🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

درود غلام آزاد کرنے سے افضل
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1118
الصلاة على النبى صلی اللہ علیہ وسلم أفضل من عتق الرقاب
”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنا غلام آزاد کرنے سے افضل ہے۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 1118]
تخریج الحدیث: { «موضوع» }:
حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ یہ جھوٹ ہے۔
امام سخاوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ اس روایت کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب کرنا جھوٹ ہے، ورنہ یہ بات سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے موقوفاً ثابت ہے۔ [أسنی المطالب ص: 175] ، [الاسرار المرفوعة ص: 235] ، [الجد الحثيث ص: 128] ، [الفوائد المجموعة ص: 328] ، [المقاصد الحسنة 630]

الحكم على الحديث:
موضوع


Majmua Zaeef Ahadith Hadith 1118 in Urdu