن ابْنِ بُرَيْدَةَ , عَنْ أَبِيهِ , قَالَ:" غَزَا مَعَ رَسُولِ الله صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سِتَّ عَشْرَةَ غَزْوَةً".
مجھ سے احمد بن حسن نے بیان کیا، کہا ہم سے احمد بن محمد بن حنبل بن ہلال نے بیان کیا، کہا ہم سے معتمر بن سلیمان نے بیان کیا، ان سے کہمس نے، ان سے عبداللہ بن بریدہ نے اور ان سے ان کے والد (بریدہ بن حصیب رضی اللہ عنہ) نے بیان کیا کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سولہ غزووں میں شریک تھے۔ [صحيح البخاري/كتاب المغازي/حدیث: 4473]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح البخاري |
4473
| غزا مع رسول الله صلي الله عليه وسلم ست عشرة غزوة |
صحيح مسلم |
4696
| غزا مع رسول الله ست عشرة غزوة |
صحيح مسلم |
4695
| غزا رسول الله تسع عشرة غزوة قاتل في ثمان منهن ولم يقل أبو بكر منهن |
صحیح بخاری کی حدیث نمبر 4473 کے فوائد و مسائل
الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:4473
حدیث حاشیہ:
1۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے غزوات کی تعداد میں اختلاف رائے پایا جاتا ہے۔
قابل اعتماد بات یہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اٹھارہ جنگیں لڑی ہیں۔
آٹھ میں قتل و غارت ہوئی۔
ان میں بدر، اُحد، احزاب، فریظہ، بئر معونہ، غزوہ بنو مصطلق، خیبر اور آٹھواں غزوہ فتح مکہ ہے۔
اس میں حنین اور طائف کا معرکہ بھی شامل ہے۔
واضح رہے کہ ابو اسحاق، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے غزوات اور ان کی تعداد کے متعلق بہت دلچسپی رکھتے تھے۔
یہی وجہ ہے کہ انھوں نے زید بن ارقم، حضرت براء بن عازب ؓ اور دیگر صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین سے اس کے متعلق سوالات کیے ہیں۔
(فتح الباري: 192/8)
امام بخاری ؒ نے کتب المغازی کو اس عنوان پر ختم کیا ہے تاکہ آغاز اور اختتام میں یکسانیت پیدا ہو جائے۔
واللہ اعلم علمه أتم۔

[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 4473]
تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 4695
عبداللہ بن بریدہ اپنے باپ سے بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انیس (19) غزوات میں شرکت کی اور ان میں سے آٹھ میں جنگ لڑی، ابوبکر کی روایت میں منهن [صحيح مسلم، حديث نمبر:4695]
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے،
بدر،
احد،
مریسیع،
خندق،
قریظہ،
خیبر،
مکہ،
حنین اور طائف کے غزوات میں جنگ میں حصہ لیا،
حضرت بریدہ نے خندق اور قریظہ کو یا حنین اور طائف کو ایک شمار کیا،
اس لیے تعداد آٹھ بتائی،
اس طرح قریبی غزوات کو ایک شمار کرنے سے تعداد غزوات کم ہو جاتی ہے۔

[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 4695]
Sahih Bukhari Hadith 4473 in Urdu
عبد الله بن بريدة الأسلمي ← بريدة بن الحصيب الأسلمي