🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

نیند سے بیدار ہونے کی دعا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1078
لا اله الا الله وحده لا شريك له له الملك وله الحمد وهو على كل شىء قدير
”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب اللہ تعالیٰ (صبح کے وقت) بندے میں روح لوٹاتے ہیں، پھر وہ یہ دعا پڑھتا ہے «لا اله الا الله وحده لا شريك له له الملك وله الحمد وهو على كل شىء قدير» تو اللہ تعالیٰ اس کے تمام گناہ بخش دیتے ہیں خواہ وہ سمندر کی جھاگ کے برابر ہی کیوں نہ ہو۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 1078]
تخریج الحدیث: { «ضعیف جدا» }:
[ابن السني في عمل اليوم و الليلة 10] ، [الأذكار للنووي 40] ، حاظ ابن حجر رحمہ اللہ نے کہا ہے کہ یہ حدیث بہت زیادہ ضعیف ہے۔ [نتائج الأفكار 112/1]
شیخ سلیم ہلالی نے بھی اسے ضعیف کہا ہے۔ [التعليق على الأذكار للنووي 76/1]
اسی طرح شیخ محمد بن ریاض اللبابیدی نے بھی اس حدیث کو ضعیف کہا ہے۔ [التعليق على عمل اليوم و الليلة ص: 12]

الحكم على الحديث:
ضعيف جدا


Majmua Zaeef Ahadith Hadith 1078 in Urdu