🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

New یہ تکبیرات کے دن ہیں ، تکبیرات سنئیے۔
علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482 New
مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

بے وضو ہونے کے بعد وضو کرنے کی ترغیب
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16
من أحدث ولم يتوضأ فقد جفاني ومن توضأ ولم يصل فقد جفاني ومن صلى ولم يدعني فقد جفاني ومن دعاني فلم أجبه فقد جفيته ولست برب جاف
جو بے وضو ہوا اور اس نے وضو نہ کیا تو یقیناً اس نے مجھ پر ظلم کیا، جس نے وضو کیا اور نماز نہ پڑھی تو یقیناً اس نے مجھ پر ظلم کیا، جس نے نماز پڑھی اور مجھ سے دعا نہ مانگی تو یقیناً اس نے مجھ پر ظلم کیا، اور جس نے مجھ سے دعا مانگی لیکن میں نے اس کی دعا قبول نہ کی تو یقیناً میں نے اس پر ظلم کیا اور میں ظالم رب نہیں ہوں۔ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 16]
تخریج الحدیث: { «موضوع» }:
امام صغانی رحمہ اللہ نے اسے موضوع (یعنی من گھڑت و خود ساختہ) کہا ہے۔ [الموضوعات 53]
شیخ البانی رحمہ اللہ نے بھی اسے موضوع قرار دیا ہے۔ [السلسلة الضعيفة 44]

Majmua Zaeef Ahadith Hadith 16 in Urdu