🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

اشیاء کی کثرت کا نتیجہ پروردگار کی یاد سے غفلت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1058
من كثر شيئه كثر شغله ومن كثر شغله شغله حرصه ومن اشتد حرصه كثر همه ومن كثر همه نسي ربه
”جس کے پاس اشیاء کی کثرت ہو گی اس کی مشغولیت زیادہ ہو گی، جس کی مشغولیت زیادہ ہو گی اس کی حرص سخت ہو گی، جس کی حرص سخت ہو گی اس کی فکر زیادہ ہو گی اور جس کی فکر زیادہ ہو گی وہ اپنے پروردگار سے غافل ہو جائے گا۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 1058]
تخریج الحدیث: { «ضعیف جدا» }:
خطیب بغدادی رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ یہ حدیث منکر ہے، اور اس کی وجہ یہ ہے کہ اس میں علی بن محمد صائغ راوی سخت ضعیف ہے جو اسے بیان کرنے میں منفرد ہے۔ دیکھئے: [الفوائد المجموعة ص: 235] ، [اللآلي المصنوعة 265/2] ، [تذكرة الموضوعات ص: 176] ، [تنزيه الشريعة 349/2]

الحكم على الحديث:
ضعيف جدا


Majmua Zaeef Ahadith Hadith 1058 in Urdu