صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
30. بَابُ الْحَرِيرِ لِلنِّسَاءِ:
باب: ریشم عورتوں کے لیے جائز ہے۔
حدیث نمبر: 5842
حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ، أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ، أَنَّهُ" رَأَى عَلَى أُمِّ كُلْثُومٍ عَلَيْهَا السَّلَام، بِنْتِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بُرْدَ حَرِيرٍ سِيَرَاءَ".
ہم سے ابوالیمان نے بیان کیا، کہا ہم کو شعیب نے خبر دی، ان سے زہری نے بیان کیا، انہیں انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے خبر دی کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی ام کلثوم رضی اللہ عنہا کو زرد دھاری دار ریشمی جوڑا پہنے دیکھا۔ [صحيح البخاري/كتاب اللباس/حدیث: 5842]
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دختر حضرت ام کلثوم رضی اللہ عنہا کو ریشمی سرخ چادر پہنے ہوئے دیکھا۔“ [صحيح البخاري/كتاب اللباس/حدیث: 5842]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
تخریج وتحقیقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ از محدثِ مدینہ ڈاکٹر محمد عبداللہ اعظمی رحمہ اللہ
الجامع الكامل حدیث نمبر :
15495
الجامع الكامل حدیث نمبر :
15495
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥أنس بن مالك الأنصاري، أبو حمزة، أبو النضر | صحابي | |
👤←👥محمد بن شهاب الزهري، أبو بكر محمد بن شهاب الزهري ← أنس بن مالك الأنصاري | الفقيه الحافظ متفق على جلالته وإتقانه | |
👤←👥شعيب بن أبي حمزة الأموي، أبو بشر شعيب بن أبي حمزة الأموي ← محمد بن شهاب الزهري | ثقة حافظ متقن | |
👤←👥الحكم بن نافع البهراني، أبو اليمان الحكم بن نافع البهراني ← شعيب بن أبي حمزة الأموي | ثقة ثبت |
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح البخاري |
5842
| على أم كلثوم عليها السلام بنت رسول الله برد حرير سيراء |
سنن أبي داود |
4058
| على أم كلثوم بنت رسول الله بردا سيراء |
سنن النسائى الصغرى |
5299
| على أم كلثوم بنت رسول الله برد سيراء |
سنن النسائى الصغرى |
5298
| على زينب بنت النبي قميص حرير سيراء |
صحیح بخاری کی حدیث نمبر 5842 کے فوائد و مسائل
الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:5842
حدیث حاشیہ:
ایک روایت میں ہے کہ حضرت انس رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیٹی حضرت زینب رضی اللہ عنہا کو دھاری دار ریشمی قمیص پہنے دیکھا۔
(سنن ابن ماجة، اللباس، حدیث: 3598)
لیکن یہ روایت شاذ ہے۔
محفوظ روایت میں حضرت ام کلثوم رضی اللہ عنہا کا نام ہے۔
احادیث میں اس امر کی وضاحت ہے کہ سونا اور ریشم مردوں کے لیے حرام اور عورتوں کے لیے حلال ہے، چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ریشم اپنے دائیں ہاتھ میں پکڑا اور سونا اپنے بائیں ہاتھ میں لیا، پھر فرمایا:
”بےشک یہ دونوں میری امت کے مردوں پر حرام ہیں۔
“ (سنن أبي داود، اللباس، حدیث: 4057)
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ایک حدیث میں ہے کہ آپ نے فرمایا:
”یہ دونوں میری امت کی عورتوں کے لیے حلال ہیں۔
“ (مسند أحمد: 392/4)

[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 5842]
Sahih Bukhari Hadith 5842 in Urdu
محمد بن شهاب الزهري ← أنس بن مالك الأنصاري