🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صبح و شام کے اذکار
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1082
اللهم انى اصبحت اشهدك واشهد حملة عرشك و ملائكتك و جميع خلقك، أنت الله لا اله الا انت وأن محمدا عبدك ورسولك
”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص صبح یا شام کے وقت ایک مرتبہ یہ دعا پڑھے گا: «اللهم انى اصبحت اشهدك واشهد حملة عرشك و ملائكتك و جميع خلقك، أنت الله لا اله الا انت وأن محمدا عبدك ورسولك» اللہ تعالیٰ اس کا چو تھا حصہ جہنم سے آزاد کر دیں گے، جو شخص یہ دعا دو مرتبہ پڑھے گا تو اللہ تعالیٰ اس کا نصف حصہ جہنم سے آزاد کر دیں گے اور جو تین مرتبہ پڑھے گا اللہ تعالیٰ اس کی تین چوتھائی حصہ آزاد کر دیں گے اور اگر کوئی چار مرتبہ پڑھے گا تو اللہ تعالیٰ اس (مکمل طور پر) جہنم سے آزاد کر دیں گے۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 1082]
تخریج الحدیث: { «ضعیف» }:
[ضعيف الجامع 5731] ، [ضعيف الترغيب 383] ، [الضعيفة 1041] ، [ضعيف أبوداؤد، أبوداؤد 5069] ، اس روایت کی سند میں عبدالرحمٰن بن عبدالمجید راوی مجہول ہے۔ امام ذہبی رحمہ اللہ نے اس کے متعلق کہا ہے کہ ” «لايعرف» “ [ميزان 577/1]
اور حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے اسے مجہول کہا ہے۔ [تقريب 489/1]
شیخ سلیم ہلالی نے اس روایت کو ضعیف کہا ہے۔ [التعليق على الأذكار للنووي 203/1]

الحكم على الحديث:
ضعيف


Majmua Zaeef Ahadith Hadith 1082 in Urdu