🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

New یہ تکبیرات کے دن ہیں ، تکبیرات سنئیے۔
علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482 New
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح بخاری میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
28. باب لحوم الحمر الإنسية:
باب: پالتو گدھوں کا گوشت کھانا منع ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5522
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنِي نَافِعٌ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ:" نَهَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ لُحُومِ الْحُمُرِ الْأَهْلِيَّةِ". تَابَعَهُ ابْنُ الْمُبَارَكِ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، وَقَالَ أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ سَالِمٍ.
ہم سے مسدد نے بیان کیا، کہا ہم سے یحییٰ نے بیان کیا، ان سے عبیداللہ نے، کہا مجھ سے نافع نے بیان کیا اور ان سے عبداللہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پالتو گدھوں کے گوشت کی ممانعت کی تھی۔ اس روایت کی متابعت ابن مبارک نے کی تھی، ان سے نافع نے اور ابواسامہ نے بیان کیا، ان سے عبیداللہ نے اور ان سے سالم نے اسی طرح سے بیان کیا۔ [صحيح البخاري/كتاب الذبائح والصيد/حدیث: 5522]
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے پالتو گدھوں کے گوشت سے منع کر دیا تھا اس روایت کی عبداللہ بن مبارک نے متابعت کی ہے، وہ عبید اللہ سے اور وہ حضرت نافع سے بیان کرتے ہیں، ابو اسامہ نے عبید اللہ سے اور انہوں نے حضرت سالم سے اس حدیث کو ذکر کیا ہے۔ [صحيح البخاري/كتاب الذبائح والصيد/حدیث: 5522]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥سالم بن عبد الله العدوي، أبو عبيد الله، أبو عبد الله، أبو عمرثقة ثبت
👤←👥عبيد الله بن عمر العدوي، أبو عثمان
Newعبيد الله بن عمر العدوي ← سالم بن عبد الله العدوي
ثقة ثبت
👤←👥حماد بن أسامة القرشي، أبو أسامة
Newحماد بن أسامة القرشي ← عبيد الله بن عمر العدوي
ثقة ثبت
👤←👥نافع مولى ابن عمر، أبو عبد الله
Newنافع مولى ابن عمر ← حماد بن أسامة القرشي
ثقة ثبت مشهور
👤←👥عبيد الله بن عمر العدوي، أبو عثمان
Newعبيد الله بن عمر العدوي ← نافع مولى ابن عمر
ثقة ثبت
👤←👥عبد الله بن المبارك الحنظلي، أبو عبد الرحمن
Newعبد الله بن المبارك الحنظلي ← عبيد الله بن عمر العدوي
ثقة ثبت فقيه عالم جواد مجاهد جمعت فيه خصال الخير
👤←👥عبد الله بن عمر العدوي، أبو عبد الرحمن
Newعبد الله بن عمر العدوي ← عبد الله بن المبارك الحنظلي
صحابي
👤←👥نافع مولى ابن عمر، أبو عبد الله
Newنافع مولى ابن عمر ← عبد الله بن عمر العدوي
ثقة ثبت مشهور
👤←👥عبيد الله بن عمر العدوي، أبو عثمان
Newعبيد الله بن عمر العدوي ← نافع مولى ابن عمر
ثقة ثبت
👤←👥يحيى بن سعيد القطان، أبو سعيد
Newيحيى بن سعيد القطان ← عبيد الله بن عمر العدوي
ثقة متقن حافظ إمام قدوة
👤←👥مسدد بن مسرهد الأسدي، أبو الحسن
Newمسدد بن مسرهد الأسدي ← يحيى بن سعيد القطان
ثقة حافظ
تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
صحيح البخاري
4217
نهى يوم خيبر عن لحوم الحمر الأهلية
صحيح البخاري
4218
نهى عن أكل لحوم الحمر الأهلية
صحيح البخاري
5522
لحوم الحمر الأهلية يوم خيبر
صحيح مسلم
5008
نهى عن أكل لحوم الحمر الأهلية
صحيح مسلم
5009
نهى عن أكل الحمار الأهلي يوم خيبر كان الناس احتاجوا إليها
سنن النسائى الصغرى
4341
نهى عن الحمر الأهلية يوم خيبر
صحیح بخاری کی حدیث نمبر 5522 کے فوائد و مسائل
مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 5522
حدیث حاشیہ:
حضرت مسدد بن مسرہد بصرہ کے باشندے ہیں۔
حضرت امام بخاری اور ابوداؤد وغیرہ کے استاذ ہیں۔
سنہ 228ھ میں انتقال فرمایا، رحمه اللہ تعالیٰ۔
[صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 5522]

الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:5522
حدیث حاشیہ:
ان روایات کے مطابق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فتح خیبر کے موقع پر گھریلو گدھوں کو حرام قرار دیا ہے بلکہ بعض روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ نے باقاعدہ اس کا اعلان کیا جیسا کہ حضرت ابو ثعلبہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ خیبر کی جنگ لڑی۔
لوگوں کو سخت بھوک نے ستایا تو انہوں نے گھریلو گدھوں کو ذبح کر کے پکانا شروع کر دیا۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ کو حکم دیا کہ وہ یہ اعلان کریں:
خبردار! گھریلو گدھوں کا گوشت حلال نہیں ہے۔
(سنن النسائي، الصید و الذبائح، حدیث: 4346)
[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 5522]

Sahih Bukhari Hadith 5522 in Urdu