مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
تین سورتوں کے عوض جنت کا وعدہ
حدیث نمبر: 127
اني حلفت لا يقراكن احد من عبادي دبر كل صلاة الا جلعت الجنة مثواه
”میں نے قسم اٹھا رکھی ہے کہ جو کوئی بندہ بھی ہر نماز کے بعد تمہیں (فاتحہ آیۃ الکرسی، آل عمران کی دو آیتیں ”شھد اللہ۔۔۔ الخ“ اور «قل اللهم مالك الملك» ۔۔ الخ) پڑھے گا میں اس کا ٹھکانہ جنت بنا دوں گا۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 127]
تخریج الحدیث: { «موضوع» }:
امام ابن جوزی رحمہ الله نے اسے موضوع قرار دیا ہے اور نقل فرمایا ہے کہ اس کی سند میں حارث بن عمیر راوی ہے جو ثقات سے موضوع روایات بیان کرتا تھا، اور امام ابن خزیمہ رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ حارث کذاب ہے، اور اس حدیث کی کوئی اصل نہیں۔ [الموضوعات 245/1]
حافظ عراقی رحمہ الله نے بھی اسے موضوع کہا ہے۔ [تخريج أحاديث الاحياء 179/3]
امام سیوطی رحمہ الله نے بھی اسے موضوعات میں ذکر کیا ہے۔ [اللآلي المصنوعة فى الأحاديث الموضوعة 209/1] ، مزید دیکھئے: [تذكرة الموضوعات 79/1] ، [كنز العمال 679/2] ، [تنزيه الشريعة المرفوعة 326/1]

الحكم على الحديث:
موضوع
Majmua Zaeef Ahadith Hadith 127 in Urdu