🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

بحالت سجدہ سو جانے والا شخص اور پروردگار
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 121
اذا نام العبد فى سجوده باهي الله عزوجل به ملائكته، قال: انظروا الي عبدي، روحه عندي وجسده فى طاعتي
”اگر بندہ سجدے میں سو جائے تو اللہ تعالیٰ اس کی وجہ سے فرشتوں کے سامنے فخر کرتے ہیں کہ دیکھو میرے بندے کی طرف، اس کی روح میرے پاس ہے اور اس کا جسم (پھر بھی) میری اطاعت میں ہے۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 121]
تخریج الحدیث: { «ضعيف» }:
امام ابن ملقن رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ یہ حدیث ضعیف ہے۔ [البدر المنير فى تخريج الأحاديث والآثار الواقعة فى الشرح الكبير 444/2]
حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے بھی اسے ضعیف ہی ثابت کیا ہے۔ [تلخيص الحبير 223/1]
شیخ البانی رحمہ الله نے بھی اس روایت کو ضعیف کہا ہے۔ [السلسلة الضعيفة 953] ، مزید دیکھئے: [كنز العمال 872/15] ، [جامع الأحاديث القدسية 7/1]

الحكم على الحديث:
ضعيف


Majmua Zaeef Ahadith Hadith 121 in Urdu