🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح بخاری میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
45. باب: {والذين يتوفون منكم ويذرون أزواجا} :
باب: آیت «والذين يتوفون منكم ويذرون أزواجا» کی تفسیر۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4536
حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي الْأَسْوَدِ , حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ الْأَسْوَدِ , وَيَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ , قَالَا: حَدَّثَنَا حَبِيبُ بْنُ الشَّهِيدِ , عَنْ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ , قَالَ: قَالَ ابْنُ الزُّبَيْرِ , قُلْتُ: لِعُثْمَانَ هَذِهِ الْآيَةُ الَّتِي فِي الْبَقَرَةِ وَالَّذِينَ يُتَوَفَّوْنَ مِنْكُمْ وَيَذَرُونَ أَزْوَاجًا إِلَى قَوْلِهِ غَيْرَ إِخْرَاجٍ سورة البقرة آية 234 - 240 قَدْ نَسَخَتْهَا الْأُخْرَى فَلِمَ تَكْتُبُهَا، قَالَ:" تَدَعُهَا يَا ابْنَ أَخِي لَا أُغَيِّرُ شَيْئًا مِنْهُ مِنْ مَكَانِهِ" , قَالَ حُمَيْدٌ: أَوْ نَحْوَ هَذَا.
مجھ سے عبداللہ بن ابی اسود نے بیان کیا، کہا ہم سے حمید بن اسود اور یزید بن زریع نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے حبیب بن شہید نے بیان کیا، ان سے ابن ابی ملیکہ نے بیان کیا کہ ابن زبیر رضی اللہ عنہما نے عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے کہا کہ سورۃ البقرہ کی آیت «والذين يتوفون منكم ويذرون أزواجا‏» یعنی جو لوگ تم میں سے وفات پا جائیں اور بیویاں چھوڑ جائیں۔ اللہ تعالیٰ کے فرمان «غير إخراج‏» تک کو دوسری آیت نے منسوخ کر دیا ہے۔ اس کو آپ نے مصحف میں کیوں لکھوایا، چھوڑ کیوں نہیں دیا؟ انہوں نے کہا: میرے بھتیجے! میں کسی آیت کو اس کے ٹھکانے سے بدلنے والا نہیں۔ یہ حمید نے کہا یا کچھ ایسا ہی جواب دیا۔ [صحيح البخاري/كتاب تفسير القرآن/حدیث: 4536]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عبد الله بن الزبير الأسدي، أبو بكر، أبو خبيبصحابي
👤←👥عبد الله بن أبي مليكة القرشي، أبو محمد، أبو بكر
Newعبد الله بن أبي مليكة القرشي ← عبد الله بن الزبير الأسدي
ثقة
👤←👥حبيب بن الشهيد الأزدي، أبو محمد، أبو شهيد
Newحبيب بن الشهيد الأزدي ← عبد الله بن أبي مليكة القرشي
ثقة ثبت
👤←👥يزيد بن زريع العيشي، أبو معاوية
Newيزيد بن زريع العيشي ← حبيب بن الشهيد الأزدي
ثقة ثبت
👤←👥حميد بن الأسود البصري، أبو الأسود
Newحميد بن الأسود البصري ← يزيد بن زريع العيشي
صدوق حسن الحديث
👤←👥عبد الله بن أبي الأسود البصري، أبو بكر
Newعبد الله بن أبي الأسود البصري ← حميد بن الأسود البصري
ثقة
صحیح بخاری کی حدیث نمبر 4536 کے فوائد و مسائل
الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:4536
حدیث حاشیہ:

حضرت عبد اللہ بن زبیرؓ کا خیال تھا کہ منسوخ آیت کو قرآن کریم میں نہیں لکھنا چاہیے۔
اس کے جواب میں حضرت عثمان ؓ نے فرمایا:
آپ اس موضوع کو نہ چھڑیں کیونکہ اس کا تعلق رائے یا قیاس سے نہیں بلکہ اتباع اور پیروی سے ہے یعنی جو ترتیب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور شیخین (ابوبکرؓ اور عمرؓ)
تک رہی وہ تو قیامت تک رہے گی، میں اس ترتیب سے کوئی لفظ آگے پیچھے نہیں کروں گا۔

اس سے یہ معلوم ہوا کہ موجودہ قرآن کی موجودہ ترتیب توقیفی ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم سے ترتیب دی گئی ہے۔
اس میں کسی کی عقل یا رائے کو قطعاً کوئی دخل نہیں۔
پھر اس کے تلاوت کرنے میں ثواب ہو گا، نیز بعض اہل علم کے نزدیک یہ آیت منسوخ نہیں بلکہ اس کے عموم میں تخصیص ہوئی ہے کہ بجائے سال بھر کے چار ماہ دس دن ہو گئے علی الاطلاق عدت منسوخ نہیں ہوئی۔
اس کے علاوہ حضرت عباس اسے منسوخ نہیں مانتے جیسا کہ تفصیل میں ذکر کیا جا چکا ہے۔
واللہ اعلم۔
[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 4536]