مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
جس روزہ دار کے پاس کھایا جائے اس کے لیے فرشتوں کی دعائیں
حدیث نمبر: 1379
يا بلال أن الصائم تسبه عظامه وتستغفرله الملائكة ما اكل عنده
”اے بلال! جب روزہ دار کے پاس کھایا جاتا ہے تو اس کی ہڈیاں تسبیح بیان کرتی ہیں اور فرشتے اس کے لیے استغفار کرتے ہیں۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 1379]
تخریج الحدیث: { «موضوع» }:
حافظ بوصیری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس کی سند میں محمد بن عبدالرحمٰن راوی ہے جس کے ضعف پر تمام محدثین متفق ہیں، اور امام ابوحاتم رحمہ اللہ وغیرہ نے تو اسے کذاب کہا ہے۔ [مصباح الزجاجة 80/2]
شیخ البانی رحمہ اللہ نے اسے موضوع کہا ہے۔ [ضعيف ابن ماجه 1749] ، [الضعيفة 1372]

الحكم على الحديث:
موضوع
Majmua Zaeef Ahadith Hadith 1379 in Urdu