🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

دنیا و آخرت کی عزت اللہ کی اطاعت میں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 128
انا العزيز من اراد عز الدارين فليطع العزيز
”میں معزز ہوں جو دنیا و آخرت کی عزت چاہتا ہے وہ (مجھ) معزز کی اطاعت کرے۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 128]
تخریج الحدیث: { «موضوع» }:
امام ابن جوزی رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ یہ حدیث ثابت نہیں، اور امام ابن حبان رحمہ اللہ نے کہا ہے کہ اس کی سند میں داود بن عفان راوی حدیثیں وضع کیا کرتا تھا۔ [الموضوعات 199/1]
امام شوکانی رحمہ الله نے بھی یہی فرمایا ہے کہ اس کی سند میں داود راوی ہے جو حدیثیں وضع کیا کرتا تھا۔ [الفوائد المجموعة فى الأحاديث الموضوعة ص: 444] ، مزید دیکھئے: [كنز العمال 784/15] ، [اللآلي المصنوعة فى الأحاديث الموضوعة 27/1] ، [جامع الأحاديث القدسية 62/1] ، [تنزيه الشريعة المرفوعة 140/1]

الحكم على الحديث:
موضوع


Majmua Zaeef Ahadith Hadith 128 in Urdu