🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صبح و شام کے اذکار
”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس دن بھی بندے صبح کرتے ہیں ایک (اللہ تعالیٰ کا) منادی بلند آواز سے کہتا ہے کہ «سبحان الملك القدوس» اور ایک روایت میں ہے کہ ہر صبح ایک آواز لگانے والا آواز لگاتا ہے کہ اے تمام مخلوقات! (اللہ) الملک القدوس کی تسبیح بیان کرو۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 1086]
تخریج الحدیث: { «ضعیف» }:
[ضعيف ترمذي، ترمذي 3569] ، [ضعيف الجامع 5190] ، [الضعيفة 4496] ، اس روایت میں موسیٰ بن عبیدہ راوی کو اہلِ علم نے ضعیف قرار دیا ہے۔
شیخ سلیم ہلالی نے بھی اس روایت کو ضعیف کہا ہے۔ [التعليق على الأذكار للنووي 215/1]

الحكم على الحديث:
ضعيف


Majmua Zaeef Ahadith Hadith 1086 in Urdu